ویب ڈیسک ۔۔ ٹویوٹاگاڑیاں بنانےوالےانڈس موٹرزنےاپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 5سے6فیصداضافےکااعلان کیاہے۔ ٹویوٹاگاڑیوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ اگلےپندرہ روزمیں کردیاجائےگا۔
انڈس موٹرزکےسی ای اوعلی اصغرجمالی کےمطابق کمپنی نےپچھلےسال اپریل میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اس وقت اضافہ کیاتھا جب ڈالرکےمقابل ایکسچینج ریٹ 160/161تھا۔
سی ای اوانڈس موٹرزکےمطابق گزشتہ سال اپریل کےبعدروپےکےمقابلےمیں ڈالربہت اوپرجاچکاہےاوربین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتیں بڑھنےکےساتھ ساتھ شپمنٹ اخراجات میں بھی بہت اضافہ ہواہے۔
مارچ 2020سےلیکراب تک سٹیل کی قیمتیں 215فیصداوپرجاچکی ہیں۔ ایلومینیم اورکاپرکی فی ٹین قیمت میں بالترتیب تین ہزاراوردس ہزارڈالرسےزیادہ اضافہ ہواہے۔
کمپنی کےمطابق وہ اس حوالےسےسوچ رہےکہ ٹویوٹاگاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ایک ہی بارمیں کیاجائےیاوقفےوقفےسےکیاجائے؟ سی ای اوکےمطابق وہ خریدارجونومبراوردسمبرکیلئےاپنی گاڑیاں بک کرواچکےہیں انہیں ریلیف دیاجائےگا۔
ٹویوٹانےحال ہی میں ہائبرڈالیکٹرک گاڑیوں کی مقامی طورپرپروڈکشن کیلئے100ملین ڈالرسےزیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔