ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور سی ای او حاتم بامطرف نےمیڈیامیں گردش کرتی ان خبروں کی تردید کی ہےکہ یوفون اس وقت ایک ٹیلی کام کمپنی کوخریدنےکیلئےسرگرم ہے،تاہم حاتم بامطرف نےکہاکہ کاروبارمیں تمام آپشن ہمیشہ کھلےرکھےجاتےہیں۔
پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر میں اپنی پہلی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر بامطرف نےکسی ادارے کا نام لیے بغیر کہاکہ ہم مارکیٹ کو دیکھ رہے ہیں اور فی الحال انضمام اور حصول کے عمل میں نہیں ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کسی بھی دستیاب موقع پر غور نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل نے9سالوں میں ریونیو میں سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔
پی ٹی سی ایل گروپ کی اہم شناختوں میں پی ٹی سی ایل ، یوفون اوریوبنک شامل ہیں جبکہ دیگر چھوٹے ادارے بیرون ملک انٹرنیٹ کیبلزسےمتعلق ہیں۔
پی ٹی سی ایل کے سی ایف او ندیم خان نے 2021 کے سالانہ مالیاتی نتائج کے بارے میں بتایاکہ کمپنی کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3فیصدبڑھ کر138 بلین روپے ہو گئی ہے۔
یوفون کی جانب سے 4 جی سپیکٹرم میں سرمایہ کاری کی وجہ سے پی ٹی سی ایل گروپ کا خالص منافع 21 فیصد کم ہو کر 2.6 بلین روپے رہ گیا۔
یوفون نے 2021 میں 4.3 فیصد آمدنی میں اضافہ کیا جس کی وجہ ڈیٹا سروسز میں اضافہ تھاجبکہ اضافی سپیکٹرم میں سرمایہ کاری کی وجہ سے اس کے خالص منافع میں 52 کی کمی واقع ہوئی۔
اسی وقت، پی ٹی سی ایل نے پچھلے سال کے مقابلے میں ریونیومیں 7 فیصدکےحساب سے77 بلین روپے کا اضافہ کیا، جو 2013 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
ہائی فکسڈبراڈبینڈ سیلز اور فائبر ٹو دی ہوم آپریشنز میں تیز رفتار ترقی کے ساتھ، کمپنی نے 2021 میں 6.9 بلین روپے کا خالص منافع کمایا، جو 2020کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔ یوبنک نے آمدنی میں 8.4 فیصد اضافہ دکھایااور2021 میں 23 فیصد کا خالص منافع ظاہر کیا۔