Home / ٹاٹاگروپ کابرطانیہ میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان

ٹاٹاگروپ کابرطانیہ میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان

electric car battery plant

ویب ڈیسک ۔۔ مشہور ہندوستانی ملٹی نیشنل ٹاٹا نے بیٹریاں بنانے کے لیے برطانیہ میں ایک گیگا فیکٹری بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ جنوب مغربی انگلینڈ کی سمرسیٹ کاؤنٹی میں ہندوستان سے باہر ٹاٹا کی پہلی گیگا فیکٹری ہوگی۔

ٹاٹا نے ایک بیان میں کہاہے کہ 4 بلین پاؤنڈ کا یو کے پلانٹ 40 گیگا واٹ گھنٹے کی پیداواری گنجائش کے ساتھ یورپ کی سب سے بڑی بیٹری سیل مینوفیکچرنگ سائٹس میں سے ایک بن جائے گا۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

معیشت کے علاوہ، اس منصوبےسےبرطانیہ کے کنزرویٹو وزیر اعظم رشی سنک کو انگلینڈ میں سمرسیٹ کاونٹی سمیت تین اہم ضمنی انتخابات کے موقع پر سیاسی طور پربھی فائدہ پہنچے گا۔

چیئرمین این چندر شیکرن کہتےہیں ٹاٹا گروپ برطانیہ میں یورپ کی بیٹری سیل مینوفیکچرنگ کی سب سے بڑی فیکٹریوں میں سے ایک قائم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی بلین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری سے ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی۔

پلانٹ 2026 میں پیداوار شروع کرنے والا ہے، جس سے وسیع تر سپلائی چین میں 4,000 ملازمتیں اورہزاروں مزید ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ برطانوی حکومت کے مطابق، یہ فیکٹری برطانیہ کے آٹو موٹیو سیکٹر کے لیے ایک بہت بڑاسنگ میل ثابت ہو گی، جو 2030 تک ملک کی بیٹری کی پیداوارکی تقریباً نصف ضرورت کوپوراکرےگی۔

گیگا فیکٹری جےایل آرکے مستقبل کے بیٹری الیکٹرک ماڈلز بشمول رینج روور، ڈیفنڈر، ڈسکوری اورجیگوار برانڈز فراہم کرے گی۔ فیکٹری دیگر کار مینوفیکچررز کو بھی سپلائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

منصوبے کو سراہتے ہوئے، برطانوی وزیر اعظم سونک نے کہا کہ یہ منصوبہ ہزاروں ہنرمند ملازمتیں پیدا کر کے، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف عالمی منتقلی میں ہماری برتری کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مستقبل کی صاف ستھری صنعتوں میں ہماری معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …