Home / آزادکشمیرالیکشن: مسلم لیگ کیوں ہاری؟

آزادکشمیرالیکشن: مسلم لیگ کیوں ہاری؟

Why PMLN lost elections in AJK?

تاریخی اعتبارسےدیکھاجائےتوآزادکشمیرالیکشن کےنتائج کوئی اچنبھےکی بات نہیں لیکن ن لیگ کیلئےبہرحال یہ کسی صدمےسےکم نہیں ۔ اس میں شک نہیں کہ مریم نوازنےالیکشن مہم کےدوران بہت بڑےبڑےجلسےکئےاوراپنےکارکنوں کامورال اونچارکھا۔ اگرہم ن لیگ ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کےجلسوں کےسائزکی بات کریں توبلاشک ن لیگ پہلی پوزیشن پرکھڑی ہے۔ مریم نوازکی دھواں دھارتقاریراوران کےجلسوں میں لوگوں کی بڑی تعدادمیں شرکت سےلگ تویہی رہاتھاکہ ن لیگ اس مرتبہ الیکشن سویپ کرےگی لیکن نتائج نہ صرف سرپرائزنگ تھےبلکہ صحیح معنوں میں کہاجائےتومایوس کن تھےاورجہاں تک پیپلزپارٹی کی 16سیٹوں کی بات ہےتواس مقام پرآکرعقل ماوف ہوجاتی ہے۔

آزادکشمیرالیکشن کےحوالےسےماضی میں یہی دیکھاگیاہےکہ یہاں وہی جماعت حکومت بناتی ہےجوپاکستان میں حکمران ہوتی ہے۔ 2011میں پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی اوراس نےآزادکشمیرمیں 21سیٹیں جیت کرحکومت بنائی ۔ 2016میں اسلام آبادمیں حکمران جماعت ن لیگ نےآزادکشمیرالیکشن میں 31سیٹیں جیتیں۔ اسی طرح اب 2021میں آزادکشمیرالیکشن میں تحریک انصاف کوکامیابی ملی ہے۔

یوں تاریخی طورپردیکھاجائےتوآزادکشمیرالیکشن میں کچھ نیانہیں ہوا،لیکن ن لیگ نےدھاندلی کاالزام لگاتےہوئےنتائج کےخلاف تحریک چلانےکااعلان کردیاہےکیونکہ ان کےخیال میں یہ”مینیجڈالیکشن” تھے۔

اس الیکشن کی خاص بات مودی کایاراورکشمیروغیرہ جیسےوہ بدترین الزامات تھےجوکھلم کھلاایک دوسرےپرلگائےگئےیہ سوچےبغیرکہ نفرت کےجوبیج ہم آج بورہےہیں کل ہماری آنےوالی نسلوں کواس کاخمیازہ بھگتناپڑےگا۔

بہرحال جوہواسوہوا، مسلم لیگ ن کیلئےسرجوڑکربیٹھنےاورمستقبل کےسیاسی لائحہ عمل کوطےکرنےکی ضرورت ہے۔ اپنےورکرزکویہ بتانےکی ضرورت ہےکہ پارٹی کااصل بیانیہ کیاہے؟ لوگوں کومت بتائیں کہ پارٹی میں کوئی دراڑنہیں بلکہ اسےاپنےعمل سےثابت کرکےدکھائیں ۔ لوگ پوچھتےہیں آزادکشمیرالیکشن میں شکست کےبعدسےلیکراب تک شہبازشریف نےایک لفظ نہیں بولا۔ کیوں؟ اوریہ کہ کیوں ایک مرتبہ پھرمریم نوازنےچپ سادھ لی ہے؟

خدارایہ آدھاتیتراورآدھابٹیروالی سیاست کوترک کرکےایک راستہ اپنائیں ، اپنی اوراپنےکارکنوں کی کنفیوژن دورکریں ۔ اگرایسانہیں کریں گےتوآپ کی دورخی سیاست کافائدہ آپ کےمخالفیں مستقبل میں بھی اٹھاتےرہیں گے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Trump makes victory speech in Florida

ٹرمپ نےکونساٹرمپ کارڈکھیلا؟

تمام ترسیاسی تجزیوں، پیشگوئیوں اورسرویزکوغلط ثابت کرتےہوئےڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکہ کےصدرمنتخب ہوگئے۔ حیران کن بات ہےکہ …