ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ٹک ٹاکرحریم شاہ کےحالیہ انٹرویوکے دوران پاکستانی مردوں کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس نےسوشل میڈیاپرآگ لگادی ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
متنازعہ بیانات اورویڈیوزکی وجہ سےجانی جانےوالی حریم شاہ نے نصرت حارس کےپوڈکاسٹ میں پاکستانی مردوں کو "احمق” قراردے دیا۔ اس ویڈیو کلپ کو انسٹاگرام پربہت زیادہ شیئرکیاجارہاہے۔
سماجی مسائل پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہاپاکستانی مردوں کو دھوکہ دینا بہت آسان ہے۔پاکستان میں مردوں کوآسانی سےقابوکیااورگمراہ کیاجاسکتاہے۔
آگ میں تیل چھڑکتے ہوئے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی مرد ٹرانس جینڈرز، مردوں، عورتوں، بچوں، بیوہ خواتین اورطلاق یافتہ خواتین کونشانہ بناتےہیں ۔ مردحضرات اپنی جنسی خواہشات کےتحت خودپرقابوکھودیتےہیں ۔
حریم شاہ کے ان بیانات پرسخت ردعمل آرہاہے۔بہت سے سوشل میڈیا صارفین نےحریم شاہ کےبیانات پرسخت برہمی کااظہارکیاہے۔ ناقدین نےحریم شاہ کی باتوں کوگھٹیااوربےبنیادقراردیتےہوئےپاکستان مردوں کوبدنام کرنےکی سازش قراردیا۔