Home / متنازعہ ڈرامہ سین ، دانش تیمورپرکڑی تنقید

متنازعہ ڈرامہ سین ، دانش تیمورپرکڑی تنقید

Danish Taimoor being trolled on social media

ویب ڈیسک — پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کےمشہوراداکار دانش تیموراےآروائی ڈیجیٹل پرآن ائیرہونےوالےاپنےتازہ ترین ڈرامے کیسی تیری خُودغرضی میں اپنےایک ٹیلی فونک سین کی وجہ سےشدیدتنقید کی زدمیں ہیں۔

یہ ڈرامہ آن ائیرہوتےہی مقبولیت کی بلندیوں کوچھورہاہےاوراس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر 16 ملین ویوز ملے جبکہ دوسری قسط کو صرف چند دنوں میں 11 ملین بار دیکھا گیا۔

دانش تیمورپرتنقیداس وقت شروع ہوئی جب تیسری قسط آن ائیر ہوئی اورکچھ ہی دیر میں یوٹیوب کے7 ملین ویوزکو عبورکرلیا۔ اس ڈرامےکےایک سین میں دانش تیمورہیروئن سےبات کررہےہیں جوروتےہوئےدانش سےاپنے باپ کی رہائی کی بھیک مانگ رہی ہےاوردانش موقع کافائدہ اٹھاتےہوئےبارباراسےمجبورکرتاہےوہ فون پربس اس کانام لیتی جائے۔

ہیروئن جب اس کانام لیتی ہےتووہ کہتاہےپھرلو،ذراپیارسےلومیرانام اورجب وہ مجبوری کی عالم میں اس کاحکم بجالاتی ہےتودانش ٹھنڈی سانس بھرتادکھائی دیتاہے۔

سوشل میڈیاپرایک صارف نےاس سین کوفون سیکس قراردیتےہوئےشدیدتنقیدکانشانہ بنایاجبکہ کچھ نےاسےسین کی ڈیمانڈقراردیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Zafari Khan was tailor master

ظفری خان سٹیج ڈراموں سےپہلےدرزی تھے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ کامیڈین ظفری خان سٹیج ڈراموں میں آنےسےپہلےدرزیوں کاکام کیاکرتےتھے۔ انہوں نےیہ بات …