Home / پوڈکاسٹ کیاہے،کیسےکیاجاتاہے؟

پوڈکاسٹ کیاہے،کیسےکیاجاتاہے؟

What is Podcast

ان دنوں پوڈکاسٹ کارحجان بڑھنےلگاہےاوربہت سےلوگ اس میدان میں اچھاکام کررہےہیں۔ پوڈکاسٹ بظاہرتوایک انٹرویوجیساہی لگتاہےلیکن تھیوری اورپریکٹیکل کےحساب سےیہ ایک روایتی انٹرویوسےمختلف ہوتاہے۔

پوڈکاسٹ کیاہے،یہ لفظ کہاں سےنکلاہے؟

آپ نےلفظ براڈکاسٹ توسن ہی رکھاہوگا۔ براڈکاسٹ کامطلب ہوتاہےکسی چیزکوپھیلادینا۔ مثال کےطورپرجیسےایک کسان بیجوں کوپورےکھیت میں پھیلادیتاہے۔ ٹیلی وژن اورریڈیوکادورآیاتواس کےسگنلزکوآن ائیرکرکےدنیابھرمیں پھیلادینےسےلفظ براڈکاسٹ کی لوگوں کوزیادہ آسانی سےسمجھ آئی ۔

دنیاکی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کےسٹیوجابزنےمیوزک سننےکیلئےواک مین جیسی ایک ڈیوائس بنائی جس کانام اس نےرکھاتھا”آئی پوڈ”۔ کچھ عرصےبعدامریکااوردنیابھرمیں لوگوں نےڈیمانڈکی کہ آئی پوڈمیں صرف گانےہی کیوں ہوتےہیں،اس میں علمی مباحثے،تقریریں اوردوسری باتیں کیوں نہیں ہوتیں؟ اس طرح آئی پوڈکےاندرسننےکیلئےجوبھی چیزڈالی گئی وہ بن گئی پوڈکاسٹ ۔

جیساکہ پہلےکہاکہ پوڈکاسٹ بھی بظاہرٹی وی اورریڈیوپرہونےوالےانٹرویوزجیساہی ہوتاہےلیکن عام طورپرٹیلی وژن اورریڈیوپرہونےوالےانٹرویوزمختصردورانئےکےہوتےہیں۔ پوڈکاسٹ میں آپ اپنی مرضی کےمطابق گفتگوکوطول دےسکتےہیں ۔ علمی اورکسی بھی موضوع پرلمبی گفتگوکرسکتےہیں ۔ مختصراًیہ کہ جب آپ لمبی یامختصرگفتگوکررہےہیں،اسےپوڈکاسٹ کےاسٹائل میں کررہےہیں اورمکمل کرکےاسےمختلف پوڈکاسٹ پلیٹ فارمزپراپ لوڈکرتےہیں تواسےکہتےہیں پوڈکاسٹ ۔

پوڈکاسٹ کےاندرایک خاص موضوع پرجوگفتگوہوتی ہےوہ علمی ہوتی ہے،جس سےانسان کوبہت کچھ سیکھنےاورسمجھنےکاموقع ملتاہے ۔ لڑائی جھگڑابھی ہوتاہے،اچھی باتیں بھی ہوتی ہیں ۔

آپ پوڈکاسٹ اس جونڈرامیں کریں جس پرآپ کوعبورہےیاجس میں آپ کی دلچسپی ہے۔ آپ جرنلسٹ ہیں توجنرل موضوعات پرپوڈکاسٹ کریں ، سپورٹس میں دلچسپی تواسےاپنےپوڈکاسٹ کاموضوع بنائیں ، وغیروغیرہ ۔ آپ اچھی گفتگوکریں گےتوپوری دنیااچھی گفتگوکےانتظارمیں ہے۔۔

ایک آخری بات اس حوالےسےیہ ہےکہ ضروری نہیں آپ کسی گیسٹ کوبلاکراس کاانٹرویوکریں، آپ چاہیں تواکیلےبھی کسی موضوع پراپنی بات دوسروں تک پہنچاسکتےہیں۔

جہاں تک پوڈکاسٹ کیلئےاسٹوڈیواورمائیک وغیرہ کی بات ہےتواس کیلئےصرف اتناہی کہوں گاکہ اپنےبجٹ کےحساب سےفیصلہ کریں ۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Tiktok use in Veitnam

ٹک ٹاک امریکی نوجوانوں میں کیوں مقبول؟

ویب ڈیسک ۔۔۔ امریکی حکومت کی جانب سےمتعددبارپابندیوں کاسامناکرنےوالی چین کی ویڈیوشیئرنگ ایپلی کیشن ٹک …