ویب ڈیسک ۔۔ ٹیکس ہدف کےحصول میں ناکامی کے بعد فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑ۔ گریڈ 20اور21 کے اٹھارہ افسران کوتبدیل کردیاگیا۔
میڈیارپورٹس کےمطابق کراچی،لاہوراوراسلام آباد کےچیف کمشنرزلارج ٹیکس پیئرزآفس (ایل ٹی او) کوتبدیل کیاگیاہے۔
گریڈ 21 کے چیف کمشنر ایل ٹی او کراچی ساجد اللہ صدیقی کو رکن ایف بی آر، چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی ڈاکٹر سرمد قریشی کو چیف کمشنر آر ٹی او ملتان، جبکہ چیف کمشنر آر ٹی او سرگودھا فہیم محمد کو چیف کمشنر آر ٹی او ون کراچی تعینات کردیا گیا۔
گریڈ 21 کے طارق ارباب ڈی جی ٹیکس براڈننگ تعینات جبکہ چیف کمشنر ایل ٹی او اسلام آباد اشتیاق احمد خان رکن ایف بی آرہونگے۔
گریڈ 21 کے زبیر بلال کو چیف کمشنر ایل ٹی او کراچی۔ سجاد تسلیم کو چیف کمشنر ایل ٹی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس کلیکشن میں اکتوبر میں 101 ارب روپے کی کمی
ریکارڈ کی گئی،جس کی وجہ درآمدات میں کمی اورمہنگائی کاتیزی سے نیچےآناہے۔
اکتوبرمیں ٹیکس وصولی 980 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 879 ارب روپے رہی، یہ 101 ارب روپے کے بڑے فرق کو ظاہر کرتی ہے، تاہم محصولات میں گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 24فیصد اضافہ دیکھا گیا، جب 711 ارب روپے جمع ہوئے۔