Home / فلاپ فلمیں،فلاپ ڈرامے ۔۔ پاکستانی شوبزمیں ہوکیارہاہے؟

فلاپ فلمیں،فلاپ ڈرامے ۔۔ پاکستانی شوبزمیں ہوکیارہاہے؟

Pakistani showbiz industry

پاکستانی فلم نگری توایک عرصہ ہواپنےہاتھوں اپنی لٹیاڈبوچکی ، رہ گئی ڈراموں کی بات توبظاہرلگتاہےکہ جیسےپاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پھل پھول رہی ہےلیکن مجھےپتانہیں کیوں ایسالگتاہےکہ جیسےیہ چکاچوندعارضی اورمصنوعی ہے۔ پاکستانی ڈراموں کاکانٹینٹ میرےخیال میں اس قدرکمزور،پھوکااوریکسانیت سےبھرپورہےکہ صحیح مقابلےکی ہلکی سی آندھی بھی اس کےچیتھڑےاڑاکررکھ دےگی۔

یہی وجہ ہےکہ ارتغل غازی،اس کےبعدعثمان اوراس سےبھی پہلےآنےوالےترک ڈراموں کی حدسےزیادہ مقبولیت دیکھ کرکچھ پاکستانی اداکاروں نےاچھاخاصاشورمچایااورپاکستان میں غیرملکی ڈراموں کی آمدپرپابندی کامطالبہ کردیا۔ اگرآپ تھوڑاساماضی قریب میں جھانکیں توآپ کویادہوگاکہ سٹارپلس کےڈراموں کی پاکستان میں مقبولیت پربھی بہت زیادہ شورمچاتھا۔ بھلاہوبھارت کی پاکستان دشمنی کاکہ جس کی وجہ سےتمام ہندوستانی چینلزکی پاکستان میں لینڈنگ کوممنوع قراردےدیاگیااوریوں پاکستانی ڈراموں کوایک نئی زندگی مل گئی ۔ سچ کہوں توپاکستانی ڈراموں کوصحیح معنوں میں بوم سٹارپلس کےبعدہی ملا۔

پاکستان میں رہنےوالوں کےپاس اس وقت ٹی وی سکرین پر پاکستانی ڈرامےدیکھنےکےعلاوہ اورکوئی چوائس نہیں ۔ اردو ون کوچھوڑکرتمام اینٹرٹینمنٹ چینلزپاکستانی ڈرامےبنااوردکھارہےہیں لیکن حیران کن بات یہ ہےکہ تمام ڈرامے تھوڑےبہت فرق سےایک جیسےلگتےہیں۔ اداکاروں کےچہرےمختلف لیکن اداکاری ایک جیسی لگتی ہے،ڈراموں کےنام مختلف لیکن کہانی ایک جیسی لگتی ہے۔

متنازعہ ڈرامہ سین ، دانش تیمورپرکڑی تنقید

دلفریب اوربولڈادائیں،آمنہ الیاس سوشل میڈیاپروائرل

پھربھی یہ ڈرامےاچھابزنس کررہےہیں،صرف اس لئےکیونکہ ہمارےپاس اورکوئی چوائس نہیں۔

ایک اورمثال پیش خدمت ہے۔ اس عیدالفطرپرریلیزہونےوالی فلمیں گھبرانانہیں ہے، چکر،دم مستم،پردےمیں رہنےدواورتیرےباجرےدی راکھی بری طرح فلاپ ہوئی ہیں۔ ایک آدھ کوچھوڑکرشایدہی کسی فلم نےاپنی لاگت پوری کی ہو۔ فلمسازوں نےناکامی کاساراملبہ سینمامالکان پرڈال دیااورموقف اختیارکیاکہ انہیں پورےشوزنہیں دئیےگئے۔ حالانکہ سوچنےکی بات ہےکہ کیوں سینمامالکان نہ چلنےوالی فلموں کوجگہ دیکراپنےبچوں کی روزی پرلات ماریں گے؟

پاکستانی فلموں کےفلاپ ہونےکی وجہ کوئی اورنہیں خودیہ فلمیں ہیں جن میں سب کچھ ہے،سوائےاچھےفلمی کانٹینٹ کے۔ پاکستانی فلمیں شایددنیاکی واحدایسی فلمیں کہ جنہیں دیکھنےکےبعدبندہ اس سوچ میں پڑجاتاہےکہ یہ فلم ہےیاگانوں والاڈرامہ ؟ یہی وجہ ہےکہ پاکستانی فلموں کوسینماءوں پرفلاپ ہونےکےبعدگانےنکال کرڈرامہ کےطورپرچھوٹی سکرین پرریلیزکردیاجاتاہے۔

پاکستانی فلموں کیلئےبڑاریلیف

آنوشےعباسی کی بولڈتصاویرنےدھوم مچادی

ایک کےبعدایک فلاپ فلمیں بنانےسےبہترہےکہ پہلےفلم بناناسیکھیں ،پھرفلم بنائیں۔پہلےپروفیشنلزم سیکھیں پھرپروفیشنل کام کریں ۔

وہی پرانےاورگھسےپٹےچہروں کی بجائےنیاٹیلنٹ تلاش کریں ۔ ڈراموں اورفلموں کےاداکاروں کوالگ الگ رکھیں ۔ شایدپاکستان وہ واحدملک ہےجہاں ڈراموں کےاداکارہی فلموں میں کام کررہےہیں،ایسااس لئےنہیں کہ ہمارےہاں ٹیلنٹ کی کمی ہےبلکہ اس لئےہےکیونکہ ہمارےہاں شوبزانڈسٹری پرقابض مافیانئےٹیلنٹ کوموقع نہیں دیناچاہتا۔

یہاں لڑکےکوکام ملےگاتوسفارش پراورلڑکی کوکام ملےگاتواس کی خوبصورتی اوربولڈنس کی بنیادپر۔

قائداعظم زندہ باد ۔ فہدمصطفیٰ کودبنگ خان بنانےکی ناکام کوشش

عجیب بات ہےکہ جب فلم بنانےوالےبظاہران پڑھ ،گجر،بدمعاش اورکن ٹٹےٹائپ لوگ تھےتوہماری فلموں میں کسی قدراوریجنیلیٹی تھی لیکن جب سےفلم میکنگ پڑھےلکھےاوربرگربچوں کےہاتھ میں آئی ہے،تب سےفلم بچی ہےاورنہ میکنگ۔ عجب بےڈھنگی چال ہےجسےدیکھ کرسمجھ نہیں آرہاکہ یہ کواہےیاہنس؟

موجودہ دورمیں کہ جب نیٹ فلیکس اورایمازوں پردنیاکابہترین موادمیسرہےوہاں لوگ آپ کی عجیب وغریب فلمیں کیوں دیکھیں گے؟ رہ گئی ڈراموں کی بات غیرملکی ڈراموں کواجازت دیکردیکھیں،پاکستانی ڈراموں کاپیک اپ ہوتےبھی دیرنہیں لگےگی۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

پیپلزپارٹی کےچندخاص کارنامے

انگریزی زبان کی کہاوت ہے ۔۔Give the devil his due ..مطلب اگرکوئی اچھاکام کرےتواسےاس کاکریڈٹ …