Home / صلاح الدین ایوبی کیلئے4پاکستانی فنکارفائنل

صلاح الدین ایوبی کیلئے4پاکستانی فنکارفائنل

Pak Turk Joint venture on Salahuddin Ayyubi

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سےتعلق رکھنےوالےچارمعروف فنکارعظمیم مسلمان جنگجوصلاح الدین ایوبی پربننے والی پاک ترک مشترکہ ڈرامہ سیریز میں اداکاری کےجوہردکھائیں گے۔ یہ ڈرامہ سیریزصلاح الدین ایوبی کےزندگی کےمختلف پہلووں کااحاطہ کرےگی۔

پاکستانی اداکاراشنا شاہ، عدنان جیلانی، فرحان آغااورعائشہ عمرکولاہوراورکراچی میں منعقدہ آڈیشنزکے پہلے راؤنڈ میں چنا گیا۔اس ڈرامہ سیریزکیلئے6,000 سے زیادہ پیشہ وراورابھرتے ہوئے اداکاروں نے آڈیشن دئیےلیکن صرف 62 یہ سلکیٹ ہوسکے۔ صلاح الدین ایوبی کوبیک وقت پاکستان اورترکی میں نمائش کے لیے پیش کیاجائےگا۔

معروف پاکستانی اداکارعدنان صدیقی جنہیں ہمایوں سعید،ڈاکٹر کاشف انصاری اورڈاکٹر جنید علی شاہ کے ساتھ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طورپرمنتخب کیا گیا ہےبی بی سی ایشین نیٹ ورک سےبات کرتےہوئےکہاوہ صلاح الدین ایوبی کولیکرخاصےپرجوش ہیں۔ یہ سیریز پاکستانیوں کے لیے حیرت انگیزثابت ہوگی۔

عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ سیریزپاکستانی اداکاروں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ کے دروازے کھولےگی کیونکہ پاکستانی فنکاربین الاقوامی مارکیٹ میں ترکی کےراستےہی داخل ہوسکتےہیں۔

اکلی فلمز کے مالک ترک پروڈیوسر ایمرے کونوک نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اکلی فلمزاور انصاری اور شاہ فلمز کے درمیان پاک ترک مشترکہ سیریز کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

کونوک کامزیدکہناتھاکہ صلاح الدین ایوبی اپنی ریلیزسےپہلےہی بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرچکاہے۔ جیسا کہ درخواست دہندگان کی رجسٹرڈ تعداد سے ظاہر ہے، جو سیریز میں کام کرنے کے خواہاں ہیں۔”

ڈرامہ سیریزصلاح الدین ایوبی کی شوٹنگ ترکی میں اس مقصدکیلئےبنائی گئی لوکیشنزپرکی جائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Zafari Khan was tailor master

ظفری خان سٹیج ڈراموں سےپہلےدرزی تھے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ کامیڈین ظفری خان سٹیج ڈراموں میں آنےسےپہلےدرزیوں کاکام کیاکرتےتھے۔ انہوں نےیہ بات …