ویب ڈیسک ۔۔ ایک ایسےوقت میں جب غریب آدمی کی سواری یعنی موٹربائیک کی قیمتیں آسمان سےباتیں کررہی ہیں، ای وی نامی الیکٹرک سکوٹربنانےوالوں نےپاکستانی صارفین میں دھوم مچادی ہے۔
کمپنی کےمطابق ای وی الیکٹرک سکوٹرکےسی ون ماڈل کی بکنگ 10اپریل سےشروع ہوجائےگی۔ اس مقصدکیلئےکمپنی پورےپاکستان سےآرڈرزوصول کرےگی۔
ای وی سکوٹرکاسی ون ماڈل موٹربائیکس کےمقابلےمیں ہرلحاظ سےخریداروں کوبہترآپشنزدیتاہے۔ کمپنی کادعویٰ ہےکہ یہ سکوٹرساٹھ واٹ کی 20اےایچ لیڈرڈرائی ایسڈبیٹری کےساتھ 60کلومیٹرتک سفرکرسکتاہے۔
اس سکوٹرکی دیگرخصوصیات میں 1200واٹ موٹر،اینٹی تھیفٹ الارم، ریورس گیئر، حب میگنیٹک کوائل، 12 ٹیوب ویکٹر کنٹرولر، فرنٹ ڈسک بریک، کلرڈسپلے میٹروغیرہ شامل ہیں۔
دیگرجدید موپیڈز کی طرح، ای وی سی ون میں ایک چھوٹا وہیل بیس اورفلیٹ فلوربورڈ ہے جوآسان ماؤنٹنگ اورڈسمانٹنگ کی اجازت دیتا ہے۔ ڈیزائن اورایرگونومکس مردوں اورعورتوں دونوں کےلیےموزوں ہیں۔
سی ون کی قیمت 175,000روپےہے جو اپنی ہم عصرپاکستانی مسافر بائکس سےنسبتاً کم ہے۔ ان نمایاں خصوصیات اورقیمت کے ٹیگ کے ساتھ، سی ون پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دوپہیوں والی الیکٹرک سواری کی دنیامیں بڑی تبدیلی کاباعث بن سکتاہے۔