Home / چھوٹےاوردرمیانےکاروبارسےایکسپورٹ بڑھائیں

چھوٹےاوردرمیانےکاروبارسےایکسپورٹ بڑھائیں

Digitization of SMEs Can boost exports

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان-چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر وانگ زیہائی کہتے ہیں چھوٹی صنعتوں کی ڈیجیٹلائزیشن اوران کی ماڈرنائزیشن حکومت کی چھوٹی اوردرمیانےدرجےکی صنعتوں کیلئےحکومتی پالیسی کا حصہ ہوناچاہیے۔

پی سی جے سی سی آئی میں تقریب سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےخیال ظاہرکیاکہ مقامی منڈیوں اورچھوٹی صنعتوں میں ہر قسم کی جدت لائی جا سکتی ہے، جس سے برآمدات کو فروغ دینے اور زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نےمزیدکہا: "چھوٹے دکاندار، جیسےپھیری والےوغیرچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا ایک بہت بڑا حصہ بناتے ہیں اوراگر ہم اس طبقے کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو ہم مزید مساوات پر مبنی ترقی کریں گے”۔

شمسی توانائی کےآلات پرٹیکس واپس لینےکامطالبہ

اس موقع پر پی سی جے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر احسان چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی پالیسی کا مقصد صرف برآمدات کو فروغ دینا نہیں ہونا چاہیے بلکہ اندرون اور بیرون ملک ہرقسم کی تجارت کو فروغ دینامقصدہونا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان کی تجارتی پالیسی کو نئے سرے سے ڈیزائن کرنے، مواقع پیدا کرنے اور ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مقامی منڈیوں کو فروغ مل سکے۔

ٹویوٹاگاڑیوں کی قیمت میں ہوشربااضافہ

انہوں نےبتایاکہ پاکستان کی مقامی منڈیوں اورچھوٹی صنعتوں میں بنیادی طورپرریٹیل اورہول سیل سیگمنٹس، ریستوران اورہوٹل، تعمیرات، نقل و حمل، اسٹوریج اورکمیونیکیشن، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ اورذاتی خدمات شامل ہیں۔

اونچی دکان،پھیکاپکوان ۔۔ جازپر30ملین روپےجرمانہ

یہ بھی چیک کریں

tax collection from mobile phone users

موبائل فون صارفین سے338ارب ایڈوانس ٹیکس کاانکشاف

ویب ڈیسک ۔۔ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہونےوالےقومی اسمبلی اجلاس میں …