ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی پنجاب میں بننےوالی پنجابی فلموں نےپاکستان اورکینیڈاسمیت دنیابھرمیں پنجابی زبان بولنےاورپنجابی سےمحبت کرنےوالوں میں بےپناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ کچھ عرصےسےبھارت اورپاکستان کےنامورفنکارمشترکہ فلم پراجیکٹس پرکام کررہےہیں۔
اس حوالےسےجوتازہ ترین فلم ہم سب کومحظوظ کرکرنےآرہی ہےاس کانام ہے’بابےبھنگڑاپاندے’اس فلم میں پاکستان کےنامورکامیڈین سہیل احمدنےمرکزی کرداراداکیاہے۔ یادرہےکہ سہیل احمدکی یہ پہلی پنجابی فلم ہوگی۔
اس میں سہیل احمدکےساتھ بھارتی پنجابی فلموں کےمشہورہیرودلجیت دوسانجھ اورسرگن مہتانےمرکزی کردارادرنبھائےہیں۔
ہنسی اورقہقہوں کےطوفان سےبھرپوریہ فلم کینیڈامیں بنائی گئی ہےجس میں دلجیت اوران کےکچھ دوست شارٹ کٹ کےذریعےلمبامال بنانےکےچکرمیں ہیں۔
ایسےمیں انہیں کوئی بتاتاہےکہ اگران کاکوئی باپ ہواوراس کی انشورنش بھی ہوئی ہواوروہ کچھ عرصےبعدمرجائےتوانشورنس کی ساری رقم انہیں مل جائےگی۔
بس پھرکیاتھادلجیت اوراس کےدوست نکل کھڑےہوئےہیں کہیں ایک عددبزرگ ڈھونڈنے۔ بہت دیکھ بھال کےبعدانہیں ایک اولڈہوم سےملتےہیں سہیل احمدجوبس کچھ دنوں کےمہمان ہیں۔
فلم میں ٹوسٹ اس وقت آتاہےجب سہیل احمدپچیس دن زندہ رہنےکےبعدبجائےمرنےکےالٹاصحت مندہوناشروع ہوجاتےہیں۔
اس فلم کاٹریلردیکھنےکےبعدلگتاہےکہ یہ فلم ضرورپھٹےچک دےگی۔
سہیل احمد نے کہا کہ فلم 5 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور پاکستانی تھیٹرز میں بھی دکھائی جائے گی۔