ویب ڈیسک ۔۔ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ایک انسٹالمنٹ پلان شروع کرنے کے لیے میزان بینک لمیٹڈ (ایم بی ایل) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
یہ منصوبہ صرف ٹویوٹا کرولا اور یارِس کے لیے موزوں ہے اور 10 دنوں میں کار کی ترسیل کو یقینی بناتا ہے۔
انسٹالمنٹس کایہ پلان تمام مجازٹویوٹا ڈیلرشپس پردستیاب ہے،اس پیشکش سے صرف میزان بینک کے کارڈ ہولڈر ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انسٹالمنٹ پلان میں درج ذیل فوائد شامل ہیں
خصوصی رعایتی ماہانہ کرایہ۔
تکافل کی خصوصی شرح 1.4%۔
ٹویوٹا پروٹیکشن پلان۔
مفت 4 سال کی بنیادی توسیعی وارنٹی۔
ترجیحی ترسیل (10 دنوں کے اندر)۔
پروسیسنگ فیس میں 50% چھوٹ۔
مجوزہ ایم بی ایل آئی ایم سی مشترکہ مہم سے گاڑی کا انتخاب کرنے کے لیے موجودہ کار اجارہ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھنے والے صارفین کے لیے ابتدائی ٹرمینیشن چارجزمیں 50% چھوٹ۔
ٹویوٹاپروڈکشن پلانٹ کی چھٹی باربندش
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے حال ہی میں اس سال 6 ویں بار درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پارٹس اور انوینٹری کی کمی کی وجہ سے پیداوارروک دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، اسمبلی پلانٹ 21 جولائی سے 3 اگست تک بند رہے گا۔ مینوفیکچرر نے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کواس حوالےسےاطلاع دےدی تھی۔