Home / نومئی کےماسٹرمائنڈنےآخراپنےجرم کااعتراف کرلیا:مریم نواز

نومئی کےماسٹرمائنڈنےآخراپنےجرم کااعتراف کرلیا:مریم نواز

CM Punjab Maryam Nawaz

ویب ڈیسک ۔۔ بلآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ سازی کا اعتراف کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکابانی پی ٹی آئی عمران خان کےبیان پرردعمل ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےایک بیان میں کہاکہ زمان پارک دہشتگردوں کا تربیتی ہیڈ کوارٹرزبنا رہا جہاں پیٹرول بم بنانے اور ریاست پرحملے کی تربیت دی جاتی رہی۔ 4 ماہ ٹانگ پرپلستر ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔

مریم نوازنے کہا9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کےاعتراف کےبعدثابت ہوگیاکہ یہ جماعت نہیں بلکہ انتشاری ٹولہ ہے اور انتشاری ٹولے کا مقصدشرپسندی کےذریعے ریاست کونقصان پہنچانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ یہ کیسا پر امن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ائیرفورس کے طیاروں کونذرآتش کیاگیا۔ جناح ہاؤس جلایا گیا اور شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔ اس جماعت نے پولیس کے سرپھاڑے ہیں۔

مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کیلئےآئی ایم ایف کو خط لکھنا، سائفر لہرانے کی سازشیں، شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی اس جماعت کےبڑےکارنامےہیں ۔ پی ٹی آئی کی قیادت نےدوست ممالک کے خلاف بدزبانی کی۔اس جماعت نے اپنے دھرنے سےچینی صدر کا دورہ نہ ہونے دیا،2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور وزیراعظم ہاؤس پر حملے کیے، سپریم کورٹ کی دیواروں پرگندے کپڑےٹانگے۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ شرپسند اور انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR press conference

پاک فوج کسی سیاسی جماعت کےحق میں یاخلاف نہیں: ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک ۔۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کہتےہیں پاک فوج قومی ادارہ …