ویب ڈیسک ۔۔ بابراعظم آئی سی سی ون ڈےبیٹرزکی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن سےمحروم ۔۔ نئی رینکنگ کےمطابق بھارت کےشبمن گل اب دنیاکےنمبرون بلےبازہیں۔ بابراعظم دوسری پوزیشن پربراجمان۔ شبمن گل 830 رینکنگ پوائنٹس کےساتھ پہلے جب کہ بابر اعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم تقریباً3سال تک ون ڈےرینکنگ کےنمبرون بیٹررہے۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اورآسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبرپربراجمان ہیں۔ پاکستانی بیٹرفخر زمان ہفتہ وار رینکنگ میں 11 ویں نمبرکھڑےہیں،افغانستان کے ابراہیم زادران سات درجے بہتری کے ساتھ 12 ویں نمبرپرآگئےہیں۔ ون ڈےبولرزکی رینکنگ …
مزید پڑھیں »میکسویل آیااوراس نےکردکھایا ۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ وہ آیا،اس نےدیکھااورفتح کرلیا۔ یہ جملہ آسٹریلین بیٹرگلین میکسویل کےبارےمیں کہاجائےتوبالکل بھی غلط نہ ہوگا۔ میکسویل نےافغانستان کےخلاف میچ میں پروفیشنلزم کی وہ مثال قائم کردی کہ جسےقائم رکھنےکی کوشش کرنےوالوں کوشایددانتوں پسینہ آجائے۔ ورلڈکپ کے39ویں میچ میں گلین میکسویل نےناقابل یقین ڈبل سنچری اسکورکرتے ہوئےافغانستان کوایسی جیت سےمحروم کردیاجوبظاہراس کی ہوتی ہوئی نظرآرہی تھی۔ میکسویل نے128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیل کرافغانستان کو 3 وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ آسٹریلیاکوسیمی فائنل میں بھی پہنچادیا۔ گلین میکسویل کی 201 رنز کی یہ اننگزشائقین کرکٹ کومدتوں یادرہےگی کیونکہ اس اننگزکو ون ڈے کرکٹ …
مزید پڑھیں »کیاپاکستان اوربھارت سیمی فائنل میں آمنےسامنےہونگے؟
ویب ڈیسک ۔۔ نیوزی لینڈکےخلاف خوشگوارفتح نےپاکستان کےسیمی فائنل تک پہنچنےاوردوسری ٹیموں کیلئےخطرےکےامکانات روشن کردئیےہیں۔۔ موجودہ کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کیلئےیہ صورتحال کوئی نئی بات نہیں۔ 1992میں بھی قومی ٹیم کی پوزیشن کوئی بہت اچھی نہیں تھی اوراسےپوائنٹس ٹیبل پرنیچےہونےکےباعث مقابلےسےباہرسمجھاجارہاتھا۔ لیکن پھرسب نےدیکھاکہ گرین شرٹس نےسب کوحیران کردیااورعالمی کپ اپنےنام کرلیا۔۔ موجودہ ٹیم کی حالت بھی کم وبیش 1992والی ہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف فخر زمان کی سنچری کی وجہ سے ٹیم کی امیدوں کےبجھتےچراغ روشن ہوگئےہیں۔یہ کام مشکل سہی لیکن اگرتھوڑی محنت کی جائےاورقسمت بھی ساتھ دےتودیگر میچوں کے نتائج بھی پاکستان کےحق میں آسکتےہیں۔ سب کچھ …
مزید پڑھیں »بابراعظم قیادت کےاہل ثابت نہیں ہوئے:شاہدآفریدی
ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہدکپتان نےبابراعظم کےبارےمیں بڑی بات کردی ،ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتےہوئے کہاوہ قائدانہ صلاحیتوں سےعاری ہیں۔ بوم بوم آفریدی کاکہناتھاکہ انہیں جس چیز کا مجھے ڈر تھا وہی ہوا، میرےخیال میں ان میں قیادت کرنےکی صلاحیت ہی نہیں لیکن میں چاہتا تھا کہ بابراعظم مجھے غلط ثابت کریں، امیدتھی کہ ہ بہتری لائیں گے مگر 4 برس میں انھوں نے کچھ نہیں سیکھا،میری خواہش بابرجتنے بڑے وہ کھلاڑی ہیں اتنے ہی بڑے وہ کپتان بھی بنیں۔ شاہد آفریدی کامزیدکہناتھاکہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو دوسروں سے مختلف سوچے، لیڈرچانس لینے …
مزید پڑھیں »افغانستان سےہار،شعیب ٹیم پربرس پڑے
ویب ڈیسک ۔۔ ورلڈکپ میں افغانستان کےہاتھوں بدترین شکست کےبعدسابق فاسٹ باولر شعیب اختربھی قومی ٹیم پربرس پڑےاوربورڈسمیت کپتان بابراعظم اوردوسرےکھلاڑیوں کوکھری کھری سنادیں۔ راولپنڈی ایکسپریس نےکہااورلاؤ اوسط درجےکےلوگ، پاکستان کرکٹ آج جس مقام پرکھڑی ہے وہ ان لوگوں کااپناکیادھراہے۔ شعیب اخترکاکہنا تھاکہ افغانستان سے شکست سے بری شکست کوئی نہیں ہوسکتی لیکن اسے برداشت کرناپڑے گا۔1992 میں بھی یہی حالات تھے لیکن کیا بابر اعظم عمران خان بن سکتا ہے؟ کیا شاہین شاہ وسیم اکرم، حارث رؤف ، عاقب جاوید اور شاداب ثقلین مشتاق بن سکتا ہے؟ایساکرنےکیلئےٹیم کویکجان ہوناپڑےگا، اگرایساہوگیاتوٹھیک ورنہ 8 نومبر کوجہازپکڑکرواپس آناپڑجائےگا۔ شعیب اختر نے کہاقومیں …
مزید پڑھیں »افغانستان کی انگلینڈکوورلڈکپ میں اپ سیٹ شکست
ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے13 ویں میچ میں بڑااپ سیٹ ۔۔ افغانستان نے انگلینڈ کو69 رنز سے شکست دے کردیگرٹیموں کیلئےخطرےکااعلان کردیا۔۔ 285رنر کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اکتالیسویں اوورمیں 215 رنز بناکرپویلین سدھارگئی۔۔ انگلینڈنے35ویں اوورمیں169رنزبنائےاوراس کے8 کھلاڑی اپنی وکٹیں گنواچکےتھے۔انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جونی بیرسٹو تھے جو صرف 2 رنز بنا کر فضل حق فاروقی کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ان کےبعددوسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جوئےروٹ تھےجو11رنزبناکر مجیب الرحمان کواپنی وکٹ دےبیٹھے، تیسرے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی ڈیوڈ میلان تھےجنہوں نےاسکوربورڈپر32رنزجوڑے،وہ محمدنبی کاشکاربنے۔انگلش ٹیم کے چوتھے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی جوزبٹلر تھےجنہوں …
مزید پڑھیں »بھارت سےہارکےبعدقومی ٹیم کیلئےخوشی کےلمحات
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھلےمیچ پرمیچ ہارتی رہےلیکن خبروں میں آنےکاکوئی موقع نہیں ہارتی۔ احمدآبادگجرات میں بھارت سےمیچ ہارنےکےبعدٹیم نےغم غلط کرنےکیلئےکپتان بابراعظم کی سالگرہ منائی۔ اس موقع پرکرکٹ سےزیادہ شوخیاں مارنےکےماہرحسن علی نےاپنی بیٹی کےہاتھ کپتان کیلئےگلدستہ بھجوایا۔بابراعظم نےحسن علی کی بیٹی کوگلےلگاکرشکریہ ادا کیااورمحبت کااظہاربھی کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہراحمد آباد سےخصوصی طیارےپربنگلوروپہنچ گئی ہے۔ گرین شرٹس آج اورکل آرام کریں گے۔ٹیم ورلڈ کپ میں اپناچوتھامیچ آسٹریلیاکےخلاف 20اکتوبرکوبنگلورومیں کھیلےگی۔
مزید پڑھیں »عالیہ رشیدپی سی بی کی اہم عہدیداربن گئیں
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئرخاتون اسپورٹس صحافی عالیہ رشید کو ڈائریکٹرمیڈیااینڈ کمیونیکیشن مقررکردیا۔ واضح رہےکہ عالیہ رشید35سال سےشعبہ صحافت سےوابستہ ہیں اورانہیں ملک کی معروف سپورٹس جرنلسٹ کےطورپرجاناجاتاہے۔ وہ اپنےکھرےاوربےلاگ تبصروں کی وجہ سےجانی جاتی ہیں۔ باالخصوص پاکستان میں کرکٹ کےحوالےسےانہیں ایک ماہرسمجھاجاتاہےاورکرکٹ شائقین عالیہ رشیدکےتبصروں اورتجزیوں کوخاصاوزن دیتےہیں۔ عالیہ پچھلےکچھ سالوں سےمعروف نیوزچینل جیونیوزسےوابستہ تھیں ۔ وہ پاکستان سپرلیگ کی سب سےمعروف ٹیم لاہورقلندرزکےمالک ثمین راناکی بھابھی اورجیونیوزکےڈائریکٹرنیوزراناجوادکی اہلیہ ہیں۔ عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں۔ ان کےاس عہدہ پرکام کرنےسےتوقع …
مزید پڑھیں »رونالڈوکاروایتی عرب ڈانس
ویب ڈیسک ۔۔ فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈوعربی عربی سےدکھنےلگے۔ جی ہاں، پرتگالی فٹبالرنےسعودی عرب کا قومی دن عربوں کاروایتی لباس پہن کرمنایا۔ سعودی عرب میں لوگ 23 ستمبر بروز ہفتہ 93 واں قومی دن منا رہے ہیں۔ اس موقع پرمختلف شہروں میں فوجی پریڈ، ہتھیاروں کی نمائش اور دیگر سرگرمیاں منعقدکی جارہی ہیں۔ قومی دن کی تقریبات مزیدکچھ روزجاری رہیں گی۔ سعودی عرب کےقومی دن پرسعودی فٹبال کلب النصرکی طرف سےکھیلنےوالےسٹارفٹبالرکرسٹیانورونالڈونےاپنی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرپوسٹ کی جس میں وہ اپنےدیگرساتھیوں کےہمراہ روایتی عرب لباس میں سعودی عرب کاقومی رقص کرتےدکھائی دےرہےہیں۔ ویڈیو میں رونالڈو، سینیگال کے فٹبالر ساڈیو مانے اور ان …
مزید پڑھیں »کرکٹ ورلڈکپ : آئی سی سی نےانعامی رقم کااعلان کردیا
ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈےورلڈ کپ 2023کےلیےانعامی رقم کااعلان کردیا۔ ایونٹ میں مجموعی طورپر10ملین امریکی ڈالرزبطورانعامی رقم تقسیم کیےجائیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو40 لاکھ ڈالر ملیں گے،رنراَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح، سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کےحصےمیں 8، 8 لاکھ امریکی ڈالرآئیں گے۔ اس کےعلاوہ وہ ٹیمیں جوناک آؤٹ مرحلےسےپہلےہی آوٹ ہوجائیں گی انہیں ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزارڈالرزملیں گے۔ اس طرح، کل 45 میچز میں مجموعی طور …
مزید پڑھیں »