لاہور: (ویب ڈیسک) یہ سب کون تھے،کہاں سےآئےتھےاورکس کی اولادتھے؟
یہ ہیں وہ چندسوالات جومینارپاکستان پرہونےوالےواقعےکےبعدہرذی شعورانسان خودسےاوردوسروں سےپوچھ رہاہے۔ ویسےتوخاتون ٹک ٹاکرسےبدتمیزی کرنےوالےہمیں میں سےتھے،ہمارےہی محلوں میں رہتےہیں اورہیں بھی انسان ہی کی اولاد لیکن پھربھی ان کاعمل دیکھنےکےبعدیہ سوال ذہن میں پیداہوتاہےکہ یہ کون تھے،کہاں سےآئےتھےاورکس کی اولاد تھے؟
پاکستان کےمعروف شوبزستارےجشن آزادی کےموقع پرایک نہتی اوربےبس لڑکی سےہونےوالےوحشی درندوں جیسےسلوک پر چیخ اٹھےہیں اورچیخ چیخ کریہی سوال پوچھ رہےہیں کہ یہ کون تھے،کہاں سےآئےتھےاورکس کی اولادتھے؟
فنکاربرادری نےاس گھناونےواقعےمیں ملوث ملزموں کوقرارواقعی سزادینےکامطالبہ کیاہے۔
پاکستانی ڈراموں کےسینئراداکارعدنان صدیقی نےٹویٹرپراپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےکہا کہ ’اب ایسی صورت حال میں کہ جب ہمارے پاس مینارِ پاکستان واقعے کے تمام تر شواہد موجود ہیں تو ملزمان اب تک سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں ؟
خاتون ٹک ٹاکرکےملزم بچ نکلیں گے ۔ قانونی ماہرین
اداکارہ ماہرہ خان نے طنزیہ انداز میں ٹویٹ کیاکہ میں معافی چاہتی ہوں۔ میں بھول گئی تھی۔ یہ تو لڑکی کی اپنی غلطی ہے، بے چارے 400 آدمی، خود کو روک نہ سکے۔
عائزہ خان نے کہا کہ گھررہیں محفوظ رہیں،جان کو خطرہ ہے، یہ سب کورونا کی وجہ سے سب کہتے آئے ہیں، شرم آتی ہے اور خوف آتا ہے کہ گھر میں رہیں تو محفوظ کیونکہ باہر آپ کی عزت محفوظ نہیں۔
فلم اورڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات کاکہناتھاکہ ایک بارپھر میرے پاس کچھ کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں، ہر مہذب معاشرے میں خواتین کی عزت اور مقام ہوتا ہے لیکن یہ سب کچھ ہمارے ہاں نہیں،اب میں پاکستان کی ہر بیٹی کے لیے پریشان ہوں، اللہ ہماری حفاظت کرے۔
نعمان اعجازبولےکہ مینار پاکستان واقعے پر سر شرم سے جھک گیا ہے، مجھے بڑی تکلیف اور دکھ پہنچا ہے، ایسے مسلمان ہوتے ہیں؟، ایسے مرد اور پاکستانی ہوتے ہیں؟، واقعے کے ذمے داروں کو ڈوب مرنا چاہیے۔ ملزموں کوعبرت کا نشان بنایا جائے۔
اداکارعمران عباس نےلکھاکہ میں سخت پریشان ہوں ۔ قائداعظم ہم شرمندہ ہیں۔
اداکاراحمدعلی بٹ نےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ پرلکھاکہ اس قسم کےواقعہ کامینارپاکستان جیسےتاریخی مقام پرہوناتوہمارےلئےاحساس شرمندگی کواوربھی بڑھادیتاہے۔