Home / یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیں

یوٹرن تواچھےہوتےہیںاسلام علیکم دوستو۔۔ قسمت کےکھیل بھی نرالےہیں،کب کیاہوجائے،پتاہی نہیں چلتا،یوٹرن کوہی لےلیں،کیسےبھاگ جاگےہیں ، کل تک جوپسپائی کااستعارہ تھا،آج حکمت عملی کی علامت بن گیاہے۔ کل تک جوموقع پرستی اورسمجھوتےکاسنگ میل تھا،آج منزل پرپہنچنےکاشارٹ کٹ بنکرسامنےآیاہے۔ عجیب بات ہے،لیکن کیاکریں، دنیاہےہی ایسی ،علامہ اقبال کہتےہیں:آنکھ جوکچھ دیکھتی ہےلب پہ آسکتانہیںمحوحیرت ہوں کہ دنیاکیاسےکیاہوجائےگی۔عمران خان تواس شخص کولیڈرماننےپرہی تیارنہیں جو یوٹرن نہیں لیتا۔۔۔۔۔(چند سیکنڈزکاوقفہ)۔۔۔ کیا کہوں ۔۔ آئی ایم سپیچ لیس۔۔ لیکن پھرایک خیال میری گدی پرچپت رسیدکرکےکہتاہے۔۔حیران کیوں ہوتےہو،جوآدمی یوٹرن کی سیڑھی پرپیررکھتے۔۔۔رکھتےوزارت عظمیٰ کےمنصب پر پہنچاہو،وہ اس کےعلاوہ اورکیاکہےگا۔؟۔لیکن خان صاحب ، آپ بھول گئے ۔۔ یہ سیڑھی کوئی عام سیڑھی نہیں بلکہ لوڈوکےکھیل کی وہ سیڑھی ہے،جہاں کھلاڑی ایک ہی جست میں اپنی منزل کےقریب پہنچ جاتاہےلیکن اکثراوقات اس کوشش میں وہ منہ کےبل نیچےبھی آگرتاہے،سومسٹرپرائم منسٹر،بی کئیرفل ۔۔دوستو،یاد کیجئےخان صاحب اپوزیشن میں تھےتوسیاسیی مخالفین پراقرباپروری کاالزام لگاتےنہیں تھکتےتھے، لیکن جب یہی کلیہ ہم ان پراپلائی کرتےہیں توپوری کی پوری پی ٹی آئی اورخودخانصاب اس اصول کی دھجیاں اڑاتےنظرآتےہیں ۔۔زلفی بخاری ۔۔۔لندن کی مالدارآسامی ۔۔ خان صاحب کےذاتی دوست بلکہ خدمتگار۔۔الیکشن سےپہلےجب نیب نےان کانام بلیک لسٹ میں ڈالاتوعمران خان نےیہ کہہ کران کادفاع کیاکہ وہ کونساپاکستانی شہری ہے؟اس کاپاکستان سےکیالینادینا۔۔ لیکن حکومت میں آتےہی اسی برطانوی شہری کوجس کاپاکستان سےکوئی لینادینانہیں تھا،اپنامشیربنالیا۔۔انیل مسرت ۔۔۔ایک اورارب پتی برطانوی ۔۔ نئےپاکستان میں بننےوالےپچاس لاکھ گھروں کاٹھیکیدار۔۔موصوف بھی خانصاحب کےپرانےدوست ہیں ، لندن میں شوکت خانم اسپتال کیلئےچندہ وندہ اکٹھاکرنےکی تقریبات آرگنائزکرتےہیں ۔ کیایہ مفادات کاٹکراونہیں ۔۔ یعنی کانفلکٹ آف انٹرسٹ ۔۔ آپ نےاکثریہ جملہ خانصاب کےمنہ سےسناہوگا۔۔۔جب وہ اپوزیشن میں تھے۔۔ ویسےمجھ کج فہم کویہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ اربوں روپےمالیت کاحکومتی منصوبہ آپ کسی قانونی تقاضےکےبغیراپنےدوست کےحوالےکرینگےکیسے؟ ایک اورصاحب ہیں احسان مانی ۔۔ یہ بھی عمران خان کےپرانےدوست ہیں،حکومت میں آتےہی دوست نوازی کامظاہرہ کرتےہوئےانہیں کرکٹ بورڈکاچیئرمین لگادیا۔۔چلیں دوست نوازی کوایک طرف رکھتےہیں ، موروثی سیاست کاخاتمہ آپکابہت بڑانعرہ تھا،لیکن ٹکٹیں بانٹنےکی باری آئی توبیچارہ یہ نعرہ بھی بھاپ بنکربھک سےاڑگیا۔اورپیچھےبچی توصرف موروثیت۔جیسےآپکی پارٹی کےلوگوں نےاپنوں میں ٹکٹیں بانٹیں ویسےتوکسی اندھےنےبھی ریوڑیاں نہیں بانٹی ہونگی۔ واہ رےبازیگر۔۔ تم توکھلےدھوکےبازنکلے۔۔موروثی سیاست کوگالی بناکرقوم کےسامنےپیش کرنےوالےخان صاحب،،، فرصت ملےتواپنی پارٹی پرایک بارمورثیت مار سپرےکرکےدیکھیں ۔۔ مچھروں کےڈھیرنہ لگ جائیں تومیرانام بدل دینا۔۔پروٹوکول نہ لینےاورسادگی پریقین رکھنےوالےوزیراعظم ہفتےمیں کئی مرتبہ بشری بیگم کےہمراہ وزیراعظم ہاوس سےبنی گالہ پچپن روپےفی گھٹنہ والےسستےہیلی کاپٹرمیں آتےاورجاتےہیں ۔۔ میراایک مشورہ ہے،آتےجاتےکبھی کبھاریہ گیت بھی گنگنادیاکریں توخان صاحب کی سادگی اورسادہ دلی پرخاتون اول کاایمان اوربھی پختہ ہوجائےگا۔۔سونانہ چاندی نہ کوئی محل جان من تجھ کومیں دےسکوں گا،پھربھی یہ وعدہ ہے تجھ سے،توجوکرےپیارمجھے سے،چھوٹاسایوٹرن تجھ کودونگا،دکھ سکھ کاساتھی بنوں گا۔ٹویٹرپرلڑکیوں کےہزاروں فالوورزکیوں؟مسلمانوں میں چینی برانڈکااسلام پھیلانےکامنصوبہتو،دوستو،اسی خوبصورت گیت پرآج کی اس ویڈیوکوختم کرتےہیں لیکن یوٹرن کی کہانی ابھی باقی ہے۔۔چلتےچلتےآخری بات،سناہےایک اورمنی بجٹ آنےوالاہے،یعنی مہنگائی پھرسےماں بننےوالی ہے،ایساہےتےجافیرمہنگائی تیراہووےوڈاپریشن،تےوچوں نکلےاک چٹ ، ۔ جس پرلکھاہو،فیرآگئےاو،اگےمہنگائی تھوڑی جے،چلونسوایتھوں ۔۔یہ مضمون ویڈیوکی شکل میں یوٹیوب پربھی موجودہے۔۔ لنک نیچےدیاگیاہے۔

About Khurram Aslam

یہ بھی چیک کریں

Trump makes victory speech in Florida

ٹرمپ نےکونساٹرمپ کارڈکھیلا؟

تمام ترسیاسی تجزیوں، پیشگوئیوں اورسرویزکوغلط ثابت کرتےہوئےڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکہ کےصدرمنتخب ہوگئے۔ حیران کن بات ہےکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے