Home / گھریلوتشددکےالزامات بےبنیاد،فیروزخان

گھریلوتشددکےالزامات بےبنیاد،فیروزخان

Feroz Khan denies ex wife allegations

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکارفیروزخان نےسابقہ اہلیہ کی جانب سےلگائےگئےگھریلوتشددکےالزامات یکسرمستردکرتےہوئےانہیں مضحکہ خیزقراردیاہے۔

انسٹاگرام پرفیروزخان نےایک پوسٹ کےذریعےسابقہ اہلیہ کےالزامات کاجواب دیتےہوئےلکھا: میں فیروزخان ان تمام بےبنیاداوربدنیتی پرمبنی جھوٹےالزامات کی سختی سےتردیدکرتاہوں۔ میرےخلاف کئےگئےتمام دعوےجھوٹ ہیں۔ میں ان الزامات کاجواب قانونی طریقےسےدینےکی تیاری کررہاہوں۔ میں قانون کااحترام کرتاہوں ، کبھی کسی دوسرےانسان کوتکلیف نہیں دی۔

واضح رہےکہ اداکارفیروزخان پران کی سابقہ اہلیہ علیزےسلطان نےگھریلوتشددکےحوالےسےسنگین الزامات لگائےہیں ۔ علیزےسلطان نےخودپرہونےوالےجسمانی تشددکےتصویری ثبوت بھی سوشل میڈیاپرشئیرکئےہیں۔ علیزےسلطان کےالزامات کےبعدسوشل میڈیاپرایک طوفان ساآگیااوراداکاروں باالخصوص خواتین اداکاروں کی جانب سےفیروزخان کوسخت تنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے۔ اداکارہ اقراعزیزنےتویہاں تک بیان دےدیاہےکہ وہ اب فیروزخان کےساتھ کوئی ڈرامہ نہیں کرینگی۔

فیروزخان اورعلیزےکی شادی 2018میں ہوئی اوردونوں کےدوبچےہیں۔

اقراعزیزکےعلاوہ جن دوسرےاداکاروں نےفیروزخان پرتنقیدکی ہےان میں اشناشاہ،ماوراحسین،یاسرحسین،کبریٰ خان،میروب علی اورعاصم اظہرشامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Zafari Khan was tailor master

ظفری خان سٹیج ڈراموں سےپہلےدرزی تھے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ کامیڈین ظفری خان سٹیج ڈراموں میں آنےسےپہلےدرزیوں کاکام کیاکرتےتھے۔ انہوں نےیہ بات …