ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان صاحب ، ماضی کےحکمرانوں کےبرابھلاکہناچھوڑیں ، یہ بتائیں آپ نےبطوروزیراعظم کیاخدمات سرانجام دی ہیں ۔ پہلےپراناپاکستان ٹھیک کرلیں،نیاپاکستان بھی ہم دیکھ لیں گے۔ ان خیالات کااظہارکسی اورنےنہیں بلکہ معروف کرکٹرشاہدآفریدی نےکیاہے۔ تفصیلات کےمطابق شاہدآفریدی کاایک انٹرویوکلپ ان دنوں سوشل میڈیاپروائرل ہورہاہےجس میں وہ وزیراعظم عمران خان کومشورےدیتےدکھائی دےرہےہیں ۔ شاہد آفریدی اس کلپ میں کہہ رہےہیں:’جب عمران خان نے تحریک انصاف کا آغاز کیا تھا، عوام اُن کی بہت سنتے تھے، اُن کی ایک آواز پر پوری قوم کھڑی ہو جایا کرتی تھی، اب عمران بھائی اپنے فیصلوں کی صفائیاں بہت دیتے ہیں۔‘ انہوں نےکہاکہ …
مزید پڑھیں »پی ایس ایل کےبقیہ میچزکیلئےوینیوفائنل
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےبقیہ میچزکےحوالےسےچھائی دھندچھٹ گئی ہےاوراب یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ پاکستان سپرلیگ سکس کےبقیہ میچزیواےای میں ہی ہونگے۔ متحدہ عرب امارات کےکرکٹ بورڈاورڈیزاسٹرمنیجمنٹ کمپنی کی جانب سےپاکستان کرکٹ بورڈکواین اوسی جاری کردیاگیاہے۔ اس حوالےسےانتظامات کوحتمی شکل دینےکیلئےپی سی بی اورفرنچائزمالکان کےدرمیان آج ایک میٹنگ بھی ہوگی ۔ چیف ایگزیکٹوپاکستان کرکٹ بورڈوسیم خان کہتےہیں ہم ایونٹ کومنعقدکرانےکی منظوری دینےپریواےای کےمشکورہیں۔ پی سی بی سکس کےبقیہ 20میچزابوظہبی میں جون میں ہونگے۔ واضح رہےکہ اس سےپہلےایونٹ کےملتوی ہونےکی اطلاعات موصول ہورہی تھیں ۔
مزید پڑھیں »پی ایس ایل کےبقیہ میچ ابوظبی میں ہونگے
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےچھٹےایڈیشن کےبقیہ میچوں ابوظہبی میں کرائےجانےکاامکان روشن ہوگیا ہےاوراس حوالےسےقائدہ اعلان آج متوقع ہے۔22 مئی کوٹیمیں کراچی اورلاہورسےعرب امارات روانہ ہوں گی۔ ذرائع پی سی بی کےمطابق پی سی بی کا سات رکنی وفد متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ پی سی بی وفد نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کےعہدیداروں کو آن لائن بریفنگ دی، پی سی بی جون کے پہلےہفتے میں یو اے ای میں ٹورنامنٹ بحال کرنےکاخواہشمند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف دوخصوصی طیاروں پرعرب امارات روانہ ہوں گے، کھلاڑی اورمینجمنٹ کےافراد پہلےقرنطینہ لاہورجبکہ سات سےدس روزکا ابوظہبی میں …
مزید پڑھیں »رافیل نڈال کی ایک اوربڑی فتح
ویب ڈیسک ۔۔ اسپین سےتعلق رکھنےوالےٹینس سٹاررافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کودلچسپ مقابلےکےبعدشکست دے کر اٹالین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ کلےکورٹ کےبےتاج بادشاہ کہلائے جانے والے رافیل نڈال کا یہ دسواں اٹالین اوپن ٹینس ٹائٹل ہے۔ روم میں کھلے جارہے اٹالین اوپن ٹینس فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے سیٹ میں رافیل نڈال نے 5-7 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے انھیں 1-6 سے زیر کیا۔ میچ کا آخری سیٹ 3-6 سے رافیل نڈال کے نام رہا، اس طرح انھوں نے یہ فائنل مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
مزید پڑھیں »پی ایس ایل کےحوالےسےنئی امید
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) سکس کےبقیہ میچزمتحدہ عرب امارات میں کرانےکی امیدپیداہوچلی ہےاورپاکستان کرکٹ بورڈکےاعلیٰ حکام اس مقصدکیلئےپچھلےکچھ دنوں سےدبئی میں یواےای کرکٹ بورڈسےمعاملات طےکرنےکیلئےموجودہیں۔ اس حوالےسےقومی میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچزکوابوظہبی میں ری شیڈول کرانےکیلئےتیاریاں جاری ہیں۔ پی سی بی ذرائع کےمطابق یواےای کرکٹ بورڈکی جانب سےعیدکی چھٹیوں کےبعدجواب ملےگا۔ ذرائع کےمطابق کورونایادیگروجوہات کےباعث اگریو اے ای میں ایونٹ کرانےکی اجازت نہ ملی تو کراچی کو بطور بیک اپ آپشن استعمال کیاجاسکتاہے۔ یادرہےکہ اس سےپہلےپی سی بی پی ایس ایل کےبقیہ میچزکراچی میں ہی کرانےکامنصوبہ رکھتاتھالیکن بعدملک میں کوروناکےپھیلاءوکےباعث اس منصوبےکوتبدیل کرناپڑا۔
مزید پڑھیں »باکسرعامرخان کےگھرفلسطینی پرچم لگ گیا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی نژادمعروف برطانوی باکسرعامرخان نےفلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کیلئےلندن میں اپنےگھرپرفلسطینی پرچم لہرادیا۔ اس حوالےسےعامر خان نےٹوئٹر پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لہراتاہواصاف نظرآرہاہے۔ عامرخان نےتصویرشئیرکرتےہوئےاپنی ٹویٹ میں فری فلسطین یعنی فلسطین کوآزادکروکاہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ ‘ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 40 کےقریب ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی جبکہ درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں »کامران اکمل کاوہاب اورعامرکی واپسی کامطالبہ
ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق وکٹ کیپربلےبازکامران اکمل کہتےہیں فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی کرکٹ ابھی باقی ہے۔انہیں قومی ٹیم میں منتخب کیاجاناچاہیے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نےقومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کومشورہ دیتےہوئےکہاکہ وہ اچھی کپتانی کررہےہیں لیکن انہیں ٹیم سلیکشن کومزیدبہترکرنےکی ضرورت ہے۔ کامران اکمل کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو تجربہ کاربولرز کی ضرورت پڑے گی۔ کامران اکمل کاکہنا تھا کہ انضمام الحق اور یونس خان ٹیم سیلکشن کےمعاملےکوشش کرتےتھےکہ ڈومسٹک کرکٹ میں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیاجائے۔ سابق وکٹ کیپرکےمطابق محمد عامر میں ابھی کم …
مزید پڑھیں »پاکستان نےزمبابوےکیخلاف ٹیسٹ سیریزبھی جیت لی
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نے ہرارے میں کھیلےگئےدوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز2 صفر سےاپنےنام کرلی۔ چوتھے روزکھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان جیت سےصرف ایک وکٹ کی دوری پرتھا۔یوں زمبابوے کی پوری ٹیم نےدوسری اننگزمیں 231رنز بنا کرجیت پاکستان کی جھولی میں ڈالی دی۔نعمان علی اور شاہین آفریدی نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔ عابد علی عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی سیریز رہے۔ پہلی اننگز میں پاکستان نے عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری، …
مزید پڑھیں »زیروریٹڈصنعت کیلئےبجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیزریلیف کااعلان
ویب ڈیسک ، مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نے 5 زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا اعلان کیاہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانچ زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے جولائی اور اگست کے لیے بجلی کے نرخ ساڑھے7سینٹس اور اس کے بعد یہ نرخ 9سینٹس فی یونٹ ہوں گے۔ عبدالرزاق داؤد کے مطابق اس حوالے سے وزارت خزانہ، تجارت اور توانائی کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس میں اتفاق کیا گیا۔ مشیر تجارت نےکہاہےکہ یہ بہت اچھا ریٹ مل گیا …
مزید پڑھیں »زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافےکیلئےاسٹیٹ بنک کی نئی پالیسی
ویب ڈیسک ۔۔ زرمبادلہ کےذخائر بڑھانےکےلیےاسٹیٹ بینک نےنئی حکمت عملی تیارکی ہے جس کی وضاحت کرتےہوئےگورنراسٹیٹ بینک رضاباقر کہتےہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتےسےڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔ یادرہےکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی بازگشت کئی روز سے سنائی دے رہی تھی اوراس حوالےسےگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیراعظم عمران خان کوتفصیلی بریفنگ بھی دی تھی ۔ رضاباقرنےعالمی جریدے کو انٹرویو میں اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کیں ہیں جس کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ آٹھ مقامی بینکوں کے ذریعے ڈالر اور پاکستانی روپے میں کھول سکیں گے اوریہ کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بنیادی بینکنگ …
مزید پڑھیں »