Home / چودھری برادران مسلم لیگ ن کی مددکرینگے؟

چودھری برادران مسلم لیگ ن کی مددکرینگے؟

Shahbaz Sharif meet Ch brothers

سیاست بھی خارجہ تعلقات کی طرح بےحس، موقع پرست اوراحساسات سےعاری ہوتی ہےکیونکہ خارجہ پالیسی کی طرح سیاست میں بھی دوست اوردشمن نہیں بلکہ مفادات مستقل ہوتےہیں ۔ مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف اورچودھری برادران کےدرمیان ہونےوالی ملاقات کی وجوہات پرغورکرلیں ، آپ کو میری بات سمجھ آجائےگی ۔

سبھی جانتےہیں کہ مسلم لیگ ن کے رہنماءوں کی چودھری برادران سےیہ ملاقات وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئےحمایت حاصل کرنےکی غرض سےکی گئی ۔ اس لئےاس بات پربحث نہیں کرتےکہ شہبازشریف کیوں اورکس ضرورت کےتحت چودھری کےدرپرحاضری دینےپہنچےاورانہیں نوازشریف کاپیغام پہنچایا۔ ہمارےلئےسب سےاہم سوال یہ ہوناچاہیےکہ چودھری برادران پی ڈی ایم کی درخواست کاکیاجواب دینگے؟

یہ کہہ دیناکہ چودھری برادران کسی صورت عمران خان سےغداری نہیں کرینگےاورپی ڈی ایم کی جانب سےپیش کی جارہی تحریک عدم اعتمادکی ہرگزحمایت نہیں کرینگے،بہت عام سی بات ہوگی ۔ جولوگ چودھری برادران کی سیاست کوتھوڑاسابھی جانتےہیں وہ کبھی اس طرح کاجواب نہیں دینگے،کیونکہ چودھریوں کی سیاست کوسمجھنادوجمع دوچاروالی بات نہیں ۔ چودھری صاحبان نےکسی موڑپراگرعمران خان کوچھوڑنےکافیصلہ کربھی لیاتووہ سیدھےسیدھےایسانہیں کرینگےبلکہ اس سےپہلےحکومت سےنکلنےکاکوئی نہ کوئی جوازپیداکرینگے۔

ایک اورغورطلب بات یہ ہےکہ چودھری برادران سیاست میں اپنےبدترین حریف یعنی شریف برادران پرکیوں اورکس لئےاعتبارکریں ؟ چلیں مفادات کےاصول کےتحت پاکستان کی سیاست کےیہ دواہم حریف ایک دوسرےکےقریب آتےبھی ہیں توایساکس قیمت پرہوگا؟ اب یہ بات توکوئی بچہ بھی سمجھ سکتاہےکہ چودھری برادران شریف برادران کےکہنےپراگرعمران خان کوچھوڑنےکافیصلہ کرتےہیں توایساکچھ لے،دےکےاصول کےتحت ہی ہوگا۔

یہ بات بھول جائیں کہ شہبازشریف کےایک بارچودھری ہاوس جانےسےان کی سیاسی ضرورت پوری ہوجائےگی ۔ چودھری برادران مسلم لیگ ن کودوبارہ اقتدارمیں لانےکی بہت بڑی قیمت وصول کرینگے۔ کیا شریف برادران اورپوری ن لیگ اس کیلئےذہنی طورپرتیارہے؟

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Trump makes victory speech in Florida

ٹرمپ نےکونساٹرمپ کارڈکھیلا؟

تمام ترسیاسی تجزیوں، پیشگوئیوں اورسرویزکوغلط ثابت کرتےہوئےڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکہ کےصدرمنتخب ہوگئے۔ حیران کن بات ہےکہ …