بلاگ

وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟

Why PM Imran Khan was not in National security meeting?

عسکری قیادت کی طرف سےملک کی سیاسی لیڈرشپ کوقومی سلامتی سےجڑےمعاملات پرتفصیلی بریفنگ ایک خوش آئنداقدام ہے،جس کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے۔ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنےبلایاتھاجس میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف ، بلاول بھٹو اورملک کےدیگرسیاسی قائدین اپنی اپنی ٹیموں کےساتھ موجودتھے،لیکن اگریہ کہاجائےکہ وہ جس کی موجودگی سب سےاہم تھی بس وہی موجودنہ تھے،یعنی وزیراعظم عمران خان۔ یہ پہلاموقع نہیں تھاکہ وزیراعظم حساس معاملات پراعلیٰ سطحی میٹنگ میں موجودنہیں تھے۔ پلوامہ حملے ہوں ، گلگت بلتستان کےالیکشن ہوں یابھارتی طیارےگرائےجانےکامعاملہ وزیراعظم ان میں کسی ایک معاملےپربریفنگ میں موجودنہیں تھے۔ ان کی غیرحاضری سےعوامی و سیاسی …

مزید پڑھیں »

حکومت کےمعاشی دعوےجھوٹ کاپلندہ

Muhammad Zubair Article on PTI Govt economic performance

ہمیں کس شوکت ترین پریقین کرناچاہیے؟ اس شوکت ترین پرجس نےوزیرخزانہ بننےسےپہلےشاہزیب خانزادہ کوانٹرویودیتےہوئےکوئی لگی لپٹی رکھےبغیرکہاتھاکہ ملکی معیشت تباہی سےدوچارہےیاپھراس شوکت ترین پرجس نےپارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتےہوئےپی ٹی آئی حکومت کی تعریفوں کےپل باندھ دئیے؟ یہ جاننااس لئےضروری ہےکہ اس سےہمیں موجودہ حکومت اوراس سےجڑےلوگوں کی ساکھ کااندازہ ہوتاہے۔ شوکت ترین نےاس حکومت کی معاشی بدانتظامی کوتباہ کن قراردیااوراس کی کمزورقوت فیصلہ کوبھی کڑی تنقیدکانشانہ بنایا۔ شوکت ترین کےمطابق آئی ایم ایف کےپاس جانےمیں تاخیرسےملکی معیشت پرکاری ضرب لگی ۔ شوکت ترین کےمطابق حکومت کےپہلےسال میں شرح سودکو6.25فیصدسےبڑھاکر13.25فیصدکرنےاورروپےکی قدرمیں بھاری بھرکم کمی نےمعیشت پرگہرےمنفی اثرات مرتب کئے۔ اس …

مزید پڑھیں »

نثارکاآناکہیں بزدارکی رخصتی کااعلان تونہیں؟

Ch Nisar PML-N

تجزیہ : ظہیراحمد مسلم لیگ ن کےسابق رہنماچودھری نثارعلی خان سومواربروز24مئی پنجاب اسمبلی کےممبرکی حیثیت سےاپنےعہدےکاحلف اٹھائیں گے۔ وہ 2018کےالیکشن میں راولپنڈی کےحلقہ پی پی 10سےبطورآزادامیدوارکامیاب قرارپائےلیکن انہوں نےپنجاب اسمبلی کےرکن کاحلف نہیں اٹھایاتھا۔ چودھری نثارنےاپنےحلف نہ اٹھانےکی وجہ بتاتےہوئےکہاتھاکہ ان کےحلف اٹھانےکامطلب ہوگاکہ انہوں نےالیکشن میں ہونےوالےدھاندلی کوقبول کرلیاہے۔ اب تقریباًتین سال بعدان کااچانک پنجاب اسمبلی کےرکن کاحلف اٹھانےکااعلان کرناحکومت سمیت بہت سےحلقوں کوحیران کےساتھ ساتھ پریشان بھی کررہاہے۔ شایدیہی وجہ ہےکہ حکومت نےچودھری نثارکےحلف اٹھانےکی راہ میں رکاوٹ ڈالنےکی تیاریاں شروع کردی ہیں اورذرائع کےمطابق پوری کوشش کی جائےگی کہ چودھری نثاربطوررکن پنجاب اسمبلی حلف نہ اٹھاسکیں۔ حکومت …

مزید پڑھیں »

این اے249دونوں کواوربھی دور کرگیا

Bilawal and Maryam Nawaz

تجزیہ ظہیراحمد ۔۔ این اے249کےضمنی الیکشن اوراس کےمتنازعہ نتیجےنےمسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مزیددوریاں پیداکردی ہیں ۔ واضح رہےکہ این اے249کراچی کےضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جیت کےبعدمسلم لیگ نےپیپلزپارٹی پردھاندلی کاالزام لگایاہےاوراس حلقےسےن لیگ کےرنراپ امیدوارمفتاح اسماعیل نےالیکشن کمیشن میں ری کاوءنٹنگ اورپندرہ پولنگ اسٹیشن کےفرانزک آڈٹ کامطالبہ کیاہے۔ ن لیگ کےالزامات کےجواب میں بلاول بھٹوزرداری نےبھی مسلم لیگ ن کےحوالےسےخاصی سخت زبان استعمال کی اورانہیں نادان دوست قراردیا۔ بلاول بھٹوکاکہناتھاکہ ن لیگ نہ توعمران خان کوہٹاناچاہتی ہےنہ پنجاب میں حکومت بدلنےمیں سنجیدہ ہے۔ دونوں جماعتوں کےایکدوسرےپرالزامات کےبعدمولانافضل الرحمان کی ان کوششوں کوبھی نقصان پہنچنےکااحتمال ہےجووہ پیپلزپارٹی کوپی ڈی …

مزید پڑھیں »

ویکسینیشن سےپہلےاس آرٹیکل کوضرورپڑھیں

Corona vaccination

لاہورمیں رہاش رکھنےوالےوہ لوگ جواپنےساٹھ یاساٹھ سال کی عمرسےزائدبزرگوں خی کووڈویکسینیشن کروانےکےخواشمند ہیں ان کیلئےیہ آرٹیکل پڑھنابہت ضروری ہے۔ نمبرون : سب سےپہلی بات یادرکھنےکی یہ ہےکہ رمضان المبارک میں ویکسینیشن دوشفٹوں میں کی جارہی ہے۔ پہلی شفٹ صبح دس بجےسےشام چاربجےتک اوردوسری شفٹ رات نو بجےسےایک بجےرات تک ۔ نمبردو: اس بات کادھیان رکھیں کہ اگرآپ کےپاس اپنی سواری نہیں توپورےوقت پرویکسینیشن سینٹرپہنچیں کیوںکہ گیٹ وقت سےپہلےنہیں کھلےگااوراگرآپ کےپاس سواری نہیں تویادرکھیں کہ گیٹ کےباہربزرگوں کوبٹھانےکاکوئی انتظام نہیں ۔ نمبرتھری: لاہورمیں ویکسینیشن سینٹردوجگہ پربنائےگئےہیں ، ایک ایکسپوسینٹرجوہرٹاون اوردوسرامینارپاکستان پر۔ نمبرچار: ویکسینیشن سینٹرجانےسےپہلےیہ بھی دیکھ لیں کہ آپ کےبزرگ ٹھیک …

مزید پڑھیں »

کوروناسےبچناہےتویہ سب کرناہے۔۔

Corona precautions

تحقیق و ترجمہ : محمدظہیر ۔۔ یہ کہنابےجانہ ہوگاکہ بےانتہاترقی کےباووجودانسان قدرتی آفات اوروباوں کےآگےبےبس اورلاچاردکھائی دیتاہے۔ زلزلےکاایک جھٹکاپورےکےپورےہنستےبستےشہرکوملبےکاڈھیربناکررکھ دیتاہے۔ اسی طرح ایک وبادیکھتےہی دیکھتےلاکھوں انسانوں کونگل جاتی ہے۔ تازہ ترین مثال کوروناوائرس کی ہےجس نےگزشتہ کئی ماہ سےپوری دنیاکویرغمال بنایاہواہے۔ نظام زندگی کودرہم برہم کرکےرکھ دیاہے۔ اب تک ایک کروڑلوگ اس وائرس سےمتاثرہوچکےہیں،لاکھوں قیمتی جانیں اس مہلک وباکی نذرہوچکی ہیں۔ اسی پربس نہیں ایک انتہائی خطرناک اورہارنہ ماننےوالےدشمن کی طرح کوروناوائرس باربارانسانوں پرحملےکررہاہے۔ ۔ اب سائنسدان جہاں اس وائرس کےخاتمےکی ویکسین بنانےمیں لگےہوئےہیں وہیں ماہرین اس بات پربھی غورکررہےہیں کہ زلزلوں اوردیگرموسمی آفات کی طرح وبائوں کی پیشگی اطلاع …

مزید پڑھیں »

ٹی سیل : انسانی دفاعی نظام کےخاموش محافظ

T cells

تحقیق وترجمہ:محمدظہیر– اس سوال سےہٹ کرکہ آیاانسانی جسم میں اینٹی باڈیزکی موجودگی یاغیرموجودگی کوروناوائرس کےمقابل قوت مدافعت کاتعین کرتی ہےیانہیں، امریکی سائنسدان ان دنوں انسان کےدفاعی نظام کےایک اوراہم جزویعنی ٹی سیلزکےبارےمیں یہ کھوج میں لگےہوئےہیں کہ وہ کسی وباکےمقابلےمیں انسانی جان بچانےمیں کیاکرداراداکرتےہیں ؟ حال ہی میں ہونےوالی کچھ سٹڈیزسےپتاچلاہےکہ چندصحت یاب ہونےوالےمریض جن کاکوروناوائرس اینٹی باڈیزٹیسٹ منفی آیا۔۔ ان کےاندرپیداہونےوالےٹی سیلزنےکووڈنائنٹین انفیکشن کوروکنےمیں مدددی ۔ اس کےباوجود کہ یہ سٹڈیزابھی چھوٹےپیمانےپرہوئی ہیں اورتاحال انہیں غیرملکی ماہرین نےپرکھانہیں، کچھ سائنسدانوں کامانناہےکہ وہ لوگ جن کےاندرکوروناوائرس کی معمولی علامات ہوتی ہیں ، یاپھران کےاندرسرےسےکوروناکی علامات ہوتی ہی نہیں دراصل ٹی …

مزید پڑھیں »

‘‘مسلم لیگ ن کا نیا بہانیہ’’

ذوالفقارعلی بھٹواپنی جان بچاسکتےتھے۔ اگروہ یہ سوچ کرضیاالحق کےہاتھوں پربیعت کرلیتےکہ لوگ ان کی توقعات کےبرخلاف سڑکوں پرنہیں نکلے،توممکن ہےوہ پھانسی سےتوبچ جاتےلیکن تاریخ کےہاتھوں مارےجاتے۔ بتانےوالےبتاتےہیں کہ پھانسی ہونےتک بھٹواسی خوداعتمادی میں مبتلارہےکہ جلدلاکھوں لوگ سڑکوں پرنکلیں گےاورضیاالحق کوبھاگنےپرمجبورکردیں گےلیکن افسوس ایسانہ ہوااورایک انتہائی مقبول عوامی وزیراعظم عوام کی راہ تکتاتختہ دارپرجھول گیا۔ لوگ بھٹوکیلئےکیوں باہرنہیں نکلے؟ اس بحث میں جائےبغیرفی الحال صرف اتناجان لیں کہ وہ جوبھٹوکوپھانسی سےنہ بچاسکے،آج بھی ووٹ کےذریعےاپنےمحبوب لیڈرکے’’عدالتی قتل‘‘کاکفارہ اداکررہےہیں ۔ بھٹوکےحامی آمریت کےجبرواستبدادکےسامنےاپنےلیڈرکوبچاتونہ سکےلیکن ان کےدل بھٹوکی محبت سےمعمورتھےکیونکہ بھٹواپنےنظرئیےپرقائم رہے۔ بھٹوکےچاہنےوالوں نےاپنےمحبوب قائدکواس طرح خراج عقیدت پیش کیاکہ آج بھی پیپلزپارٹی …

مزید پڑھیں »

سنکیانگ کےمسلمانوں میں چینی برانڈکااسلام پھیلانےکامنصوبہ

چین کےصوبےسنکیانگ میں ترکی النسل اویغورمسلمانوں کی بڑی تعدادآبادہے۔ دنیاکےدیگرخطوں کےمسلمانوں کی طرح یہ لوگ بھی سختی سےاپنےایمان اوراس کےبرملااظہارسےہرگزنہیں ہچکچاتے۔ اویغورمسلمانوں کی زیادہ ترآبادی نمازروزےاوردیگرفرائض کی پابندہےلیکن کچھ عرصےسےیہ بات بین الاقوامی میڈیامیں خبروں کی زینت بن رہی ہےکہ اس علاقےمیں چینی حکومت مسلمانوں کوزبردستی مذہب تبدیل کرنےکیلئےہرہتھکنڈہ بروئےکارلارہی ہے۔ چینی حکومت کاعام طورپران الزامات کی سختی سےتردیدکرتی ہےلیکن ایک بات وہ سرکاری طورپرتسلیم کرتےہیں کہ وہ مسلمان آبادی والےاس صوبےمیں انسدادانتہاپسندی جیسےمنصوبےچلارہی ہےتاکہ مسلمانوں اورباالخصوص ان کےبچوں کوانتہاپسندی سےدوررکھاجاسکے۔ چینی حکومت نےاس مقصدکیلئےووکیشنل تربیتی مراکزکھول رکھےہیں جہاں خبروں کےمطابق ہزاروں کی تعدادمیں مسلمان بچوں کومخصوص سلیبس پڑھایاجارہاہے۔ واضح …

مزید پڑھیں »

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیںاسلام علیکم دوستو۔۔ قسمت کےکھیل بھی نرالےہیں،کب کیاہوجائے،پتاہی نہیں چلتا،یوٹرن کوہی لےلیں،کیسےبھاگ جاگےہیں ، کل تک جوپسپائی کااستعارہ تھا،آج حکمت عملی کی علامت بن گیاہے۔ کل تک جوموقع پرستی اورسمجھوتےکاسنگ میل تھا،آج منزل پرپہنچنےکاشارٹ کٹ بنکرسامنےآیاہے۔ عجیب بات ہے،لیکن کیاکریں، دنیاہےہی ایسی ،علامہ اقبال کہتےہیں:آنکھ جوکچھ دیکھتی ہےلب پہ آسکتانہیںمحوحیرت ہوں کہ دنیاکیاسےکیاہوجائےگی۔عمران خان تواس شخص کولیڈرماننےپرہی تیارنہیں جو یوٹرن نہیں لیتا۔۔۔۔۔(چند سیکنڈزکاوقفہ)۔۔۔ کیا کہوں ۔۔ آئی ایم سپیچ لیس۔۔ لیکن پھرایک خیال میری گدی پرچپت رسیدکرکےکہتاہے۔۔حیران کیوں ہوتےہو،جوآدمی یوٹرن کی سیڑھی پرپیررکھتے۔۔۔رکھتےوزارت عظمیٰ کےمنصب پر پہنچاہو،وہ اس کےعلاوہ اورکیاکہےگا۔؟۔لیکن خان صاحب ، آپ بھول گئے ۔۔ یہ سیڑھی …

مزید پڑھیں »