ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمرنےاپنی وائرل ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقیدکاجواب دیتےہوئےکہا وہ بھی دوسرے انسانوں کی طرح عام زندگی گزارتی ہیں اور اپنے دوستوں اوررشتہ داروں کے ساتھ ڈانس کرنے کا حق رکھتی ہیں۔
عائشہ عمرکی دوست کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک خاتون نےپوچھاتھا کہ یہ شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟
نامناسب سوال کاجواب دیتےہوئےعائشہ عمر نےکہاکہ وہ یوں عام شادیوں پر ڈانس نہیں کرتیں۔ صرف دوستوں اور رشتہ داروں کی شادیوں میں ڈانس کرتی ہیں، اور یہ ان کے قریبی دوستوں کی شادی تھی اور یہ ڈانس انہوں نے تفریح کے لیے کیا، پیسے کے لیے نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اداکار بھی آپ سب کی طرح عام زندگی گزارتے ہیں اور ہم بھی آپ لوگوں کی طرح دوستوں اور رشتہ داروں کی شادیوں پر ڈانس بھی کرتے ہیں۔ آخر میں اداکارہ نے بتایا کہ دوستوں کے ساتھ ڈانس کرنا ان کی روح کی غذا ہے۔