Home / ٹرمپ نےکونساٹرمپ کارڈکھیلا؟

ٹرمپ نےکونساٹرمپ کارڈکھیلا؟

Trump makes victory speech in Florida

تمام ترسیاسی تجزیوں، پیشگوئیوں اورسرویزکوغلط ثابت کرتےہوئےڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکہ کےصدرمنتخب ہوگئے۔ حیران کن بات ہےکہ دونوں مرتبہ ان کامقابلہ کرنےوالی ایک خاتون تھی ۔ 2016میں انہوں نےہیلری کلنٹن کوشکست دی اوراب سیاہ فام کملاہیرس کوان سےہارناپڑا۔ دونوں بارکم ازکم دنیاوالوں کوامریکہ میں تاریخ رقم ہونےکی امیدتھی لیکن ایسانہ ہوسکا۔ امریکہ میں آج تک کوئی خاتون صدرمنتخب نہیں ہوسکی ۔

چارعددکرمنل مقدمات ، دومواخذوں اورایک ناکام بغاوت کےبعدیہ کہناغلط نہ ہوگاکہ ٹرمپ نےوہ کردکھایاہےجس کی بہت کم امیدکی جارہی تھی اورامریکی سرویزبھی کملاہیرس کی برتری دکھارہےتھے۔ تاہم 6جنوری 2021 کوکیپیٹل ہل میں بغاوت اور2020 میں بائیڈن سےشکست کےبعددنیاکی نظروں میں سیاسی طورپرایک لایعنی شخص دوسری مرتبہ امریکہ کاکمانڈرانچیف بننےکیلئےتیارہے۔

1892میں گروورکلیولینڈ کےبعدپہلی بارایساہواہےکہ ایساآدمی جوصدارت کیلئےدوسری ٹرم کاالیکشن ہارگیا،ایک بارپھرانتخاب جیت کروائٹ ہاوس میں براجمان ہونےکوتیارہے۔

امریکی تجزیہ نگاروں کےخیال میں ٹرمپ پرجوالزامات لگے،انہیں ٹرمپ کےحامیوں نےقبول نہیں کیابلکہ الٹاان الزامات سےٹرمپ کی سپورٹ بیس پہلےسےزیادہ مضبوط ہوئی جس کاثبوت آج ہم سب کےسامنےہے۔

ٹرمپ اپنےحوالےسےاتنےپراعتمادہیں کہ ایک بارانہوں نےکہاکہ اگرمیں نیویارک شہرکےبیچوں بیچ کھڑاہوکرکسی کوگولی بھی ماردوں تومیری حمایت میں کوئی کمی نہیں آئےگی ۔

ٹرمپ کیمپین کےسینئرمشیرٹم مارتھاکاکہناہےجن کرمنل چارجزکاٹرمپ کو ابھی بھی سامنا ہے،وہ محض سیاسی انتقام کانشانہ بنانےکیلئےگھڑےگئےہیں اورٹرمپ کےحامی بھی ایساہی سمجھتےہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی نےنوسال ٹرمپ کوایک ولن کےطورپرپیش کیالیکن عوام انہیں کچھ اورہی سمجھتےہیں۔

اپنی وکٹری سپیچ میں ٹرمپ نےوعدہ کیاہےکہ وہ روس یوکرین جنگ اورغزہ میں لڑائی کوبندکروادیں گے۔ انہوں نےیہ بیانات دےکرامریکہ میں رہنےوالےعربوں اوردیگرمسلمانوں کےبھی ووٹ حاصل کئےہیں ۔ لیکن اب دیکھنایہ ہےکہ وہ اپنےوعدوں پرکس حدتک عمل کرتےہیں۔ اگروہ اپنےوعدوں کی تکمیل میں ناکام بھی رہےتوشایدسیاسی طورپریہ ان کیلئےنقصان دہ اس طرح نہیں ہوگاکیونکہ اس ٹرم کےبعدوہ کبھی صدارتی الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

What is AI?

مصنوعی ذہانت آخرکیابلاہے؟

ان دنوں مصنوعی ذہانت کےبہت چرچےہیں۔ یہ ہےکیا؟ مصنوعی ذہانت کےبارےمیں درست اندازہ لگاناہےتویوں سمجھ …