ویب ڈیسک ۔۔ انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) اور ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے فنانس (ضمنی) بل 2021 یادوسرےلفظوں میں منی بجٹ کی منظوری اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں اضافےکےبعدقیمتوں میں 63,000-493,000 روپے تک اضافہ کرنےکااعلان کردیاہے۔
قیمتوں کے اعلان کے مطابق ٹویوٹا یارِس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 63,000-76,000 روپے کا اضافہکیاگیاہے۔یارس 1.3جی ایل آئی ایم ٹی، جی ایل آئی سی وی ٹی ، اےٹی آئی وی سی وی ٹی ، 1.5 اےٹی آئی وی ایکس ایم ٹی اور1.5 اےٹی وی ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 2.612 ملین روپے، 2.817 ملین روپے، 2.745 ملین روپے، 2.919ملین روپے، 2.970 ملین روپے اور3.175ملین روپےباالترتیب ہے۔
ٹویوٹاکورولاکےمختلف ماڈلزکی قیمتوں میں 81,000سے1لاکھ روپےتک اضافہ کردیاگیاہے۔ 1.6ایم ٹی ، 1.6اےٹی ، 1.6اےٹی ایس ای، 1.8سی وی ٹی ، 1.8گرینڈسی وی ٹی اور1.8گرینڈسی وی ٹی کالےانٹیرئیرکےساتھ نئی قیمت باالترتیب 3.380ملین ، 3.534ملین، 3.892ملین ، 3.872ملین،4.179ملین اور4.199ملین روپےہوگی۔
ہائی انجن پاور والی گاڑیوں کی قیمتیں 146,000-493,000 روپے کی حد میں بڑھائی گئی ہیں۔
مثال کے طور پرریووجی ایم ٹی ، ریووجی اےٹی اورریوووی اےٹی کی نئی قیمتیں اب 6.947 ملین روپے، 7.306 ملین روپے اور 8.032 ملین روپےہونگی جبکہ ریوو وی روکو کی نئی قیمت 8.472 روپےمقررکی گئی ہے۔
فارچون لوہائےڈیزل اورلیجینڈر ماڈلز8.569 ملین روپے، 9.941 ملین روپے،10.392 ملین روپے اور 10.842 ملین روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔
انڈس موٹرکمپنی کاکہناہےکہ نئی قیمتیں 15 جنوری تک سسٹم میں زیر التواء تمام آرڈرز اور 16 جنوری کو یا اس کے بعد موصول ہونے والے تمام نئے آرڈرز پرلاگو ہوں گی۔
ہونڈااٹلس کمپنی کےاعلان کےمطابق ہونڈاسوک 1.5ایل ٹربو،1.8ایل وی ٹی آئی سی وی ٹی ایس آر اور1.8وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمتوں میں 1لاکھ سے1لاکھ 26ہزاراضافہ کرکے5.175ملین، 4.366ملین اور4.079 ملین روپےکردیاگیاہے۔
سٹی 1.5سی وی ٹی ، 1.5ایل اےایس پی ایم ٹی اور1.5ایل اےایس پی سی وی ٹی کی نئی قیمت اب 3.146ملین، 3.279ملین روپے،اور3.454ملین روپےہے۔ جبکہ ہونڈابی آروی کی قیمت میں 90ہزارکااضافہ کرکےاسے3.689ملین روپےکردیاگیاہے۔
ہونڈااٹلس کمپنی کی پرائس لسٹ میں ہونڈاسٹی 1.2ایل ایم ٹی اورسی وی ٹی ماڈلزکی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں دکھایاگیاکیونکہ ان 1200سی سی گاڑیوں پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی میں اضافہ نہیں کیاگیا۔
ہونڈاکمپنی نے کہا کہ نئی قیمتیں 15 جنوری تک سسٹم کےتمام آرڈرز پرلاگو ہوں گی۔ نئی قیمتیں 16 جنوری اوراس کے بعد کے آرڈرز اورانوائسز پرلاگو ہوں گی۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ قیمتوں میں 29,000-150,000 روپے تک اضافہ کرنے والی پہلی کمپنی تھی۔