Home / ٹیلی نار ۔۔ اب پی ٹی سی ایل کی ہوجائےگی ؟

ٹیلی نار ۔۔ اب پی ٹی سی ایل کی ہوجائےگی ؟

PTCL buying Telenor

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی یعنی پی ٹی سی ایل نےٹیلی نارکوخریدنےمیں دلچسپی ظاہرکی ہےاوراس مقصدکیلئے80کروڑسے1ارب20کروڑڈالرزکی غیرمشروط پیشکش بھی کردی ہے۔

قومی اخبارات میں شائع خبرکےمطابق پی ٹی سی ایل کےبورڈآف ڈارئریکٹرزایک میٹنگ میں اس معاہدےکیلئےدلچسپی کااظہارکیا۔ پی ٹی سی ایل کی مالک کمپنی ایتصلات اس معاہدےکیلئےقرضوں کی ضمانت دےگی۔

ٹیلی نارنےادائیگی ڈالرزمیں مانگی ہےجس کیلئےآمادگی ظاہرکی دی گئی ہے۔ اس معاہدےکیلئےوزیراعظم شہبازشریف کوبھی آگاہ کردیاگیاہے۔ تاہم ایک مسئلہ یہ ہےکہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کی مدمیں 80کروڑڈالرزاب بھی واجب الاداہیں اوریہ معاملہ 2005سےحل طلب ہے۔

اس کےعلاوہ ملک کےمختلف علاقوں میں اراضی کی منتقلی کےایشوہیں جبکہ ملازمین کےمعاملات بھی طےہوناباقی ہیں۔

سوداہوجاتاہےتویوفون کےبعدٹیلی نارپی ٹی سی ایل کادوسراذیلی ادارہ ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Microsoft 3 billion dollar investment in India

مائیکروسافٹ کابھارت میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان

ویب ڈیسک ۔۔ امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نےایزورکلاؤڈ اورمصنوعی ذہانت کی توسیع کے …