پاکستان

پاورشیئرنگ،پی پی اورن لیگ میں بات نہ بن سکی

PML-N PPP dialogue

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاق میں قانون سازی کیلئےمسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کےدرمیان پاورشیئرنگ فارمولےپرہونےوالی بات چیت تاحال کسی نتیجےپرنہیں پہنچی ۔ دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں میں پیرکی شام اسلام آبادمیں اسحاق ڈارکےگھرملاقات ہوئی،تقریباًدوگھنٹےبعداس میٹنگ میں وقفہ ہوااورپیپلزپارٹی کاوفدمزیدہدایات کیلئےزرداری ہائوس چلاگیا۔ بتایاگیاکہ اس میٹنگ کادوسراسیشن کچھ دیربعدہوگا۔ کچھ دیربعدمیڈیاکوبتایاگیاکہ میٹنگ اب منگل کودوبارہ ہوگی۔ میڈیاسےغیررسمی بات کرتےہوئےاعظم نذیرتارڑنےکہامذاکرات مثبت اندازمیں آگےبڑھ رہےہیں۔ سیشن منگل کودوبارہ ہوگا،جس میں مثبت پیشرفت کاامکان ہے۔ نوازشریف بھی مری میں موجودہیں اورذرائع کےمطابق چوبیس گھنٹےمیں ان کی آصف زرداری سےملاقات متوقع ہے۔۔

مزید پڑھیں »

بلاول بھٹوکاوزارتیں لینےسےانکار

Bilawal Bhutto Jalsa

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔  بلاول بھٹونےمسلم لیگ ن کےساتھ وفاقی کابینہ میں شمولیت کی خبروں کومستردکردیا۔ ٹھٹھہ میں جلسےسےخطاب کرتےہوئےکہاہم مخلوط حکومت کاحصہ ہوں گےلیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔ اس حوالےسےمزیدبات کرتےہوئےانہوں نےکہامخلوط حکومت میں ہمارےصدارت کےامیدوارآصف زرداری ہوں گے۔بلاول بھٹونےکہاانہیں پیشکش کی گئی کہ آخری دوسال کیلئےوہ وزیراعظم بن جائیں لیکن انہوں نےانکارکردیا،کیونکہ میں اس طرح سےوزیراعظم نہیں بن سکتا،جب بھی وزیراعظم بنوں گاعوام کی حمایت سےبنوں گا۔ بلاول بھٹونےمزیدکہاانہوں نےیہ الیکشن وزیراعظم کی کرسی پربیٹھنےکیلئےنہیں بلکہ عوام کوان کی مشکلات سےنکالنےکیلئےلڑا،لیکن یہ عجیب الیکشن تھےکہ جیتنےوالےاورہارنےوالےدونوں احتجاج کررہےہیں۔ ایسےمیں ہم بھی احتجاج شروع کردیں توکیاہوگا؟ بلاول نےکہاملک بھرمیں آگ …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی مولاناسےمددمانگنےپہنچ گئی

PTI delegation meet JUI

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سیاسی ضرورت ماضی کےدوبدترین سیاسی حریفوں کوقریب لےآئی ، تحریک انصاف نےوفاق اورخیبرپختونخوامیں حکومت سازی کیلئےجےیوآئی سےمددمانگ لی۔ اسدقیصرکی قیادت میں پی ٹی آئی وفدملاقات کیلئےاسلام آبادمیں مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچااوروہاں ان سےموجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کےمطابق،پی ٹی آئی وفدنےعام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف اوروزیراعظم کےالیکشن میں عمرایوب کیلئےجےیوآئی سےحمایت مانگ لی۔ پی ٹی آئی وفدجب مولاناکی رہائش گاہ پہنچاتووہ کھاناکھارہےتھے،کھاناچھوڑکرمولانانےپی ٹی آئی وفدکاپرتپاک استقبال کیا۔ پی ٹی آئی وفد نے عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا، وفد نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اپوزیشن میں ساتھ چلنےکی …

مزید پڑھیں »

راناثنااللہ نےفضل الرحمان کوآئینہ دکھادیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن پنجاب کےصدرراناثنااللہ کہتےہیں موجودہ حالات میں حکومت بناناپاکستان کےمفادمیں ہے،یہ کسی جماعت کاذاتی مفادنہیں۔ اگرحکومت نہیں بنتی اورہنگ پارلیمنٹ کی صورتحال برقراررہتی ہےتوملک ایک نئےبحران کاشکارہوجائےگاجس کےاثرات بہت نقصان دہ ہوں گے۔ جیونیوزپرشاہزیب خانزادہ کےپروگرام میں بات کرتےہوئےانہوں نےکہااس وقت دوجماعتیں مل کرہی حکومت بناسکتی ہیں اوراسی لئےہم نےپیپلزپارٹی سےبات کی ہے۔ انہوں نےمولانافضل الرحمان سےشکوہ کرتےہوئےکہاکہ سولہ ماہ کی جس حکومت کاخمیازہ وہ بھگت رہےہیں اسےہمارےگلےڈالنےمیں مولاناکابنیادی کردارتھا۔ جس دن شہبازشریف اسمبلی تحلیل کرنےجارہےتھے،اس روزمولانافضل الرحمان اورآصف زرداری نےنوازشریف اورشہبازشریف کوایساکرنےسےروکا۔ایسانہیں ہوناچاہیےکہ چیزاچھی ہےتومیری اوراگراچھی نہیں توآپ کی۔۔ راناثنااللہ نےکہاہم دکھاناچاہتےہیں کہ اس …

مزید پڑھیں »

ایم کیوایم کن شرائط پرحکومت میں شامل ہوگی؟

MQM in Federal Govt

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن نےکڑےسیاسی حالات میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سےوفاقی حکومت میں شمولیت میں کاخیرمقدم کرتےہوئےحکومت میں شمولیت کی دعوت بھی دی ہے۔ میڈیاسےملنےوالی باوثوق خبرکےمطابق،اتحادی حکومت میں ایم کیوایم کوچھ وزارتوں کی آفرکی گئی ہےجس میں چاروفاقی،ایک وزیرمملکت اورایک مشیرکاعہدہ شامل ہے ۔۔ جن وزارتوں کی پیشکش کی گئی ہےان میں آئی ٹی ،اوورسیزپاکستانیز،پورٹ اینڈشپنگ کےعلاوہ دیگرشامل ہیں ۔ ذمہ دارذرائع کےمطابق،ایم کیوایم نےاتحادیوں کوصاف صاف بتادیاہےکہ جب تک ہماری آئینی ترامیم کوآئین کاحصہ نہیں بنایاجاتا،ان کیلئےاس وقت تک کابینہ میں شامل ہونابہت مشکل ہوگا۔۔

مزید پڑھیں »

مرکزمیں اتحادی حکومت بنےگی،اعلان ہوگیا

ally government in center

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اوربلوچستان عوامی پارٹی نے اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملکی سیاسی جماعتوں کےاجلاس کےبعد آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور صادق سنجرانی نےمیڈیاکواپنےآنےوالی حکومت کےحوالےسےمختصربریف کیا۔ سابق صدرآصف زرداری نےکہاہم نےمل کرحکومت بنانےکافیصلہ کیاہےاورہم ملکرملک کومسائل سےنکالیں گے۔۔ مصالحت کےعمل کوآگےبڑھائیں گےاوراس کام میں ہم پی ٹی آئی کوبھی شامل کریں گے۔ شہبازشریف نےبات کرتےہوئےتمام سیاسی جماعتوں کومیثاق معیشت اورمیثاق جمہوریت کی پیشکش کی۔ کہاہمارےسامنےاولین ایجنڈاملک کی معیشت کی بحالی ہے،یہ …

مزید پڑھیں »

پیپلزپارٹی شہبازشریف کووزیراعظم بنائےگی

PPP PMLN Govt

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کاوزیراعظم کیلئےشہبازشریف کوووٹ دینےکااعلان ۔ وفاق میں حکومت سازی کیلئےمسلم لیگ ن کی مددکےباوجودپیپلزپارٹی خودحکومت کاحصہ نہیں بنےگی۔ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اجلاس کےبعدمیڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےبلاول بھٹونےفیصلوں سےآگاہ کیا۔ بلاول بھٹونےکہاوفاق میں پیپلزپارٹی حکومت سازی کیلئےن لیگ کےامیدوارکوووٹ دےگی لیکن ہم وزارتیں لیں گےنہ کسی طرح سےحکومت میں شامل ہوں گے۔ بلاول بھٹونےمزیدکہاکہ وہ چاہتےہیں آصف زرداری صدرپاکستان بنیں ،اس کےعلاوہ ہم سپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینٹ کیلئےاپنےامیدوارکھڑےکریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاہم نےیہ فیصلہ ملک کےوسیع ترمفادمیں کیاکیونکہ اس وقت ہم سیاسی عدم استحکام کےمزیدمتحمل نہیں ہوسکتے۔ ملک میں آگ لگی ہےاوربجھانےکی صلاحیت صرف آصف زرداری کےپاس ہے۔ ان حالات …

مزید پڑھیں »

مریم،عطاتارڑ،خواجہ آصف کےحلقوں کیخلاف درخواستیں خارج

LHC election verdict

مانیڑنگ ڈیسک ۔۔ لاہورہائیکورٹ نےانتخابی نتائج چیلنج کرنےکےکیس میں اہم فیصلہ سنادیا ۔ جسٹس علی باقرنجفی نے18حلقوں کےنتائج کےخلاف دائردرخواستیں خارج کردیں ۔ جسٹس علی باقرنجفی نےاپنےتحریری فیصلےمیں لکھاکہ دائرکی گئی درخواستیں قابل سماعت نہیں،درخواست گزارپہلےالیکشن ایکٹ کےسیکشن 8اور9کےتحت الیکشن کمیشن سےرجوع کریں ۔ تحریری فیصلے کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218 کےتحت ان درخواستوں کافیصلہ کرے، درخواست گزارکی موجودگی یاعدم موجودگی میں نتائج مرتب ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا۔فیصلےمیں مزیدکیاگیاکہ الیکشن کمیشن کافیصلہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہوناچاہیے۔ واضح رہےکہ جن حلقوں کےنتائج چیلنج کئےگئےان میں لاہورسےنوازشریف،مریم نواز،عطاتارڑ،علیم خان،عون چودھری،سیالکوٹ سےخواجہ آصف کےحلقوں سمیت …

مزید پڑھیں »

تحریک انصاف نےاپنےارکان سےاستعفےمانگ لئے

PTI Chairman

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پی ٹی آئی نےمسلم لیگ اورپیپلزپارٹی کی جانب سےاپنےارکان سےرابطوں کےانکشاف کےبعدجیتنےوالےپی ٹی آئی ارکان اسمبلی سےاستعفےاورحلف نامے مانگ لیے۔ ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 20 سے زائد ارکان سے رابطے کیے ہیں۔ ان رابطوں کے بعد پی ٹی آئی رہنما گوہرخان نےعمیر نیازی کوارکان سے استعفے اور حلف نامے لینےکیلئےکہاہے۔ استعفے اور حلف نامےلینے کا مقصد آزاد ارکان کو وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔ ارکان کی اسی کھینچاتانی کےبیچ لاہور سےنومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل …

مزید پڑھیں »

وفاق،پنجاب اورکےپی میں حکومت ہم بنائیں گے: بیرسٹرگوہر

PTI Chairman

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق ،پنجاب اورخیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےقومی اسمبلی میں ایک سوسترسےزائدنشستیں حاصل کرنےکادعویٰ کیا،انہوں پرائم انسٹی ٹیوشن اورعدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسےاپیل کی کہ ان کےمینڈیٹ کااحترام کیاجائے۔ انہوں نےوکٹری اسپیچ کرنےپرنوازشریف کوتنقیدکانشانہ بنایااورکہاجن کےپاس پچاس سیٹیں وہ حکومت بنانےکی بات کرتےہیں ۔ بیرسٹرگوہرکےمطابق بہت سی سیٹیں ایسی ہیں جہاں وہ جیت رہےتھےلیکن انہیں ہروایاگیا،ایسےنتائج کوعدالتوں میں چیلنج کیاجائےگا۔ بیرسٹرگوہرکےمطابق ان کےآزادامیدوارپارٹی سےرابطےمیں ہیں اوروہ پارٹی کےوفاداررہیں گے۔۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاق میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی …

مزید پڑھیں »