ایلوویرانامی جنگلی پودےکےفوائدکسی سےڈھکےچھپےنہیں۔ قدرت کایہ انمول تحفہ بہت سی دوائیوں میں استعمال کیاجاتاہےاورخاص طورپرآئیورویدیعنی جڑی بوٹیوں سےطریقہ علاج میں اس کی افادیت دنیابھرمیں مسلمہ ہے۔
ایلوویراکازیادہ تراستعمال جلدکوخوبصورت بنانےکیلئےبنائی جانےوالی ادویات اورٹوٹکوں میں استعمال ہوتاہےلیکن آج ہم آپک کوبتائیں گےکہ ایلوویراصرف جلدکیلئےہی مفیدنہیں بلکہ اس کی مددسےجسم میں جمی زائداورفالتوچربی سےبھی چھٹکاراحاصل کیاجاسکتاہے۔
واضح رہےکہ ایلوویراکوگھیکواراور کنوار گندل بھی کہا جاتا ہے۔
ہربل ماہرین کاکہناہےکہ ایلوویراکےپتوں میں موجودلیس دارمادہ انسانی صحت کیلئےاکسیرکی حیثیت رکھتاہے۔ ایلوویراکی مددسےجہاں جلدکوخوبصورت بنایاجاسکتاہےوہیں یہ جسم میں جمی فالتوچربی کو پگھلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔جلدکوچمکداربنانےاوروزن میں کمی کے لیے ایلوویرا کوکھایا اوراس کا جوس بنا کربھی پیا جا سکتا ہے
آئیورویدطریقہ علاج میں ایلوویراکوبہت اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کی مددسےپیٹ، جِلد، ایکنی، کیل، مہاسوں، معدے، جگر کے متعدد مسائل اور موٹاپےسے متعلق شکایات لے کر آنے والے افراد کاعلاج کیا جاتا ہے۔
ایلوویرا کے ذریعےجسم کی فالتوچربی کیسے کم کی جائے ؟
ماہرین کی جانب سےکی گئی تازہ تحقیق کےمطابق وزن میں کمی کےلئےایلوویراکو بطور مشروب روزانہ صبح نہار منہ استعمال کیاجاسکتاہے۔ اسی طرح اس عمل کورات کوسونےسےپہلےبھی کیاجاسکتاہے۔
پیٹ کی چربی پگھلانےکیلئے ایلوویرا کے 3 سے 4 انچ کے ٹکڑے سے سفید لیس دار مواد نکال کر اسےایک عدد کھیرے، ایک انچ ادرک، چند ہرے دھنیے کی پتیوں کے ساتھ گرائینڈ کراس کاجوس بنالیاجائے۔اگرمنہ ذائقہ کڑوانہیں کرناچاہتےتواس جوس میں لیموں کارس یاپھرگاجرکوبھی شامل کرلیں تاکہ ذائقہ اچھاہوجائے۔
ایلوویراکےلیس دارمادےکوسادے پانی میں گرائینڈ کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کہتےہیں کہ ایلوویراجیل کا براہ راست استعمال انسانی نظام ہضم اورمیٹابالزم کوتیز کرتا ہے، وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے، کمر کے گرد جمی چربی پگھلاتا ہے، قبض سے بچاتا ہے، کولیسٹرول لیول متوازن بناتا ہے، جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے اورزہریلے مادوں کاجسم سےاخراج ممکن بناتا ہے۔
تودوستو،دیکھاآپ نےایلوویراکتنےکام کی چیزہے۔