لاہور:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نےبجٹ میں یوں توعوام پرکئی قسم کےٹیکس عائدکئےہیں لیکن ایک ٹیکس جس پربہت زیادہ تنقیدکی جارہی ہےوہ ہےپانچ منٹ سےزیادہ طویل موبائل فون کال پراعشاریہ پچھترفیصدٹیکس۔
معاشی ماہرین اورعوامی مسائل پرگہری نظررکھنےوالوں کےخیال میں بظاہرحکومت نےیہ ٹیکس کھاتےپیتےلوگوں پرلگایاہےلیکن حقیقت میں اس ٹیکس کاسب سےزیادہ بوجھ عام بلکہ اس سےبھی نیچےانتہائی غریب طبقےپرپڑنےوالاہے،جوپہلےہی دووقت کی روٹی بڑی مشکل سےپوری کررہاہے۔
موبائی کال پرعائدکی گئی فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کےحوالےسےماہرین کاکہناہےکہ حکومت نےاپنےتئیں یہ ٹیکس ان پرلگایاہےجن کیلئےموبائل فون پرطویل کالزکوئی مسئلہ نہیں حالانکہ حقیقت اس کےبرعکس ہے۔ ٹیکس ماہرین کےمطابق آج کےدورمیں جولوگ تھوڑےسےبھی خوشحال ہیں ان سب کےپاس سمارٹ فونزہیں اورساتھ ہی انٹرنیٹ کی سہولت بھی ۔ یہ لوگ عام طورپراپنی بات چیت کونجی رکھنےکیلئےواٹس ایپ،زوم ، سکائپ اورفری کالزکےدیگرپلیٹ فارم استعمال کرتےہیں ۔
اب بات کرتےہیں ان لوگوں کی جن کےپاس سمارٹ فون کی بجائےعام بٹن والےچھوٹےموبائل فون ہیں ، جن میں واٹس ایپ اورزوم جیسی سہولت میسرنہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جوبہت غریب ہونےکی وجہ سےسمارٹ فون افورڈنہیں کرسکتےاورانہیں اپنےگھروالوں سےبات کرنےکیلئےعام فونزکاسہارالیناپڑتاہے۔
اب ظاہرہےیہ لوگ جوزیادہ ترمحنت کش ہیں اورکام کاج کیلئےدوسرےشہروں میں مقیم ہیں، جب اپنےموبائل فون سےگھروالوں سےگفتگوکرینگےتوقوی امکان ہےکہ وہ کال پانچ منٹ سےزیادہ ہوگی اوریوں حکومت کےموبائل فون ٹیکس کازیادہ تربوجھ زندگی کےمصائب کےبوجھ تلےپہلےسےدبےہوئےلوگوں کوہی اٹھاناہوگا۔
موبائل کال ٹیکس کابوجھ کیوں صرف عام لوگوں کوہی اٹھاناپڑےگا،اس کاایک اورثبوت یہ ہےکہ ہمارےملک میں بہت سےشہری علاقےاب بھی فورجی انٹرنیٹ کی سہولت سےمحروم ہیں اوران علاقوں کےرہنےوالےسمارٹ فون رکھنےکےباوجودواٹس ایپ کالزنہیں کرسکتے۔