Home / استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدبندکرنےپرغور

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدبندکرنےپرغور

Pakistan banning import of used cars

ویب ڈیسک ۔۔ استعمال شدہ گاڑیوں کاکاروبارکرنےوالوں کیلئےبری خبر۔ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کہتےہیں حکومت استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرنے کہااستعمال شدہ امپورٹٹد گاڑیوں سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچا۔استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا۔ پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرِمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔

رانا تنویرکہتےہیں مقامی گاڑیاں تیار کرنے والوں نے حکومت کے ساتھ کیےمعاہدے پورے نہیں کیے، نومبر میں الیکٹرک وہیکل گاڑیوں کی پالیسی آ جائے گی۔وفاقی وزیرکےمطابق الیکٹرک گاڑیاں نہ صرف پاکستان میں تیارکی جائیں گی بلکہ برآمد بھی کی جائیں گی۔

یہ بھی چیک کریں

Income tax rules 2002

ایف بی آرنےانکم ٹیکس قواعدمیں ترمیم کردی

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس قواعد2002میں ترمیم کردی۔ …