ویب ڈیسک ۔۔ منی بجٹ کےاثرات سامنےآنےلگے۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نےمنی بجٹ میں ٹیکسزاور ڈیوٹیز میں اضافے کےبعد بدھ کو کاروں کی قیمتوں میں29ہزارسےلیکر150،000تک کا اضافہ کردیاہے۔
آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر اور وی ایکس ایل کی نئی قیمتیں بالترتیب 1.306 ملین روپے، 1.546 ملین روپے اور 1.747 ملین روپےہونگی۔اس سے پہلے ان کی قیمتیں اس ترتیب میں 1.274 ملین روپے، 1.508 ملین روپے اور 1.704 ملین روپے تھیں۔
ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب 1.877 ملین روپے، 1.975 ملین روپے اور 2.158 ملین روپےہوچکی ہیں۔ ان گاڑیوں کی پرانی قیمتیں 1.76 ملین روپے، 1.76 ملین روپے اور 2.024 ملین روپے تھیں۔
کلٹس،وی ایکس آر،وی ایکس ایل اوراےجی ایس ماڈلز کی قیمتیں اب بالترتیب 2.03ملین روپے، 2.224 روپےاور2.422 ہیں جبکہ پہلے کی قیمتیں1.904،2.105اور2.272 ملین روپےتھیں ۔
بولان وی ایکس کی قیمت 1.149 ملین روپے سے بڑھا کر1.178 ملین روپے کر دی گئی ہے۔