Home / بولڈفوٹوشوٹ : مداح ہانیہ عامرپربرس پڑے

بولڈفوٹوشوٹ : مداح ہانیہ عامرپربرس پڑے

Hania Amir Bold Photoshoot

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کی خوبرواداکارہ ہانیہ عامراگرچہ ڈراموں میں کم کم دکھائی دیتی ہیں لیکن ان کےحوالےسےآئےروزکوئی نہ کوئی خبرضرورسامنےآتی رہتی ہے۔

ہانیہ اکثرمشہور بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں اوریوں میڈیاکوان کےحوالےسےخبریں اورہیڈلائنزمل جاتی ہیں۔ فی الحال وہ دوبڑےپراجیکٹس پرکام کررہی ہیں جن میں سےایک کانام ہے”جوبچےہیں سنگ سمیٹ لو”اوردوسرافہدمصطفیٰ کےساتھ ان کاڈرامہ جوناظرین جلداپنی ٹیلی وژن اسکرینزپردیکھ سکیں گے۔

اس کےعلاوہ ہانیہ مشہورعالمی برانڈزکےساتھ بھی کام کرتی پائی جاتی ہیں۔

ہانیہ نےحال ہی میں لولوسرکی عیدکلیکشن کیلئےایک فوٹوشوٹ کروایا۔ فوٹوشوٹ کی ویڈیولولوسربرانڈنےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ پراپ لوڈ کی جس کےبعدسوشل میڈیاپرکچھ لوگوں نےاسےبولڈقراردیتےہوئےخوب تنقیدکی۔

سوشل میڈیاصارفین نےہانیہ کےلباس کےانتخاب کواچھاقرارنہیں دیا۔ ویسےاگردیکھاجائےتوہانیہ کالباس کچھ ایسابرابھی نہیں تھا۔ بھئی اس سےزیادہ بولڈلباس توہماری اداکارائیں ایوارڈشوزمیں پہنتی ہیں جوپاکستان کےہرگھرمیں دیکھاجاتاہے۔ ایک اورقابل غوربات یہ بھی ہےکہ لباس برانڈفراہم کرتاہے،ماڈل گھرسےلےکرنہیں جاتی۔ اس لئےتنقیدکرنےکاشوق ہےتوضرورکریں لیکن تنقیدمیرٹ پرکریں گےتواس میں وزن بھی ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Jhanvi Kapoor as Punjabi girl

جھانوی کپورکی پنجابی لک وائرل

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی انتہائی خوبرواداکارہ سری دیوی کی بیٹی …