Waqas

باسط علی قومی ٹیم پربرس پڑے

Basit ali snub Pakistani cricket team in Multan test

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی خودکیلئےپرفارمنس خراب سہی لیکن دوسری ٹیموں کےریکارڈبنوانےمیں اس کی پرفارمنس میں آئےروزبہتری آتی جارہی ہے۔ انگلینڈکےخلاف ملتان ٹیسٹ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ قومی ٹیم کی اسی کارکردگی پرسابق جارح مزاج بلےبازباسط علی برس پڑے ۔ اپنےیوٹیوب چینل پراظہارخیال کرتےہوئےپہلےٹیسٹ میں یقینی شکست کاذمہ دار’یاری دوستی ٹولے’کوقراردےدیا۔ کہابابراعظم کواب آرام کرناچاہیے،شان مسعودکےحوالےسےتبصرہ کرتےہوئےکہاوہ کپتانی کےامتحان میں ناکام ہوگئے۔ باسط علی نےکہاقومی ٹیم بیٹنگ ، بولنگ اورفیلڈنگ تینوں شعبوں میں ناکام ہوگئی ۔ کھلاڑیوں کی فٹنس کی قلعی بھی کھل کرسامنےآگئی ۔ بابر اعظم اور سعود شکیل نے کیچزچھوڑے۔ لیجنڈبلےبازکےمطابق دوسری اننگ میں …

مزید پڑھیں »

بابرکپتان نہیں رہیں گے: احمدشہزاد

Babar Azam Captaincy in danger

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےوائٹ بال کیپٹن بابراعظم کی کپتانی پرکچھ عرصےسےسنجیدہ سوالات اٹھ رہےہیں ۔ کرکٹ کےسابق کھلاڑیوں سمیت کرکٹ ماہرین کامانناہےکہ بابراپنی توقعات کےمطابق پرفارم نہیں کرپارہے۔ سابق کرکٹراحمدشہزادکااسی حوالےسےایک بیان سامنےآیاہے۔ احمدشہزادنےدعویٰ کیاہےکہ چیمپئنزٹرافی 2025تک بابراعظم سےکپتانی واپس لےلی جائےگی ۔ یہ انکشاف احمدشہزادنےاپنےیوٹیوب چینل پرکیاہے۔ کہتےہیں بابرخودکپتانی سےالگ نہ ہوئےتوبورڈانہیں ہٹادےگا۔ انہوں نےکہاکہ وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن چیمپئنزٹرافی سےپہلےٹیم میں بڑی تبدیلیوں کامطالبہ کرچکےہیں اورمیرےخیال میں آگےبڑھنےکایہی راستہ ہے۔ واضح رہےکہ احمدشہزادقومی ٹیم کےاوپنررہےہیں۔ انہوں نےاپریل 2009میں آسٹریلیاکےخلاف پاکستان کیلئےایک روزہ اورٹی 20انٹرنیشنل ڈیبیوکیا۔ وہ 2009میں آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ جیتنےوالی ٹیم …

مزید پڑھیں »

بنگلہ دیشی کپتان کی بڑی خواہش پوری نہ ہوسکی

Najam ul Hasan Shantu wishes to meet Waseem Akram

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےخلاف دوٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں وائٹ واش کرنےوالےبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کےکپتان نجم الحسن شانتونےپاکستان کےمایہ نازسابق فاسٹ بولروسیم اکرم سےملاقات کی خواہش کااظہارکردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیاسےبات کرتے ہوئےبنگالی کپتان نے کہاپاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح قوم کےنام کرتےہوئےکہاکہ ہم پاکستان کی میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں بنگلا دیشی کپتان نےکہاوسیم اکرم کے کھیل اور بولنگ ایکشن کادیوانہ ہوں،دورہ پاکستان کےدوران ان سےملاقات کی خواہش تھی جوپوری نہ ہوسکی ۔ میں چاہتاتھاکہ وسیم اکرم سےملوں اوران سےکچھ ٹپس لوں لیکن ایسانہ ہوسکا۔ بنگلا دیشی کپتان …

مزید پڑھیں »

کسی کی خواہش پرگلےنہیں کاٹ سکتا: محسن نقوی

Can't correct things in cricket overnight: PCB chairman

ویب ڈیسک ۔۔ لوگ چاہتےہیں 4,5کےگلےکاٹ دوں لیکن ایسےنہیں ہوتا۔ پہلےبیک اپ بن جائے،اس کےبعدسرجری بھی ہوجائےگی ۔ ان خیالات کااظہاروزیرداخلہ اورچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےایک پرس کانفرنس کےدوران کیا۔ انہوں نےکہاکہ میرےپاس کوئی جادوکی چھڑی نہیں،کسی کےکہنےپرنہیں جاوں گا،معاملات ٹھیک کرکےجاوں گا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش سے شکست بہت مایوس کن ہے، چیمپئنز کپ ستمبر کے آخرمیں مکمل ہوگاتو پرفارمنس والےآگے آجائیں گے،سلیکشن کمیٹی نے17 کھلاڑی دیے،کھلاناکوچ اورکپتان کافیصلہ ہوگا۔ محسن نقوی نےکہاوقاریونس تین چارہفتےایڈوائزررہےلیکن اب وہ بطورمینٹورایک ٹیم سنبھالیں گے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست مایوس کن ہے،پچ رپورٹ منگوائی ہے۔ یادرہےکہ قومی …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں کرکٹ کوکیاہوگیا؟ پیٹرسن

Kevin Pietersen's concern about cricket in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ یہ پاکستان کی کرکٹ کوہوکیاگیاہے؟ پاکستان میں کرکٹ کےمقبول ترین کھیل کی موجودہ صورتحال پریہ دردمندانہ تبصرہ انگلینڈکےسابق کرکٹرکیون پیٹرسن نےکیاہے۔ بنگلہ دیش کےخلاف ہوم گراونڈپر10وکٹوں سےشکست پرسابق انگلش بلےبازنےانتہائی حیرانگی کااظہارکیاہے۔ سوشل میڈیاسائٹ ایکس پرایک پوسٹ میں پیٹرسن نےلکھاکہ پاکستان میں کرکٹ کوکیاہوگیاہے؟جب ہم پی ایس ایل کھیلتےتھےتوکرکٹ کامعیارشاندارتھا۔ کیون پیٹرسن نےلکھاکہ اس وقت کھلاڑیوں کے کام کرنے کا انداز اچھا تھا اور نوجوان صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے، اب وہاں کیا ہو رہا ہے؟ پیٹرسن کا تبصرہ پاکستان میں کرکٹ کےگرتےہوئےمعیارکی بہت واضح عکاسی کرتاہے۔ سابق انگلش کرکٹرکی آبزرویشن سےپتاچلتاہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کمزورسےکمزورحریف کےخلاف …

مزید پڑھیں »

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

Arshad Nadeem Lesco promotion

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک 2024 میں پاکستان کیلئےگولڈمیڈل جیتنےوالےجیولین تھروایتھلیٹ کوگریڈ18سے19میں پروموٹ کرنےسےفی الحال معذرت کرلی ہے۔ میڈیاکی ایک خبرکے مطابق یہ فیصلہ لیسکو اسپورٹس بورڈ کی پالیسی کےباعث لیاگیاہےکیونکہ لیسکوقواعدوضوابط کےمطابق اسپورٹس کوٹہ پرتعینات شخص کوزیادہ سےزیادہ گریڈ18میں ترقی دی جاسکتی ہے۔ اس لئےارشدندیم کواگلےگریڈمیں ترقی دینےکیلئےقوانین میں ترمیم کی جانی چاہیے۔ رپورٹس کےمطابق اب یہ فیصلہ کیاگیاہےکہ پروموشن کاجائزہ لینےکیلئےسمری واپڈااسپورٹس بورڈکوبھیجی جائےگی۔ یادرہےاسسےپہلےلیسکونےارشدندیم کواولمپک گولڈمیڈل جیتنےپرگریڈ19میں ترقی دینےکااعلان کیاتھا۔ واپڈاہاوس لاہورمیں انہیں پچاس لاکھ روپےنقدانعام بھی دیاگیا۔

مزید پڑھیں »

مجھےغیرملکی شہریت کی پیشکش ہوئی:ارشدندیم

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیرس اولمپکس 2024میں پاکستان کیلئےجیولین تھروایونٹ میں سونےکاتمغہ جیتنےوالےارشدندیم نےانکشاف کیاکہ ٹوکیواولمپکس کےبعدانہیں غیرملکی شہریت کی پیشکش ہوئی۔ جیونیوزپرمعروف صحافی حامدمیرکےشوکیپٹل ٹاک میں بات کرتےہوئےارشدندیم نےبتایاکہ ٹوکیواولمپکس کےبعدانہیں کہاگیاکہ ہمارےملک میں آجائیں،آپ کوتمام سہولتیں دیں گےاورورلڈچیمپئن بھی بنائیں گے۔ اس حوالےسےارشدندیم کامزیدکہناتھاکہ انہوں نےاس پرکشش آفرکوٹھکرادیاکیوںکہ انہیں پاکستان کی مٹی سےپیارہےاورانہوں نےاسی ملک میں رہناہے۔ ارشدندیم نےکہاکہ انہوں نےثابت کیاہےکہ پاکستان میں رہ کربھی محنت کی جائےتواللہ پاک کامیابی دیتاہے۔

مزید پڑھیں »

ارشدندیم کاپہلابیان سامنےآگیا

Arshad Nadeem offered foreign nationality

ویب ڈیسک ۔۔ پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والےارشد ندیم کہتےہیں میں ردھم میں تھااورچاہتاتواس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا۔ پیرس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں بطور پاکستانی ایتھلیٹ پہلا انفرادی گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد ارشد ندیم نے کہامیں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ آج کچھ کر جاؤں گا، پُرامید تھا کہ جتنی دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں۔ ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان اولمپک …

مزید پڑھیں »

پاکستان کیلئے32سال بعداولمپک گولڈمیڈل

Arshad Nadeem wins Olympic Gold medal

ویب ڈیسک ۔۔ پیرس اولمپکس کےمینزجیولین تھروفائنل میں ارشد ندیم نےتاریخ رقم کردی۔92.97 میٹرکی تھرو کرکےنیااولمپک ریکارڈبھی بنایااورپاکستان کو گولڈ میڈل جتوانےکاناقابل یقین کارنامہ بھی جتوادیا۔ ارشدندیم پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 32سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امیدتھے۔ وہ 32سال بعداولمپکس کےانفرادی مقابلوں میں گولڈمیڈل جتنوانےوالےپہلےایتھلیٹ ہیں۔ جیولین تھرو کے فائنل میں بھارت نے چاندی اور گریناڈا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے …

مزید پڑھیں »

احمدشہزادکوسوشل میڈیاپرٹرولنگ کاسامنا

cricketer ahmed shahzad trolling on social media

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق اوپنراحمدشہزادکوان دنوں سوشل میڈیاپراچھی خاصی ٹرولنگ کاسامناکرناپڑرہاہے اوراس کی وجہ گلی محلےکاایک عام سابولرہے۔ سوشل میڈیاپروائرل ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ مقامی بولراحمدشہزادکوایک اوورمیں دوبارآوٹ کرنےکاچیلنج دیتاہےجبکہ احمدشہزاداسےایک ہی اوورمیں تین چھکےلگانےکادعویٰ کرتےہیں ۔ اوورشروع ہواتواحمدشہزادتوتین چھکےنہ لگاسکےجبکہ گلی محلےکےعام سےبولرنےاپنےدعوےکےمطابق احمدشہزادکودوباربولڈآوٹ کردیا۔ یادرہےکہ ٹی 20ورلڈکپ کےدوران احمدشہزادبابراعظم پرشدیدتنقیدکرتےرہےہیں ۔ احمدشہزادنےبابراعظم پرٹیم میں دوستوں کاکھلانےکاالزام عائدکیاجبکہ کرکٹ بورڈکوبھی تنقیدکانشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں »