Home / سجل سےطلاق ، احدرضامیرکھل کرسامنےآگئے

سجل سےطلاق ، احدرضامیرکھل کرسامنےآگئے

Sajal and Ahad's separation

ویب ڈیسک ۔۔ احد رضا میر طویل عرصے بعد سجل علی سے علیحدگی کے حوالے سے سامنے آئے ہیں اورکچھ ایساکیاہےکہ جس سےان کی اورسجل کی طلاق واضح ہوکرسامنےآگئی ہے۔

احدرضامیر نےانسٹاگرام پرسجل علی کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس طرح بالواسطہ طور پرانہوں نےسجل سےاپنی علیحدگی کاباقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس بھی یہی کہتی ہیں کہ وہ دونوں اب رشتہ ازدواج میں نہیں ہیں۔ یہ یقینی طور پر اس سفر کا ایک برا انجام ہے جوبہت سےخواب لیکرخوشی خوشی شروع ہوا تھا۔

اگرچہ سجل علی اور احد رضا میر دونوں اپنی طلاق پر خاموش ہیں لوگ احدرضا میرکو اس کازیادہ ذمہ دارسمجھتے ہیں کیونکہ وہ سجل علی کےساتھ کئےاپنےوعدےپورےکرنےمیں ناکام رہے۔

اس سےپہلےسجل علی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پراپنےنام کےساتھ احدکےنام کوہٹادیاتھا،جس کےبعدسوشل میڈیاپرافواہوں کاایک طوفان آگیالیکن جوڑےکی خاموشی کےباعث کچھ واضح نہیں تھا۔

اس میں شک نہیں کہ سجل اوراحدکی علیحدگی سےمداح یقیناً خوش نہیں ہیں لیکن شایدیہ ہونا ہی تھا،تاہم دونوں زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

pakistani actor mehar bano bold dance

مہربانوبولڈڈانس ویڈیوپرتنقیدکی زدمیں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ مہر بانو کو اپنی حالیہ بولڈ ڈانس …