ویب ڈیسک ۔۔ ہنڈائی نشاط نے پاکستان میں تیل کی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافےکرکےسب کوحیران اورگاڑی خریدنےوالوں کوپریشان کردیاہے۔
تاہم کمپنی نےوضاحت کی ہےکہ اس نےکافی عرصےتک قیمتوں کوایک خاص حدتک برقراررکھنےکےبعدعالمی فریٹ چارجزمیں اضافے کی وجہ سے نرخوں کوبڑھایا۔
ہونڈائی نے یکم اکتوبر2024 سےایلانترا، ٹکسن،سوناٹا اورپورٹرکی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔
ایلانتراکی نئی قیمت
ہونڈائی ایلانترا 2.0 کی قیمت میں 25,000 روپے کا اضافہ کر کے 7,180,000 روپے کر دیا گیا ہے،اس سےپہلےیہ قیمت 6,930,0روپے تھی۔
ٹکسن کی تازہ ترین قیمت
ٹکسن جی ایل ایس (ایف ڈبلیوڈی) کی قیمتوں میں 150,000 روپے کا اضافہ کر کے 7,315,000 روپے کر دیا گیا ہے ، پہلےیہ قیمت 165,000تھی۔
ٹکسن جی ایل ایس سپورٹ (ایف ڈبلیوڈی) کی نئی قیمت 250,000 روپے کے اضافے کے بعد 8280,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس ویرینٹ کی پرانی قیمت 8,030,000 روپے تھی۔
ٹکسن الٹی میٹ اےڈبلیوڈی کی قیمت 8,659,000 روپے کی سابقہ شرح کے مقابلے میں 250,000 روپے سے 8,909,000 روپے تک بڑھ گئی ہے۔
ہنڈائی سوناٹا کی نئی قیمت
ہونڈائی سوناٹا 2.0 کی نئی قیمت 250,000 روپے کے اضافے کے بعد 10,229,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس ویریئنٹ کی پرانی قیمت 9,979,000روپے تھی۔
اسی طرح سوناٹا 2.5 کی قیمت اکتوبر 2024 سے 11,205,000 روپے ہوگی، اس کی قیمت میں 275,000 روپے کا اضافہ کیاگیاہے۔
ہنڈائی پورٹر کی قیمت
ہونڈائی پورٹرکی تمام اقسام کی قیمتوں میں ہر ایک روپے 200,000 کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مختلف قسم کے نئے نرخ درج ذیل ہیں۔
ہنڈائی پورٹر ہائی ڈیک (اےسی کے ساتھ) 4,389,000 روپے
پورٹر فلیٹ ڈیک (اےسی کے ساتھ) 4,369,000 روپے
پورٹر ڈیکلس (اےسی کے ساتھ) 4,349,000 روپے
پورٹر ہائی ڈیک (اے سی کے بغیر) 4,279,000 روپے
پورٹر فلیٹ ڈیک (اے سی کے بغیر) 4,259,000 روپے
پورٹر ڈیکلس (اے سی کے بغیر) 4,239,000 روپے