Home / پاکستان میں درآمدشدہ موبائل فون کی ڈیمانڈمیں اضافہ

پاکستان میں درآمدشدہ موبائل فون کی ڈیمانڈمیں اضافہ

Mobile phone import increased in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی مارکیٹ میں درآمدشدہ موبائل فون کی مانگ اورکھپت میں اضافہ۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کےاعدادوشمارکے مطابق 2021 کے پہلے پانچ مہینوں (جولائی سے نومبر) کے دوران پاکستان میں856.727 ملین ڈالر کے موبائل فون درآمد کیےگئے۔ یہ تعدادگزشتہ سال اسی مدت کے دوران 724.083 ملین ڈالر کے مقابلے میں 18.32فیصد اضافےکوظاہرکرت ہے۔۔

پاکستان میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات (جولائی تانومبر)2021میں 26.43فیصدبڑھیں۔ ٹیلی کام درآمدات جولائی تانومبر2020سےجولائی تانومبر2021کےدرمیانی عرصےمیں896.592ملین ڈالرسےبڑھ کر1.133ارب ڈالربڑھیں۔

پی بی ایس کےاعدادوشمارکےمطابق نومبر2021 کےدوران پاکستان میں موبائل فونزکی درآمدات میں 41.64فیصد اضافہ ہوااوراکتوبر2021 میں 149.712 ملین ڈالر کی درآمد کےمقابلےمیں 212.055 ملین ڈالررہیں۔

مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس کے ذریعے موبائل فونز کی پیداوار جنوری سے اکتوبر 2021 کے دوران ملک میں درآمد کیے گئے کمرشل موبائل فونز سے تقریباً دوگنا رہی کیونکہ مقامی پیداوار 9.45 ملین کے درآمدی موبائل فونز کے مقابلے میں 18.87 ملین ریکارڈ کی گئی۔ تاہم، موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں اضافے کے باوجود، درآمد اوپررہی۔

حکومت نےموبائل مینوفیکچرنگ پالیسی متعارف کرائی تاکہ مینوفیکچررز کو پاکستان میں اپنے یونٹس قائم کرنے پرراغب کیا جا سکے۔ اسی حوالےسے 28 جنوری 2021 کو موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز جاری کیےگئے۔

اب تک 26 کمپنیوں کوایم ڈی ایم (موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ) کی اجازت جاری کی گئی ہے۔ ان کمپنیوں نے سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، ویگوٹیل اورکیو موبائل وغیرہ جیسےمشہوربرانڈشامل ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

tax collection from mobile phone users

موبائل فون صارفین سے338ارب ایڈوانس ٹیکس کاانکشاف

ویب ڈیسک ۔۔ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہونےوالےقومی اسمبلی اجلاس میں …