کھیل

شاہین آفریدی کانیااورانوکھاریکارڈ

Shaheen Afridi new record

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی پیسرشاہین شاہ آفریدی نےدنیائےکرکٹ میں نیااورمنفردریکارڈقائم کردیا۔شاہین ٹی20 میچ کےپہلےاوورمیں 4وکٹیں لینےوالے پہلےبولربن گئےہیں۔ ٹی20 بلاسٹ میں برمنگھم بیئرزکیخلاف شاہین آفریدی نےاپنےپہلےہی اوورمیں صرف 7رنزکےعوض4 بلے بازوں کوپویلین بھجوایا۔ ایونٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنےشاہین آفریدی نے وائیڈ ڈلیوری کے ذریعے پانچ رنز دے کر اوورکا آغاز کیا تاہم اگلی ہی گیند پر انہوں نے الیکس ڈیوس کو ایل بی ڈبلیو کیا اوراگلی ہی گیند پرکرس بینجمن کی کلیاں اڑادیں۔ اگرچہ شاہین آفریدی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے لیکن اوور کی پانچویں گیند پر انہوں نے ڈین موسلی کو کیچ آؤٹ جب کہ …

مزید پڑھیں »

انگلش بورڈمیں نسل پرستی عروج پر،رپورٹ

Racism in ECB

ویب ڈیسک ۔۔ ایک رپورٹ کےمطابق انگلش ویلزکرکٹ میں نسل پرستی ، جنسی تفریق ، سماجی مرتبہ اورنظریہ حکمرانی بڑےپیمانےپرپائےجاتےہیں۔ انڈیپینڈنٹ کمیشن فارایکویٹی ان کرکٹ نےدوسالہ تحقیقات کےبعداپنےنتائج پبلک کئےہیں ۔ کمیشن نے44سفارشات کی ہیں جن میں انگلش اینڈویلزکرکٹ بورڈکی جانب سےاپنی ناکامیوں پرپبلک اپالوجی بھی شامل ہے۔ واضح رہےکہ بلیک لائیوزمیٹرنامی تحریک کےبعدای سی بی نے2021میں اس رپورٹ کااعلان کیا۔ رپورٹ میں دئیےگئےحقائق کےثبوت دینےمیں خواتین ٹیم کی کپتان ہیتھرنائیٹ ، عظیم رفیق ، یارکشائرکےسابق کھلاڑی اورنسل پرستی کےبارےمیں وسل بلور اورانگلش ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں »

جوکووچ نےتاریخ رقم کردی

novak djokovic wins french open 2023

ویب ڈیسک ۔۔ سربیاکےنووک جوکووچ نےتاریخ رقم کردی۔ 23واں گرینڈ سلام جیت کرسپین کےرافیل نڈال سےعالمی ریکارڈچھین لیا۔ جوکووچ نےفرنچ اوپن کےفائنل میں ناروےکےکیسپررووڈ کوشکست دیکرٹائٹل اپنےنام کیا۔ سربیئن سٹارنووک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے فائنل میں ناروے سے تعلق رکھنے والے کیسپر رووڈ کوباآسانی ہرادیا۔ انہوں نے پہلا سیٹ 6-7 سےاپنے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں ان کی جیت کااسکور3-6 رہا،تیسرے سیٹ میں7-5سےملنےوالی کامیابی نےانھیں کیریئرکے23ویں ریکارڈگرینڈ سلام کاحقداربنادیا۔ جوکووچ اس سےپہلے22ٹائٹلزجیت کرریکارڈزمیں رافیل نڈال کےسےبرابری اختیارکیےہوئےتھے۔ راجرفیڈرر20گرینڈسلام ٹائٹلزکےہمراہ تیسرےنمبرپرہیں،پیٹ سمپراس 14،روئےایمرسن 12جبکہ بورن برگ اورراڈلیور11، 11 جبکہ بل ٹائیڈن 10ٹائٹل کےساتھ ٹینس کی دنیامیں اپناایک مقام رکھتےہیں۔ …

مزید پڑھیں »

ٹی20ورلڈکپ امریکاسےشفٹ کئےجانےکاامکان

ICC T20 WC 2024

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ویسٹ انڈیزاورامریکہ سےکسی دوسرےملک منتقل کرنےپرغورشروع کردیا۔ قومی اخبارات میں شائع خبرکےمطابق آئی سی سی کامانناہےکہ امریکامیں کرکٹ کیلئےانفراسٹرکچرعالمی معیارکےمطابق نہیں ۔ امریکی اسٹیڈیم اس قابل نہیں کہ وہاں انٹرنیشنل میچزکروائےجاسکیں۔ انہی وجوہات کی بناپرآئی سی سی امریکہ اور ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ کہیں دوسرےوینیوپرمنتقل کرنےپرغورکررہا ہے۔ واضح رہےکہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز کومشترکہ طورپرٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی دی گئی ہے۔تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کیلئےوینیوزکی تیاری مشکل ہے۔ خبروں کےمطابق آئی سی سی انگلینڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی …

مزید پڑھیں »

بابراوررضوان نےنیاسنگ میل عبورکرلیا

babar and rizwan at harvard

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےدومایہ نازکھلاڑیوں کپتان بابراعظم اوروکٹ کیپربیٹرمحمدرضوان نےایک اوراعزازاپنےنام کرلیا۔ جی ہاں ، بابراعظم اورمحمدرضوان نےدنیاکےمعروف تعلیمی ادارےہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول کا بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس کامیابی سے مکمل کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں نےہارورڈبزنس اسکول میں کورس کےدوران کمیونٹی کے مختلف افراد کےساتھ فعال وقت گزارا۔ بابراوررضوان یہ کورس کرنے والے پہلے کرکٹرز ہیں۔ ان سےپہلےمشہور فٹ بالر کاکا ، ایڈون وان ڈیرسار، جیرارڈ پیکے ، اولیور کاہن ، این ایف ایل کے برینڈن مارشل ، این بی اے کے کرس بوش اور ڈوین ویڈ ، اور میجر لیگ …

مزید پڑھیں »

بابراعظم ۔۔ ایک حیران کردینےوالاکھلاڑی

Babar Azam records

ویب ڈیسک ۔۔ دنیائے کرکٹ کے مغل اعظم کہلانےوالے "بابر اعظم” کو پاکستان کی نمائندگی کرتےپورےآٹھ سال ہو گئے۔ اس دوران نہ صرف انہوں نےکیرئر کی بلندیوں کو چھوابلکہ کئی ریکارڈزبھی اپنے نام کیے۔ اٹھائیس سال کےبابر اعظم دیکھتے ہی دیکھتے عظیم بھارتی کرکٹرویرات کوہلی کےمدمقابل آن کھڑے ہوئےاوران کی کور ڈرائیوز کا مقابلہ کیا جانے لگا۔ بابر اعظم نے 31 مئی 2015 میں زمبابوے کےخلاف ون ڈےڈبیو کیا اور8 برسوں میں 251 انٹرنیشنل میچوں میں 12ہزار 270رنز بنا چکے ہیں ۔ ان میں30سنچریاں اور82 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بابر اعظم2022 کے دونوں بڑے آئی سی سی ایوارڈز لے اڑے۔ …

مزید پڑھیں »

بھارت ایشیاکپ کےپیچھےپڑگیا

Asia Cup Cricket 2023 schedule

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شرفاکےکھیل یعنی کرکٹ میں دھونس ، دھاندلی،سٹہ اورجوامتعارف کرانےوالےبھارت نےپاکستان دشمنی میں ایشیاکپ کوخراب کرنےکی جیسےقسم ہی کھالی ہے۔ اس حوالےسےپریس ٹرسٹ آف انڈیانےخبردی ہےکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ایشیا کپ کی میزبانی کے مجوزہ "ہائبرڈ ماڈل” کی حمایت نہیں کرے گا۔رپورٹ کےمطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ، جو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین بھی ہیں، نے احمد آباد میں ایک غیر سرکاری میٹنگ میں بھارتی بورڈ کے موقف کو دہرایا۔ واضح رہےکہ ہائبرڈ …

مزید پڑھیں »

احسان اللہ نےزندگی کی نئی اننگزکاآغازکردیا

cricketer ihsanullah ties the knot

ویب ڈیسک ۔۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونےوالےفاسٹ بولراحسان اللہ نےزندگی کی نئی اننگزکاآغازکردیا۔ وہ شادی کےبندھن میں بندھنےوالےگرین شرٹس کےتازہ ترین سٹاربن گئےہیں۔ نکاح کی تقریب کی ویڈیوبھی سوشل میڈیاپرگردش کررہی ہے۔ نکاح کےموقع پراحسان اللہ سفیدشلوارقمیض اورہلکےگرےرنگ کی واسکٹ پہنےکافی خوش دکھائی دےرہےہیں۔ احسان اللہ خان قومی ٹیم کےابھرتےہوئےستاروں میں سےایک ہیں جن کی تیزگیندوں کےسب معترف دکھائی دیتےہیں۔ 20سالہ احسان اللہ کومٹہ ایکسپریس کےنام سےبھی یادکیاجاتاہے۔ وہ بیٹرصائم ایوب کےہمراہ دسمبر۲۰۲۲میں قومی ٹیم کےلئےسلیکٹ ہوئے۔ ایک بارمیڈیاسےبات کرتےہوئےاحسان اللہ نےکہاتھاکہ وقاریونس نےان کی صلاحیتیں نکھارنےکیلئےبہت کام کیاہے۔

مزید پڑھیں »

ڈچ ہاکی کوچ تنخواہ نہ ملنےپرسراپااحتجاج

pakistan hockey coach quit on salary issues

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ہاکی شدیدمالی مسائل کاشکار۔ قومی ہاکی ٹیم کےغیرملکی کوچ نےتنخواہ کی عدم ادائیگی پرقانونی جنگ لڑنےکااعلان کردیا۔ قومی ہاکی ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نےچندروزپہلےایک سال کامعاوضہ نہ دئیےجانےپراپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ واجبات کے حصول کے لیے جو کر سکتا ہوں کروں گا،قانونی چارہ جوئی کیلئےوکلاسےمشاورت کروں گا۔ذرائع کے مطابق سیگفریڈ ایکمین انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے بھی اس بارےمیں بات کریں گے۔ یادرہےکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے2026 تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں اورانہیں معاوضے کی ادائیگی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کرنی تھی لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن اورپاکستان اسپورٹس بورڈمیں تنازع …

مزید پڑھیں »

پاکستان نےاہم میدان میں بھارت کومات دےدی

Babar Azam records

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےکرکٹ کےاہم میدان میں بھارت کومات دےدی۔ جی ہاں،نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اپ ڈیٹ شدہ ون ڈے رینکنگ کےمطابق پاکستان پوائنٹس ٹیبل کی دوڑمیں بھارت سے آگے نکل گیا۔ یادرہےکہ پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان ہونےوالی حالیہ ون ڈےمیچوں کی سیریزسےپہلےپاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی۔ تاہم سیریزمیں کیویزکےخلاف پانچ میچوں میں سےچارجیتنےکےبعدپاکستان نےآئی سی سی ون ڈےرینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بدقسمتی سےپانچواں ون ڈے ہارنے کے بعد قومی ٹیم پہلےنمبرسےلڑھک کرتیسرےنمبرپرآگئی۔ اس طرح آئی سی سی ون ڈےرینکنگ میں آسٹریلیا کاپہلا،بھارت کادوسرااورپاکستان کا تیسرا نمبر تھا۔لیکن یہ رینکنگ اب سالانہ اپ ڈیٹ کےبعد …

مزید پڑھیں »