Waqas

پاکستانی ٹیم نےمیچوں کےساتھ ساتھ دل بھی جیت لئے

Pak team visit Namibian Dressing room

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم نےمیچ جیتنےکےساتھ ساتھ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کےدل بھی جیت لئے۔ بہترین سپورٹس مین سپرٹ کامظاہرہ کرتےہوئےپاکستانی ٹیم کےکھلاڑی نمیبیاسےمیچ جیتنےکےبعدہارنےوالی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئےاس کےڈریسنگ روم میں گئےاورعمدہ کھیل پیش کرنےپرنمیبین کھلاڑیوں کوسراہا۔ پی سی بی نےاس حوالےسےایک ویڈیوبھی شئیرکی ہے۔ اس موقع پربات کرتےہوئےنمیبیاکےکوچ پائرےڈین برین نےکہاکہ ہم سپر12مرحلےمیں بہت کچھ سیکھ رہےہیں۔ ہم گرین شرٹس کی آزمائش میں بھی کامیاب رہے۔ہمیں پاکستان سےکھیل کرجوتجربہ ملاوہ عمربھرساتھ رہےگا۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان کےخلاف عمدہ کھیل پیش کرنےپربہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں »

کینیڈین خاتون کرکٹرکھلی دھاندلی کےباوجودسزاسےبچ نکلی

Canadian Cricketer Divya Saxena

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں ہونےوالےخواتین کےکرکٹ میچ میں ایک کھلاڑی کھلم کھلابےایمانی کےباوجودسزاسےصاف بچ نکلیں۔ امریکامیں ہونےوالےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکازکوالیفائرمیں امریکی ٹیم کےخلاف میچ میں کینیڈین کھلاڑی دیویاسکسینانےکچھ ایساکیاکہ دیکھنےوالےششدررہ گئےکہ کیسےایک کھلاڑی دن دیہاڑےسب کی آنکھوں میں دھول جھونکنےکی کوشش کررہی ہے۔ ہوایوں کہ دیویاسکسینانےسارافاروقی کی بال پراونچاشاٹ کھیلااورپھریہ دیکھ کرکہ وکٹ کیپران کاکیچ آسانی سےپکڑلےگی،دیویاسکسینابظاہررن لینےکی کوشش میں جان بوجھ کروکٹ کیپرکی راہ میں حال ہوگئیں اوریوں ان کایقینی کیچ ڈراپ ہوگیا۔ کرکٹ قوانین کےمطابق فیلڈرکی راہ میں حال ہونےپربلےبازکوآوٹ قراردےدیاجاتاہے۔ اس واقعےکےبعدتوقع تھی کہ دیویاکےخلاف ایکشن لیاجائےگالیکن امپائرنےخلاف توقع دیویاکوبیٹنگ جاری رکھنےکی اجازت دی۔ اس واقعےکی فوٹیج …

مزید پڑھیں »

بھارت افغانستان میچ : فکسنگ کےالزامات پرپاکستانی کرکٹرزکی کھری کھری باتیں

A Sports: The Pavilion

ویب ڈیسک ۔۔ سوئنگ کےسلطان وسیم اکرم نےانڈیاافغانستان میچ پرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ یوں لگتاہےکہ میچ میں افغانستان کی کوئی پلاننگ نہیں تھی ، افغان ٹیم خطرناک ہےلیکن آج تویہ بالکل ہی مختلف ٹیم دکھائی دی ۔ وسیم اکرم نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنےکےفیصلےپربھی حیرانی ظاہرکی ۔ اےسپورٹس کےپروگرام دی پویلین میں بات کرتےہوئے وسیم اکرم کاکہناتھاکہ ٹاس جیت کربھارت کو بیٹنگ کی دعوت دیناسمجھ نہیں آرہا۔ شایدان کامین بولرزخمی تھا،اس لئےانہوں نےیہ فیصلہ کیاہو۔ سابق کپتان وقاریونس کاکہناتھاکہ بھارت آج بہت اچھی فارم میں دکھائی دیا۔ یہ ایک بیٹنگ وکٹ تھی جس کابھارتی بلےبازوں نےخوب فائدہ اٹھایا۔ وقاریونس نےوسیم اکرم کی اس …

مزید پڑھیں »

افغانستان اوربھارت کامیچ : ضروردال میں کچھ کالاہے؟

India vs Afghanistan at t20 world cup

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان اورنیوزی لینڈسےاپنےمیچ ہارنےکےبعدشدیدمایوسی اوردباوکاشکاربھارتی ٹیم افغانستان سےاپنےتیسرےاوراہم ترین میچ میں اچانک فارم میں آگئی ۔ افغانستان نےٹاس جیت کربھارت کوبیٹنگ کی دعوت دی اورموقع کافائدہ اٹھاتےہوئےبھارتی بلےبازوں نےافغان بولرزکوایسادھویاکہ دیکھنےوالےحیران ہوگئےکہ اچانک سےیہ کوہلی الیون کوکیاہوگیا؟ پاکستان اورنیوزی لینڈکےخلاف بھیگی بلی بنی ہوئی ٹیم افغانستان کےخلاف شیرکیسےبن گئی؟ بھارتی ٹیم نےدھواں دھاربلےبازی کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 210رنزبنائےاورجیتنےکیلئےافغان ٹیم کو211رنزکاہدف دیا۔ کےایل راہول نے69اورروہت شرمانے74رنزبنائے۔ اس کےعلاوہ رشب پنت نے27اورہاردک پانڈیانے35رنزبنائےاورناٹ آوٹ رہے۔ بھارت اورافغانستان کےمیچ میں بھارت کی دھواں دھاربیٹنگ اورافغان ٹیم نےبولنگ کودیکھ کرکچھ لوگوں کاخیال ہےکہ ضروردال میں کچھ کالاہے۔ کچھ دل جلوں نےکہاکہ افغان بولرزنےآئی …

مزید پڑھیں »

بھارتی ٹیم کواختلافات لےڈوبے،کوہلی کڑی تنقیدکی زدمیں

India vs Afghanistan at t20 world cup

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم آج اپنااہم ترین میچ بےخوف ہوکرکھیلنےوالی ٹیم افغانستان کےخلاف کھیلےگی۔ اس ڈو آرڈائی میچ سےقبل بھارتی اسکواڈمیں اختلافات کی خبروں نےکپتان کوہلی کیلئےمزیدمسائل کھڑےکردئیےہیں۔ نجی ٹی وی نےغیر ملکی رساں ادارے کےحوالےسےخبردی ہےکہ بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ لڑکوں کےآپس کےاختلافات ہیں جس کی وجہ سے میدان میں اجتماعی جذبہ سامنے نہیں آرہا۔ کرکٹ کے شائقین اور مبصرین نےکوہلی کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر کھلاڑی روہیت شرما سے اوپننگ نہ کروانا ایک غلط فیصلہ تھا، جب کہ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز اسپنر ایشون کو ٹیم سے …

مزید پڑھیں »

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ: بابراعظم کااہم بیان

Babar Azam Media Talk

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنےکےحوالےسےبڑادعویٰ کردیا۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےبابراعظم نےکہاکہ جیت کیلئےمستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کھلاڑی جس طرح سےکھیل رہےہیں،اسی طرح آگےبھی کھیلتےرہےاورہم نےاپنےپلان پرعمل کیاتوورلڈکپ جیتنےسےکوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نےکہاکہ جس طرح سےٹیم نےفاتحانہ اندازسےورلڈکپ کاآغازکیاہے،اسی طرح اس ایونٹ کوفنش بھی کرناچاہتےہیں۔ یادرہےکہ نمیبیاکےخلاف میچ نےجہاں بابرنےمتعددریکارڈزبنائےوہیں انہوں نےاپنےبھارتی ہم منصب ویرات کوہلی کوایک اورعالمی اعزازسےمحروم کردیا۔ بابراعظم بطورکپتان سب سےزیادہ ففٹی پلس رنزکرنےوالےکھلاڑی بن گئےہیں

مزید پڑھیں »

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ناقابل شکست پاکستان کی سیمی فائنل میں اینٹری

Babar Azam becomes highest scorer in T20I from Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح ۔ نمیبیاکوہراکرسیمی فائنل میں اپنی سیٹ کی ایڈوانس بکنگ کرالی۔ ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےکھیلتےہوئےایک سونواسی رنزبنائےاوریوں جیت کیلئےنمیبیاکو190رنزکاٹارگٹ دیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نےشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنزجوڑے۔بابراعظم 70 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ محمدحفیظ نے32رنزجوڑے۔ محمدرضوان کو شروع میں مشکلات پیش آئیں۔لیکن ایک بار وہ سیٹ ہوئے توخوب بلاچلایا۔اننگز کے آخری اوور میں 24 رنزبناکرپاکستان کا ٹوٹل 189تک پہنچادیا۔ جواب میں بیٹنگ کرتےہوئےنمیبیاکی ٹیم صرف ایک سو چوالیس رنزہی بناسکی ۔ ایک سونوےرنزکےہدف کے تعاقب میں نمیبیاکی بیٹنگ لائن …

مزید پڑھیں »

قومی ٹیم کاآصف علی سےبڑاوعدہ

Cricketer Asif Ali Interview

ویب ڈیسک ۔۔ اپنی شاندارکارکردگی سےپاکستان کوافغانستان کےخلاف بظاہرہاراہوامیچ جتوانےوالےپاورہٹرآصف علی کہتےہیں پوری ٹیم نےان سےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنےکی صورت میں ایک وعدہ کیاہے۔ سوشل میڈیاپروائرل ہونےوالےایک انٹرویومیں آصف کاکہناتھاکہ تمام ساتھی کھلاڑیوں نےان سےوعدہ کیاہےکہ ٹرافی جیتنےکی صورت میں فتح وہ میری مرحوم بیٹی کےنام کریں گے۔ واضح رہےکہ کچھ عرصہ پہلےآصف علی کی دوسالہ بیٹی کینسرکےباعث اللہ کوپیاری ہوگئی تھی ۔ اپنےانٹرویومیں آصف نےاپنی اسی بیٹی کےمتعلق گفتگوکی۔ محمدآصف علی کاکہناتھاکہ ہرانسان اپنی اولادکیلئےاچھی سےاچھی زندگی کی خواہش کرتاہےلیکن اللہ پاک نےمیری بیٹی کےنصیب میں جولکھاتھاوہ اس پراللہ کےشکرگزارہیں۔ آصف علی کامزیدکہناتھاکہ جن دنوں ان کی بیٹی بیمارتھی …

مزید پڑھیں »

{راولپنڈی ایکسپریس نےسگنل توڑدیا}

Shoab Akhtar and Nauman Niaz issue

ویب ڈیسک ۔۔ راولپنڈی ایکسپریس نےسگنل توڑتےہوئے سرکاری ٹی وی پرسپورٹس شوکےدوران میزبان نعمان نیازسےہونےوالےجھگڑےکی تحقیقات کیلئےبنائی جانےوالی کمیٹی کےلال جھنڈی دکھانےپربھی رکنےسےانکارکردیا۔ اس خبرکی تفصیل کچھ اس طرح سےہےکہ سرکاری ٹی وی کےسپورٹس لائیوشو’گیم آن ہے’کےدوران میزبان نعمان نیازاورکرکٹ اسٹارشعیب اخترکےدرمیان ہونےوالی تلخ کلامی کی تحقیقات کیلئےبنائی جانےوالی کمیٹی نےنعمان نیازاورشعیب اختردونوں کوآف ائیرکرتےہوئےحقائق جاننےکیلئےطلب کیا۔ شعیب اخترکاموقف ہےکہ وہ نعمان نیازکوشوکی میزبانی سےہٹائےجانےتک کسی تحقیقاتی کمیٹی کےسامنےپیش نہیں ہونگے۔ انہوں نےکہاکہ ساری دنیانےدیکھاکہ کس طرح نعمان نیازنےلائیوشوکےدوران بدتمیزی کامظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں »

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی شرٹوں پرلکھےمخصوص نمبروں کاراز؟

Pakistan match against Scotland

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرٹوں کےمخصوص نمبرزکےپیچھےکیا راز ہے؟ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی اپنی شرٹوں کے نمبروں کے پیچھے چھپے راز بیان کیے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے مطابق ان کی شرٹ کا نمبر 16 اس لیے ہے کیونکہ انہوں نے لیدر بال سے اپنی پہلی اننگز میں 16 رنز سکور کیے تھے۔ان کیلئے 16 نمبر خوش قسمت ہے۔چھ کا ہندسہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی سالگرہ کی تاریخوں میں بھی آتا ہے،جبکہ …

مزید پڑھیں »