مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان 37سال بعدورلڈجونئیرسکواش چیمپئن بن گیا۔ پشاورسےتعلق رکھنےوالےحمزہ خان نےملبورن میں کھیلی جانےوالی جونئیرچیمپئن شپ کےفائنل میں مصرکےمحمدذکریاکو1-3سےشکست دیکرٹائٹل اپنےنام کیا، 1986کے بعد حمزہ پہلے پاکستانی بنے ہیں جنہوں نے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔ حمزہ خان آرمی کوچ آصف خان کی نگرانی میں دو ماہ تک ٹریینگ کرنے کے بعد آسٹریلیا گئے تھے جبکہ چیمپئین بننے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کو مبارک باد دی اوروطن واپسی پر شاندار استقبال کااعلان کیاہے۔ پی ٹی وی اسپورٹس کے مطابق آخری بار پاکستانی کھلاڑی عامر اطلس نے 2008 میں فائنل میں جگہ …
مزید پڑھیں »کھیل
حفیظ قومی ٹیم کےنئےچیف سلیکٹر
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمدحفیظ سری لنکا کے خلاف جاری دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کاارادہ رکھتےہیں۔ یہ خبررواں ماہ کے شروع میں سامنے آئی تھی کہ ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کو قومی ٹیم کے چیف سلیکٹربننےکی پیشکش کی ہے۔ حفیظ کے علاوہ دیگر کرکٹرز جیسے یونس خان، محسن خان، سلیم یوسف اور شعیب اختر کوبھی پی سی بی میں مختلف عہدوں کی پیشکش کی …
مزید پڑھیں »کبڈی کےمایہ نازپاکستانی کھلاڑی قتل
ویب ڈیسک — پاکستان میں کبڈی کی دنیاکےجانےمانےانٹرنیشنل کھلاڑی اخترخان کونامعلوم افرادنےفائرنگ کرکےقتل کردیا۔ اخترخان جنہیں اخترپٹھان کےنام سےجاناجاتاتھا،پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کےمایہ نازریڈرتھے۔ ایساشایدہی کبھی ایک آدھ بارہواہوکہ اخترپٹھان ریڈکرنےجائےاورپوائنٹ لئےبغیرآجائے۔ اس افسوسناک خبرکی تفصیل کےمطابق اخترخان اوکاڑہ کےنواحی علاقےشیرگڑھ کے قریب جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نےان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔نامعلوم قاتل واردات کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔ شیرگڑھ پولیس نے موقع پر پہنچ کرتحقیقات کاآغازکردیا ہے۔ اخترخان کےبہیمانہ قتل پرکبڈی کےکھلاڑیوں نےافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ کبڈی کی دنیامیں اخترپٹھان جیسےکھلاڑی روزروزپیدانہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں »اب امریکامیں بھی چوکے،چھکےلگیں گے
ویب ڈیسک ۔۔ کرکٹ کاجادواب امریکامیں بھی سرچڑھ کوبولےگا۔ جی ہاں ، کرکٹ سےمحبت کرنےوالےکچھ ارب پتی امریکی اس کھیل کوامریکامیں بڑےپیمانےپرمتعارف کرانےکیلئےسرجوڑےبیٹھےہیں۔ جیسےکہ بھارت سےتعلق رکھنےوالےانوراگ جین نےٹیکساس سےتعلق رکھنےوالےارب پتی راس پیروٹ کےساتھ مل کرکرکٹ کوامریکاکی میجرلیگزمیں متعارف کرانےکی تیاریاں کررہےہیں۔ یادرہےکہ ڈیلاس میں اس ہفتےمیجرکرکٹ لیگ شروع ہونےجارہی ہےجس میں انوراگ جین نےراس پیروٹ کےساتھ ملکرٹیکساس سپرکنگزکی حمایت کردی ہے۔ جین ٹیکساس سپرکنگزکےپیروٹ کےساتھ جزوی مالک ہیں۔ جین کی ٹیم کوبھارتی آئی پی ایل کی مشہورٹیم چنئی سپرکنگزکی بھی حمایت حاصل ہے۔ جین ایک ایسے گروپ کا حصہ ہیں جس میں بھارتی نژاد بااثر کاروباری لوگ شامل …
مزید پڑھیں »خواتین اورمردکرکٹرزبرابر
ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےایک تاریخی فیصلے میں قراردیاہےکہ تمام آئی سی سی ایونٹس میں مردوں اورخواتین کی ٹیموں میں مساوی انعامی رقم تقسیم کی جائےگی۔ ایک بیان میں آئی سی سی گورننگ باڈی نے کہاہے کہ ٹی 20اور ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ جیسے ایونٹس میں ٹیموں کوٹورنامنٹ میں ان کی فائنل پوزیشن اور ان ایونٹس میں میچ جیتنے دونوں کے لیے برابرانعامی رقم ملےگی۔ آئی سی سی کےسربراہ گریگ بارکلےکہتےہیں یہ ہمارے کھیل کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آئی سی سی کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والے مردوں اورخواتین …
مزید پڑھیں »پاکستان ہاکی کیلئےبڑااعزاز
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ہاکی کیلئےطویل عرصےبعدبڑااعزاز۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ جی ہاں ، پاکستان اگلے سال اولمپک ہاکی کوالیفائرزکی میزبانی کرے گا۔ایونٹ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں منعقد ہو گا۔کوالیفائرمیں 8 ٹیمیں پیرس اولمپک میں جگہ حاصل کرنے کےلیےمدمقابل آئیں گی۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیموں کواولمپکس کھیلنےکاموقع ملےگا۔
مزید پڑھیں »رضوان تودل کےبھی بڑےنکلے۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کےمایہ نازوکٹ کیپربیٹرمحمدرضوان نےپریکٹس کیلئےآنےوالے16سالہ آف سپنرکواپنے50ہزارکےجوتےتحفےمیں دےدئیے۔ کراچی میں پریکٹس کیلئےآنےوالے16سالہ آف سپنرعبدالہادی کومحمدرضوان نےچیلنج دیاتھاکہ اگرمجھےآوٹ کردیاتوبیٹ کےسواجومانگوگےدوں گا۔ عبدالہادی محمدرضوان کوآوٹ تونہ کرسکےلیکن مسلسل انہیں پریکٹس کراتےرہے۔ پریکٹس ختم ہونےپرمحمدرضوان نےاپناپچاس ہزارمالیت کاجوتوں کاجوڑاعبدالہادی کوتحفےمیں دےدیا۔ عبدالہادی محمدرضوان کی یہ سخاوت دیکھ کربہت خوش بھی ہوااورمتاثربھی ۔
مزید پڑھیں »محمدحفیظ کوپی سی بی میں بڑےعہدےکی پیشکش
ویب ڈیسک ۔۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےسربراہ ذکااشرف نےچارج سنبھالتےہی کرکٹ بورڈمیں تبدیلیوں کاآغازکردیاہے۔ ہارون رشیدکےچیف سلیکٹرکاعہدہ چھوڑتےہی ذکااشرف نےسابق کپتان محمدحفیظ کوکرکٹ کی بہتری کیلئےساتھ کام کرنے کی پیشکش کردی۔ ذرائع کےمطابق سابق کپتان محمد حفیظ کوایڈوائزرچیف سلیکٹریا پھرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داری نبھانےکی پیشکش کی گئی ہے جس پرآل راؤنڈرنےآمادگی کےاظہارکےساتھ اہل خانہ اوردوستوں سےمشاورت کیلئےوقت مانگاہے۔ محمد حفیظ نےذکا اشرف سے ملاقات اورکام کرنےکی آفرکی تصدیق کرتے ہوئےکہاکہ ذکااشرف میرے لیے قابل احترام ہیں، کرکٹ کوحقیقی معنوں میں درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے تیار ہوں تاہم بورڈ میں نوکری کا ہرگزخواہش مندنہیں۔محمد …
مزید پڑھیں »محمدعامرکاریٹائرمنٹ بارےانوکھابیان
ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرمحمد عامر نےقومی ٹیم میں واپسی کے امکانات کےحوالےسےایسی بات کہہ دی جسےپڑھنےکےبعدآپ بھی کچھ دیرکیلئےحیران رہ جائیں گے۔ مقامی ٹی وی چینل سےبات کرتےہوئےمحمد عامر نے کہا کہ میں اب ریٹائر ہوچکا ہوں،واپسی کیلئے کیسے پر امید ہوں؟انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو واپسی کے امکانات تھے۔ انہوں نےاپنی ریٹائرمنٹ کےحوالےسےزیادہ عجیب بات یہ کی کہ "اب نوجوان کرکٹرز کیلئے کھیل میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت آگیا ہے، میں اب بوڑھا ہوگیا ہوں جبکہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں”۔ یادرہےکہ 2020 میں 28 سالہ محمد عامر نے …
مزید پڑھیں »چودھری ذکااشرف کیلئےاچھی خبر
پاکستان کرکٹ بورڈکےمتوقع چیئرمین چودھری ذکااشرف کیلئےاچھی خبر ۔لاہور ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کے انتخابات کروانے کی اجازت دیدی۔انتخابات کے خلاف حکم امتناع واپس لےلیا۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس انوار حسین نے دلائل سننے کے بعد حکم امتناع کی درخواست پر فیصلہ سنایا.پی سی بی کی جانب سے امتیاز رشید صدیقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزارملک ذوالفقار کی وکیل مس ندا کفیل نے دلائل دئیے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بنائے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشنکمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا۔پی سی بی الیکشن کمشنرنےغیرآئینی اقدام کرتےہوئے بورڈ آف گورنرز کےنوٹیفیکیشن …
مزید پڑھیں »