Home / پاکستان شوبزمیں طلاق کابڑھتارحجان

پاکستان شوبزمیں طلاق کابڑھتارحجان

Divorced Couples of Pakistan showbiz industry

طلاق ۔۔ پاکستانی معاشرےمیں اسےانتہائی حقارت کی نظرسےدیکھاجاتاہے،لیکن یہ اللہ تعالیٰ کےحلال قراردئیےگئےکاموں میں سےایک کام ہے،آپ یہ سن کرحیران ہونگےکہ یہ وہ حلال کام ہےجس کےہونےسےخوداللہ تعالیٰ خوش نہیں ہوتا۔ لیکن پاکستان میں ایک جگہ ایسی ہےجہاں پچھلےکچھ عرصےسےطلاقوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے،جی ہاں میرااشارہ پاکستان کی شوبزانڈسٹری کی جانب ہے۔ آئیےسب سےپہلےچندمشہورطلاقوں کاذکرکرتےہیں اوراس کےبعدہم اپنےاصل موضوع کی جانب لوٹیں گےکہ دھڑادھڑہونےوالی ان طلاقوں کی آخروجہ کیاہے؟

شہروزاورسائرہ ۔۔
سب سےپہلےذکرکرتےہیں معروف اداکاربہروزسبزواری کےبیٹےشہروزسبزواری اورسائرہ کا۔
دونوں آٹھ سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہنےکےبعد2020میں الگ ہوگئے۔
دونوں کےدرمیان ماڈل واداکارہ صدف کنول کوعلیحدگی کی وجہ بتایاگیا۔شہروزنےپہلےاس بات کی سختی سےتردیدکی کہ ان کی سائرہ سےعلیحدگی کی وجہ صدف ہے،لیکن پھرچندماہ بعداسی صدف سےشادی کرلی۔جس پرسوشل میڈیاپرلوگوں نےاںہیں خوب لعن طعن کیا۔ سائرہ اورشہروزسبزواری کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دونوں اداکاروں نےاعتراف کیا کہ شادی ختم کرناان کےلیے مشکل فیصلہ تھا۔ تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے اثرات ان کی اکلوتی بیٹی پر نہیں پڑیں گے۔

فیروزخان اورعلیزہ فاطمہ
معروف اداکار فیروزخان اوران کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نےبھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز خان اورعلیزہ فاطمہ کی شادی بس دوسال ہی برقراررہ سکی ، جس کےبعددونوں نےباہمی رضامندی سےالگ ہونےکافیصلہ کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق فیروز خان نے اہلیہ علیزہ فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے جب کہ علیزہ کی والدہ نے بھی فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔ علیحدگی کےحوالےسےدونوں جانب سےتاحال ایکدوسرےکےخلاف بیانات کی بوچھاڑنہیں ہوئی لیکن باوثوق ذرائع کےمطابق دونوں عملاً علیحدگی اختیارکرچکےہیں ۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سلطان فیروز ہے۔

فرحان سعیداورعروہ حسین
گلوکارفرحان سعید اوراداکارہ عروہ حسین نےلائف پارٹنرشپ ختم کرتےہوئےراہیں جدا کرلی ہیں۔
میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق تین سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان اختلافات کافی بڑھ چکےتھےجس کےبعددونوں نےباہمی رضامندی سےالگ ہونےکافیصلہ کیا۔
اداکارہ عروہ حسین اور گلوکارواداکارفرحان سعید 16دسمبر2016ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اُن کے نکاح کی تقریب لاہورکی بادشاہی مسجد میں ہوئی تھی۔

اسدخٹک اورویناملک
شوبزکی دنیاکی ایک اورہیوی ویٹ جوڑی جن کےدرمیان طلاق ہوچکی ہے،لیکن تین سال تک مکمل خاموشی اختیارکرنےکےبعد،اچانک دونوں جانب سےایک دوسرےپرسنگین الزامات کی گولہ باری شروع ہوگئی۔
اسدخٹک کےمطابق ویناملک نےان کےدونوں بیٹوں کودبئی کی عدالت کےفیصلےکےخلاف پاکستانی سفارتخانےکےچندافسران کی ملی بھگت سےپاکستان سمگل کروایااوریوں انہیں ان کےبچوں سےدورکردیا۔اس حوالےسےایک آڈیوٹیپ بھی سوشل میڈیاپروائرل ہوئی جس میں ویناملک اپنےسابق شوہرکوسنگین دھمکیاں دیتی سنائی دےرہی ہیں ۔
اسدخٹک کاکہناہےکہ وینا نے ڈیڑھ سال سے زائدعرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔ اسدخٹک نےویناملک کو50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایاہے۔ دوسری جانب ویناملک نےاسدخٹک کےتمام الزامات کومن گھڑت قراردیتےہوئےسوشل میڈیاپرایک دستاویزشئیرکی ہےجس کےمطابق بچوں کی کسٹڈی 2019سےان کےپاس ہے۔
وینا ملک نے 2013 میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں جب کہ انہوں نے 2017 میں اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔

آغاعلی اورسارہ خان
اوراب ذکرکرتےہیں شوبزکی اس جوڑی کاجن کی شادی ہونےسےپہلےہی علیحدگی ہوگئی ۔ سارہ خان اورآغاعلی کئی ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گرہوئے،دونوں کی جوڑی کوٹیلی ویژن کی بہترین جوڑی سمجھاجانےلگا۔ پھرخبرآئی کہ دونوں ایکدوسرےکوپسندکرتےہیں اورجلدشادی کرنےوالےہیں ۔ لیکن پھرپتانہیں کیاہواکہ اچانک دونوں کابریک اپ ہوگیا ۔
آغا علی نےاپنےانٹرویو میں بتایا کہ سارہ سےبریک اپ ان کیلئےبہت سخت ثابت ہوااوروہ بڑی مشکل سےزندگی میں واپس لوٹے۔
سارہ خان نےالزاما لگایاکہ ‘آغا علی نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا، ہم دونوں شادی کرنے والے تھے، تاہم میں نے ان سے رشتہ ختم کردیا’۔
سارہ خان گلوکارہ فلک شیرکےساتھ گھربساچکی ہیں جبکہ آغاعلی بھی اداکارہ حناالطاف کےساتھ زندگی کانیاسفرشروع کرچکےہیں ۔۔

ربیعہ چودھری اورمیکال حسن
ماڈل واداکارہ ربیعہ چودھری نےبھی اپنےشوہرسےطلاق لےلی ہےاوراس طلاق کی خبرکسی اورنےنہیں بلکہ خودربیعہ چوہدری نےدی ہے۔
پانچ سال قبل یعنی 2016 میں گلوکار میکال حسن سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ربیعہ چوہدری کےمطابق انہوں ںے پسند سے شادی کی اورشادی سے بہت خوش تھی لیکن شادی کے فوراً بعد ہی مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور میں نےطلاق لینےکافیصلہ کرلیا۔

آمنہ شیخ اورمحب مرزا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی محب مرزا اور آمنہ شیخ کےدرمیان بھی کچھ عرصہ پہلےعلیحدگی ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔اگست 2015 میں ان کے گھر ننھی پری میسا مرزا کی پیدائش ہوئی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جن میں ڈرامہ ’ہم تم‘ اور’میرا سائیں‘شامل ہیں جبکہ دونوں کوان کی فلم ’لمحہ‘ کی وجہ سے بھی یاد کیاجاتا ہے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Digital media in Pakistan

پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیاکامستقبل

پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا تیزی سے مواصلات کے منظرنامے کو بدل رہا ہے، جہاں ٹیکنالوجی …