کھیل

پاکستان سپرلیگ 8: کچھ دلچسپ حقائق

Lahore Qalandars PSL8

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن 8میں لاہورقلندرزچھاگئے۔ پوائنٹس ٹیبل پرنمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔ گزشتہ روزقذافی اسٹیڈیم میں ہونےوالےمیچ میں ہاوس فل تھااوراسٹیڈیم میں تل دھرنےکی جگہ نہ بچی۔ یہ رواں سیزن میں قذافی اسٹیڈیم میں ہونےوالادوسرامیچ تھاجس میں لاہورئیےاپنی فیورٹ ٹیم کی جھلک دیکھنےاسٹیڈیم میں سیلاب کی طرح امڈآئے۔ اسلام آبادیونائیٹڈکےخلاف میچ میں لاہورقلندرنےشاداب الیون کوآوٹ کلاس کردیااورپورے110رنزسےفتح سمیٹی۔ شاداب خان کی ٹیم 200رنزکےتعاقب میں 13ویں اوورمیں صرف90رنزپرڈھیرہوگئی۔ تماشائی اس دلچسپ میچ کودیکھنے3گھنٹےپہلےاسٹیڈیم آگئےتھے۔ میزبان لاہورقلندرزنےپہلےاپنی بیٹنگ اورپھربولنگ سےاپنےمداحوں کالہوگرمائےرکھا۔ لاہورقلندرزکی پلےآف مرحلےکی جانب پیش قدمیپانچ میچ کھیل کرچارکامیابیاں سمیٹ کرلاہورقلندرنےپوائنٹس ٹیبل پرپہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ملتان سلطانز8پوائنٹس کےساتھ …

مزید پڑھیں »

رمیزنےشعیب کوکھری کھری سنادیں

rameez raja and shoab akhtar

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ کےسپرسٹارشعیب اخترکوکرکٹ چھوڑےایک زمانہ بیت گیالیکن ان کی شہرت آج بھی برقرارہے۔ ہردوسرےتیسرےروز وہ کسی نہ کسی وجہ سےخبروں کاموضوع بن ہی جاتےہیں۔ سابق پاکستانی فاسٹ بولرنےحال ہی میں بابراعظم ، کامران اکمل اورشاہین شاہ آفریدی کےمتعلق متنازع بیان دیا۔ شعیب اخترنےان تینوں کرکٹرزکومشورہ دیاہےکہ وہ بھی اگرویراٹ کوہلی جیسابرانڈبنناچاہتےہیں توپہلےبولنےکاطریقہ سیکھیں،اپنی انگریزی امپرووکریں۔ یہی نہیں شعیب نےکامران اکمل کےاردوکےتلفظ کابھی مذاق اڑایا۔شاہین شاہ آفریدی کےبارےمیں راولپنڈی ایکسپریس کاکہناتھاکہ میں اس کی جگہ ہوتا تو دونوں گھٹنے تڑوا لیتا مگر پاکستان کے لیے ورلڈکپ فائنل میں اوور ضرور مکمل کرتا۔ شعیب اخترکی کڑوی کسیلی باتیں …

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل میچز–لاہوروالوں کیلئےبری خبر

PSL 8 matches

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن ایٹ کےلاہوراورراولپنڈی میں شیڈول میچوں کاانعقادکھٹائی میں پڑگیا۔ پنجاب کی نگران حکومت نےپی ایس ایل میچوں کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈکوپچاس کروڑروپےدینےسےانکارکردیا۔ پنجاب حکومت کےانکارکےبعدقذافی اسٹیڈیم لاہوراورپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کےمیچوں کاانعقادمشکوک ہوگیااورعین ممکن ہےکہ معاملات طےنہ پانےکی صورت میں لاہوراورراولپنڈی میں شیڈول پی ایس ایل کےمیچوں کوکراچی شفٹ کردیاجائے۔ اسی معاملےکولیکرپی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کےسربراہ نجم سیٹھی اورفرنچائزمالکان کےدرمیان ایک آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں فرنچائز مالکان اورنمائندگان نے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو 45 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا۔ فرنچائزمالکان و نمائندگان نےمیچزلاہورسےمنتقلی کرنے یا نہ کرنے کا اختیار …

مزید پڑھیں »

ملتان سلطانزنےپشاورزلمی کودھول چٹادی

mutan sultans

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےآٹھویں ایڈیشن کےسنسنی خیزمقابلےجاری ہیں۔ جمعہ کےروزہونےوالےمیچ میں ملتان سلطانزکےکپتان محمدرضوان اورروسو کی زبردست بیٹنگ چھترول کے بعد باولنگ میں بھی زبردست کارکردگی۔ یوں ملتان سلطانزنےبابراعظم کی پشاورزلمی کو54 رنزسے شکست دے دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئےرواں سیزن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ اس طرح پہلےبیٹنگ کرتےہوئےملتان کےکپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے54رنزبناکراپنی ٹیم کواچھاآغازدیا۔شان مسعودکے20 رنزپرآوٹ ہونےکےبعدرائلی روسوونےرضوان کابھرپورساتھ دیااوردونوں نےجارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئےٹیم کا مجموعی اسکور116تک پہنچادیا۔ ایک موقع پر42 گیندوں پر66 رنز بنانے والے محمد رضوان بھی …

مزید پڑھیں »

کراچی کنگزجیت کاکھاتاکھولنےمیں ناکام

Islamabad United beat Karachi Kings

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ کےآٹھویں یعنی رواں سیزن میں بھی کراچی کنگزکےحالات پتلےہی دکھائی دیتےہیں۔ گزشتہ روزہونےوالےمیچ میں اسلام آبادیونائیٹڈنےکراچی کنگزکی خوب دھلائی کی اورمیچ چاروکٹوں سےاپنےنام کرلیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے تھے،جواب میں اسلام آباد نے18.2اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پراسکورپورا کرلیا۔ ہوم گراونڈپرکراچی کنگزکی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس سےپہلےانہیں اسی گراونڈپرپشاورزلمی نےسخت مقابلےکےبعدہرادیاتھا۔ کراچی کنگزکے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا ہم نے اچھا اسکور کیا تھا لیکن بولنگ پلان کے مطابق نہیں کرسکےاور کیچ بھی ڈراپ کئے۔ فاتح ٹیم کے لئے کولن منرو …

مزید پڑھیں »

ملتان سلطانزنےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوباآسانی ہرادیا

PSL 8 matches

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ کےسنسنی خیزمقابلےجاری ۔ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سےہرادیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےپی ایس ایل سیزن ایٹ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے111 رنزکا ہدف باآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر14 ویں اوور میں حاصل کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سےشانداربلےبازی کرتےہوئے رائلی روسو 78 رنز اور محمد رضوان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شان مسعود 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوان تھوسارا نے 1 وکٹ حاصل کی۔ میچ میں پہلےبیٹنگ کرتےہوئےکوئٹہ گلیڈی ایٹرنے18.5 اوورز میں 110 رنز ہی …

مزید پڑھیں »

ثانیہ مرزاکرکٹ ٹیم کی مینٹور

sania mirza cricket team mentor

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزانےکھیل سےریٹائرمنٹ قریب آتےہی دوسرےمشاغل میں دلچسپی لیناشروع کردی ہے۔ جی ہاں ، پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزاکوبھارت میں کرکٹ ٹیم کی مینٹور مقرر کیاگیاہے۔ بھارتی میڈیاکی خبروں کے مطابق ثانیہ مرزا کو ویمن پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مینٹورلگایاگیاہے۔۔اس خبرپرتبصرہ کرتےہوئے ثانیہ مرزا کاکہناہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کی مینٹور بننے پر خوش ہوں، ویمن پریمیئر لیگ انڈیامیں ویمن کرکٹ کی مضبوطی کاباعث بنےگی۔۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے ترجمان کہتےہیں ثانیہ مرزاکوبات کرنےکاسلیقہ آتاہے۔ ان کامینٹوربنناہمارےلئےخوشی اوراعزازکی بات ہے۔ ثانیہ مرزا ویمن اسپورٹس میں ایک رول ماڈل ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت …

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل کاسنسنی خیزآغاز۔قلندرزکی پہلی جیت

PSL8 opening match

ویب ڈیسک ۔۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کاسنسنی خیزآغاز۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہورقلندرزنےملتان سلطانزکو ایک رن سےہراکرایونٹ کاآغازاپنی جیت سےکردیا۔ ملتان سلطانز176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹیں گنوانےکےبعد174 رنزپرڈھیرہوگئی۔ یوں یہ انتہائی دلچسپ میچ صرف 1 رن سے لاہور قلندرزنےجیت لیا۔ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حسین طلعت، زمان خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کوپویلین پہنچایا۔ پہلےبیٹنگ کرتےہوئےدفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175رنز بنائے۔ لاہور …

مزید پڑھیں »

سب ستارےہمارے،پی ایس ایل 8کاآفیشل سانگ

PSL8 official song

سب ستارےہمارے ۔۔ پی ایس ایل 8آفیشل سانگ دیکھ ۔۔ آنکھیں ملاکےتودیکھجلتی ہوئی آتش کودیکھکھوئی امیدوں سےملطوفانی راہوں میں کھیلہم قدموں میں لائےجہان ہیںمقابلہ یہاں سرعام ہےیہ جشن نہیں یہ اپنی شان ہےمیچوں سےآگ لگےجونہی میدان سجےکھیل میں کھونےلگےشورشرابہ ہونےلگےنظریں ٹکی ساریآئی ہےاپنی باریسب ستارےہمارےروشن رہیں گےمیچوں سےآگ گلے ۔۔ جونہی میدان سجے ریپ ۔۔ رونق لگےسب کایہ ٹاپک آف ڈسکشنجیسےہرگھرمیں ہےکرکٹبک گئی ہیں ٹکٹریڈیوپہ لسنٹی وی پہ کریں ہم میچوں کوریویوسخت ہےمقابلہبیٹربھی برنگن بیسٹ یوکڈبیسٹ الیون جیسےیہ بلیسن فرام ہیوناب اٹھےگاگیم کالیولیہ ہےایتھلیٹک ڈیولیہ کراوڈہےسٹیٹکٹرافی ہےہسٹوریکلہم سب ستاروں کےنام اس پہ لکھیں فورایوراینڈایوریہ میجیکل ہو ۔۔۔ ایبراکاڈیبراوکٹیں بھی گریں …

مزید پڑھیں »

کامران اکمل کرکٹ کےتینوں فاریٹ سےریٹائر

Kamran Akmal retires from all cricket formats

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کےسابق وکٹ کیپربیٹرکامران اکمل نے تمام طرزکی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اپنےفیصلےکی وجوہات بیان کرتےہوئےکامران اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ کےحوالےسےنئی ذمہ داریوں کے باعث اب کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ تاہم کامران اکمل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئےیہ بھی کہاکہ انہیں جب بھی موقع ملےگا تھوڑی بہت لیگ کھیل لیاکروں گا۔ واضح رہےکہ کامران اکمل کوقومی جونئیرکرکٹ ٹیم سلیکشن کمیٹی کاسربراہ بنایاگیاہے۔

مزید پڑھیں »