کھیل

بھاڑمیں جاوبھارت ۔۔ جاویدمیاندادبھڑک اٹھے

javed miandad lashes out at BCCI

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق مایہ نازبلےبازجاویدمیاندادنےبھارت کوکھری کھری سنادیں۔ کہا”جہنم میں جاءو،پاکستان نہیں آناچاہتےنہ آو۔” جاویدمیاندادکابھارت کی جانب سےایشیاکپ کیلئےٹیم پاکستان نہ بھیجنےپرسخت برہمی کااظہار۔ کہابھارت جائےبھاڑمیں،ٹیم نہیں بھیجناچاہتانہ بھیجے۔ انہوں نےپاکستان کرکٹ بورڈسےکہاکہ بھارت کےنہ آنےسےپریشان ہونےکی ضرورت نہیں۔ بھارت نہیں آتانہ آئےدوسری ٹیمیں توآرہی ہیں ناں۔ جاویدمیاندادنےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کوبھی سخت تنقیدکانشانہ بنایااورکہاکہ ایک ادارہ جواپنےفیصلوں پرعمدرآمدنہیں کرواسکتااس کاکیافائدہ ہے؟ جاویدمیاندادکےمطابق آئی سی سی کےفیصلوں پرعملدرآمدنہ کرنےوالی ٹیموں کوسزاملنی چاہیے۔ واضح رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈنےبھی ایشیاکپ کیلئےبھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنےپرجواب دیتےہوئےکہاہےکہ ایساہےتوپاکستان بھی رواں سال بھارت میں ہونےوالےعالمی کپ کیلئےٹیم نہیں بھیجےگا۔

مزید پڑھیں »

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےافتخاراحمدنےمیلہ لوٹ لیا

Quetta gladiator Iftikhar Ahmed

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سےپہلےکوئٹہ میں کھیلےگئےپشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےنمائشی میچ میں میزبان کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےبلےبازافتخاراحمدنےپنجاب کےنگران وزیرکھیل وہاب ریاض کوایک اوورمیں 6گیندوں پرچھ چھکےجڑدئیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےافتخار احمد نے نمائشی میچ کے 19 ویں اوور میں پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اسی وجہ سےافتی مینیاٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مڈل آرڈر بلےباز افتخار احمد کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردی ہے۔

مزید پڑھیں »

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےپشاورزلمی کوہرادیا

Quetta gladiators beat Peshawar Zalmi

ویب ڈیسک ۔۔ کوئٹہ میں ہونےوالاپاکستان سپرلیگ سیزن آٹھ کےسلسلےمیں ہونےوالانمائشی میچ انتہائی سنسنی خیزمیچ میں تبدیل ہوگیا۔ اوپرسےتماشائیوں سےکھچاکھچ بھرےبگٹی اسٹیڈیم میں گونجتی تالیوں نےکھیل کامزااوربھی دوبالاکردیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتااورگلیڈی ایٹرزکوبیٹنگ کی دعوت دی جومیچ کےشروع میں غلط ثابت ہوتی دکھائی دی کیونکہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےگلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے مقررہ 20 اوورزمیں 184 رنز بنالئےاورجیت کیلئےپشاورزلمی کو185رنزکاٹارگٹ دیا۔ بلوچستان کی جانب سےاحسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28، خوشدل شاہ 36 رنز بناکرپویلین لوٹے۔ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےافتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی …

مزید پڑھیں »

بابراعظم میرےلئےبیٹوں جیساہے،وسیم اکرم

wasim akram on babar azam

ویب ڈیسک ۔۔ سوئنگ کےسلطان وسیم اکرم نےبابراعظم سےاختلافات کی خبروں کی تردیدکردی ۔ ایک انٹرویومیں سابق فاسٹ بولرنےکہاکہ بابراعظم ان کیلئےبیٹوں جیساہے،بابرسےمیراکوئی اختلاف نہیں۔ میں بابرسےکبھی ناراض نہیں ہوسکتا۔ وسیم اکرم کاکہناتھاکہ کچھ صحافی گھربیٹھےٹیبل سٹوریاں بنارہےہیں،جن کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں۔ وسیم نےمزیدکہاکہ بابراعظم کوپشاورزلمی کےساتھ ایڈکرنامالکان کافیصلہ تھاان کااس میں کوئی کردارنہیں۔

مزید پڑھیں »

کامران اکمل جونئرسلیکشن کمیٹی کےسربراہ

Kamran Akmal junior selection committee chief

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈنےکامران اکمل کوجونئرسلیکشن کمیٹی کاسربراہ بنایاہے۔ پی سی بی نےڈسٹرکٹ اورریجنل جونئرٹیموں کےکھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئےایک جونئرسلیکشن کمیٹی بنائی ہےجس کاسربراہ کامران اکمل کوبنایاگیاہے۔ اس کمیٹی کےدیگرارکان میں سہیل تنویر، عامرنزیر، فیصل اطہر،قیصرعباس اورجنیدخان شامل ہیں۔ پی سی بی نے بتایا ہے کہ ریجن یا ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے ہیڈکوچ کے ساتھ ہر سلیکٹر شیڈول کے مطابق ٹرائل کا انعقاد کرے گا، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں »

شاداب خان ثقلین مشتاق کےداماد۔۔

Cricketer Shadab Khan ties the knot, Nikah

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹرشاداب خان نےنکاح کرلیاتاہم اس حوالےسےتقریب کوانتہائی خاندانی رکھاگیا۔ شاداب خان کانکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق آف اسپنراورکوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سےہواہے۔ شاداب خان نےسوشل میڈیاپرانےنکاح کی تصدیق کرتےہوئےمداحوں سےکہاکہ ان کانکاح ان کی زندگی کابہت ہی اہم دن ہے۔ وہ چاہتےہیں کہ ان کی نجی زندگی اوران کی اہلیہ کااحترام کیاجائے۔ شاداب خان نےمزیدکہاکہ وہ ہمیشہ سےاپنی پروفیشنل اورنجی زندگی کوالگ الگ رکھناچاہتےتھے۔ شاداب خان نےآخرمیں مزاحیہ اندازمیں یہ بھی لکھاکہ اگرکوئی سلامی بھیجناچاہتاہےتومیں اکاونٹ نمبربھجوادوں گا۔

مزید پڑھیں »

شان مسعودنےنیشےکاہاتھ تھام لیا

shaan masood ties the knot

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے بیٹراورون ڈےٹیم کےنائب کپتان شان مسعود نےنیشےکےساتھ اپنی زندگی کی نئی اننگزکاآغازکردیاہے۔ شان اورنیشےنکاح کی تقریب کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہا دونوں نے پیسٹل رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے،جودونوں پرخوب جچ رہاہے۔ شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب نکاح سے ہوا، اسی تقریب میں شان اور نیشے کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی ویڈیواورتصاویراس وقت سوشل میڈیاپروائرل ہیں۔ اس سے قبل شان اور نیشے کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ بھی سامنے آیا تھا جس پرنکاح کی تاریخ درج ہے۔ 21جنوری …

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل کےآٹھویں ایڈیشن کاشیڈول جاری

PSL 8 matches

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈنےپاکستان سپرلیگ کےآٹھویں ایڈیشن کاشیڈول جاری کردیاہے،جس کے مطابق کراچی میں 8 میچزکھیلےجائیں گے۔ پی ایس ایل کے7مقابلے رات جبکہ ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کاافتتاحی میچ میچ 13فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد کے درمیان 16 فروری، تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان 18 فروری، چوتھا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان 19 فروری، پانچواں میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے درمیان 21 فروری،چھٹا میچ پشاور زلمی اور اسلام …

مزید پڑھیں »

اظہرالدین بابراعظم کی حمایت میں سامنےآگئے

Indian cricketer Azhar ud Din

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین بابراعظم کی حمایت میں سامنےآگئے۔ کہتےہیں ہر آدمی سیکھتا ہے، بابراعظم کوبھی بطور کپتان سیکھنےکیلئےمزید وقت دینا چاہیے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی صحافیوں سےبات کرتےہوئےمحمد اظہر الدین نےبابراعظم کادفاع کرتےہوئےکہابابر اعظم کااپنا اسٹائل ہے،ماردھاڑکرنا ان کا کھیل نہیں۔ اظہرالدین نےخبردارکیاکہ بابر اعظم مار دھاڑکریں گےتوان کا نیچرل ٹیلنٹ ضائع ہوگا۔ اظہرالدین کےمطابق ہرپلیئرکاسب سےاہم ہتھیار اس کاقدرتی ٹیلنٹ ہوتا ہےاوراگر کوئی کھلاڑی اپنی قدرتی صلاحیت سے ہٹےگاتواس کاکھیل بری طرح متاثرہوگا۔ سابق بھارتی کپتان نےدعویٰ کیاکہ بابر کو اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کرنےکے بارے …

مزید پڑھیں »

بابراعظم کیلئےبری خبر،پی سی بی بڑافیصلہ کرسکتاہے

Babar Azam one day team captain

ویب ڈیسک ۔ قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کیلئےبری خبر۔ ٹیم اورانفرادی پرفارمنس میں مسلسل خرابی کےبعدپاکستان کرکٹ بورڈنےبابراعظم کو محض ایک فارمیٹ میں کپتان بنانےپرغور شروع کردیاہے۔ ایکسپریس نیوزمیں شائع خبرکے مطابق پی سی بی)نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم کو تینوں فارمیٹ کی بجائےمحض ایک فارمیٹ میں کپتان بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ شنیدہےکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کو سونپی جاسکتی ۔ بابر اعظم بدستور ٹی ٹوئنٹی کپتان کےطورپرفرائض نبھاتے رہیں گے،شان مسعود کو ون ڈے میں کپتان بنانے کی باتیں ہورہی ہیں، اسی …

مزید پڑھیں »