Waqas

کیپ ٹاون ٹیسٹ: کوہلی کارویہ بچگانہ قرار

Virat Kohli in Capte Town test

ویب ڈیسک ۔۔ جنوبی افریقہ اوربھارت کے درمیان ڈی آر ایس کے فیصلے پرویرات کوہلی اوران کےساتھی آپےسےباہرہوگئے۔جنوبی افریقہ کے بلےبازکوآؤٹ نہ دیئے جانے پر اسٹمپ مائیک پر بھڑاس نکالتے رہے۔گوتم گھمبیرنے کوہلی کے رویے کو بچگانہ قراردے دیا کوہلی اوران کےساتھیوں کےعجیب وغریب روئیےپرمشتمل یہ واقعہ کیپ ٹاون ٹیسٹ کےتیسرے دن اس وقت پیش آیا جب ڈی آرایس نےڈین ایلگرکاایل بی ڈبلیوآئوٹ کافیصلہ تبدیل کردیا۔ مرضی کافیصلہ نہ آنےپربھارتی ٹیم نےاحتجاج کا یہ انداز اپنایاکہ کوہلی،راہول اورایشون اسٹمپ مائیک کےقریب آ کرفیصلےپرتنقید کرتے رہے۔ کوہلی نےکہاکہ یقینی طورپرجنوبی افریقہ کے حق میں دھاندلی کی گئی۔ راہول کہنےلگےکہ پورا ملک …

مزید پڑھیں »

ارشدندیم کامیابیوں کےنئےسفرپرروانہ

Arshad Nadeem Jevline throw

ویب ڈیسک ۔۔ وہ آیا،اس نےدیکھااوردلوں کوفتح کرلیا۔ یہ مشہورکہاوت پاکستان سےتعلق رکھنےوالےایتھلیٹ ارشدندیم کےبارےمیں کہی جائےتوبالکل ٹھیک کہی جائےگی۔ ارشدنے 2020 کے اولمپکس میں ملک کے لیے تاریخ رقم کی، جہاں وہ وائلڈ کارڈ کے سہارےنہیں بلکہ اپنی کوششوں سے پہنچے۔ ٹوکیواولمپکس میں جیولین تھروکے فائنل میں پانچویں نمبرپررہنےوالےارشدندیم ملک کیلئےکوئی میڈل تونہ جیت سکےلیکن انہوں نےلاکھوں پاکستانیوں کےنہ صرف دل جیتےبلکہ نوجوانوں میں جیولین تھروکوایک نئی اوربہترسپورٹ کےطورپربھی متعارف کرایا۔یہ انہی کی وجہ سےہےکہ آج ملک میں بہت سےنوجوان جوکرکٹ نہیں کھیلتےوہ جیولین تھرومیں مہارت حاصل کرکےملک کانام روشن کرناچاہتےہیں۔ خانیوال میں پیدا ہونے والےارشدندیم نے ٹوکیو فائنل …

مزید پڑھیں »

آسٹریلین اوپن: نوواک جوکووچ کیلئےڈراوناخواب

Novak Djokovic to be deported from Australia

ویب ڈیسک ۔۔ نوواک جوکووچ کا آسٹریلوی ویزا دوسری بار منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کےبعد دنیا کے نمبرون ٹینس کھلاڑی کےآسٹریلین اوپن میں حصہ لینے اور ریکارڈ 21 واں گرینڈ سلیم جیتنے کے عزائم ختم ہوتےدکھائی دےرہےہیں۔ امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے،کئی روزکےغوروخوض کےبعدکہ جوکووچ کوملک سےنکالاجائےیانہیں، جمعہ کے روز ایک بیان میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔ یہ واضح نہیں کہ آیا آسٹریلیا جوکووچ کو ملک بدر کرےگا؟ کیونکہ اس فیصلے کوجوکووچ کی قانونی ٹیم اب بھی چیلنج کر سکتی ہے۔ ایک بیان میں الیکس ہاک نےکہا کہ "آج میں نےمائیگریشن ایکٹ کےسیکشن 133(3) کےتحت مسٹرنوواک …

مزید پڑھیں »

لاہورقلندرزکوقسمت سےامیدیں

Lahore Qalandars CEO Atif Rana

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور قلندرزکےسی ای او عاطف راناپرامیدہیں کہ اس مرتبہ قسمت لاہورقلندرزکاساتھ دےگی۔ لاہور قلندرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں اسپانسرشپ معاہدے کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہےلیکن اس مرتبہ قسمت لاہور قلندرزکے ساتھ ہوگی۔ اس موقع پربات کرتےہوئےلاہور قلندرز کی ٹیم کے رکن محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم فینز کی توقعات کے مطابق اچھاپرفارم کرے گی۔ واضح رہےکہ پنجاب بنک سےمعاہدے کے تحت لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں کامیابی کی صورت میں ایک کروڑ روپے الگ دیے …

مزید پڑھیں »

نوواک جوکووچ نےآسٹریلوی حکومت کوہرادیا

Novak Djokovic to be deported from Australia

ویب ڈیسک ۔۔ ٹینس کورٹ میں اپنی فتوحات سےتاریخ رقم کرنےوالےنوواک جوکووچ نےقانون کی عدالت میں بھی بڑی جیت اپنےنام کرلی۔ جی ہاں،سربیاسےتعلق رکھنےوالےدنیاکےعالمی نمبرایک ٹینس سپراسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیاسےبیدخلی کاکیس جیت گئے، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ اپیل پران کا ویزا منسوخ کرنے کاامیگریشن حکام کافیصلہ کالعدم قراردے دیا۔ اپنےفیصےمیں عدالت نےقراردیاہےکہ آسٹریلوی حکومت ٹینس اسٹارکا ویزا منسوخ کرنےکیلئےعدالت کوقائل کرنےوالی دلیل دینےمیں ناکام رہی ہے،اس لئےنوواک جوکووچ کی اپیل کومنظورکیاجاتاہے۔ جوکووچ کے ویزا منسوخی کا حکم منسوخ کردیا گیا ہے، جوکووچ کا ویزا درست ہے اور وہ آسٹریلیا میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یہی نہیں فاضل جج نےحکومت کونوواک …

مزید پڑھیں »

جنوبی افریقہ نےپی سی بی کولال جھنڈی دکھادی

sourth african cricket board

ویب ڈیسک ۔۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کےڈائریکٹرگریم اسمتھ کہتےہیں سینٹرل کنٹریکٹ رکھنےوالےکرکٹرزکی انٹرنیشنل اورڈومیسٹک مصروفیات پہلی ترجیح ہیں،اسی لئےکھلاڑیوں کوپاکستان سپرلیگ کیلئےاین اوسی جاری نہیں کئےگئے۔ گریم اسمتھ کاکہناتھاکہ دورہ نیوزی لینڈاوربنگلہ دیش کےخلاف ہوم سیریزسمیت دیگرانٹرنیشنل ایونٹس کیلئےکھلاڑیوں کافٹنس اوردستیابی بہت ضروری ہے۔ اس کےساتھ ساتھ ڈومیسٹک مصروفیات کوبھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نےکہاکہ کھلاڑی اگرانٹرنیشنل اورڈومیسٹک مصروفیات سےفارغ ہوئےتوانہیں بخوشی غیرملکی لیگوں میں کھیلنےکی اجازت دی جائےگی۔ پاکستان نےجنوبی افریقہ سےتعلق رکھنےوالےعمران طاہر،رائیلی روسواورمرچنٹ ڈی لینگےکوپی ایس ایل کیلئےچناہےاوریہ تینوں کھلاڑی سینٹرل کینٹکریٹ کےحامل نہیں۔ یادرہےکہ اس سےپہلےپاکستان سےسیریزکےدوران جنوبی افریقہ نےاپنےکھلاڑیوں کوآئی پی ایل کھیلنےکی اجازت دی تھی۔

مزید پڑھیں »

کونساکھلاڑی جگت باز،کوئی ساکھلاڑی چلتاپھرتاخبرنامہ ۔۔ فخرزمان کےدلچسپ انکشافات

cricketer Fakhar Zaman

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےدھواں دھاربلےبازفخر زمان نے ایک انٹرویو کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کی دلچسپ عادات بارےکچھ انکشافات کئےہیں۔ آئیےآپ سےشئیرکرتےہیں۔ انٹرویو میں فخر زمان سے فخر زمان سے پوچھا گیا کہ ٹیم کےسب سےزیادہ مذاق کرنےوالےاوردوسروں کوہنسانےوالےکھلاڑی کانام بتائیں تو فخرکےمطابق اس کیٹیگری میں پہلے نمبر پر اسپنر محمد نواز اور دوسرے نمبر پر فاسٹ بولر حارث رؤف ہیں۔ حارث رؤف بہت بڑےچھوڑوہیں فخر نے حارث رؤف سے متعلق مزید بتایا کہ وہ بہت لمبی لمبی چھوڑتے ہیں، ہم لوگ ان کی باتیں ایک کان سے سن کے دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔ عثمان شنواری …

مزید پڑھیں »

پی سی بی ایوارڈز2021: جیتنےوالوں کےناموں کااعلان

PCB Awards 2021 winners

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 2021 کے ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز کے کامیاب کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق کیلنڈر ایئر 2021 میں وکٹوں کے پیچھے 56 شکار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میں 455 رنز، ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 134 رنز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز 1326 رنز بنانے والے محمد رضوان نے سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیے محمد رضوان کے علاوہ بابر اعظم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد …

مزید پڑھیں »

نوواک جوکووچ کوآسٹریلیاسےنکالنےکافیصلہ

Novak Djokovic to be deported from Australia

ویب ڈیسک ۔۔ اسےکہتےہیں قانون کی حکمرانی ۔۔ کسی بڑےچھوٹےاورخاص و عام میں فرق نہیں ، سب پریکساں لاگوہوگا۔۔ جی ہاں ۔۔ بغیر کورونا ویکسین کے خصوصی استثنا پر آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے والے عالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکےانہیں آسٹریلیامیں داخل ہونےسےروک دیاگیاہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق آسٹریلوی حکام نے نوواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کرنےکافیصلہ کیاہےاوراس مقصدکیلئےانہیں ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کردیاگیاہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قانون، قانون ہے اوروہ سب کے لیے ایک ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی سرحدی قوانین کےباعث ان کے ملک …

مزید پڑھیں »

وسیم اوروقارایک ساتھ : کچھ نیاہونےوالاہے؟

wasim and waqar to give surprise

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےدوسابق کرکٹ لیجنڈوسیم اکرم اور وقار یونس ایک ساتھ سرپرائز دینے کے لیے تیار ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے وسیم اکرم کے ساتھ بیٹھے، ہاتھو ں میں کچھ کاغذات پکڑے تصویر شیئر کی۔ وقار یونس نے مداحوں سے کہا کہ جو سرپرائز آنے والا ہے اس کے لیے تیار رہیں۔ صارفین اندازے لگا رہے ہیں کہ دونوں کرکٹرز کے ہاتھ میں کوئی اسکرپٹ ہے اور دونوں جلد فلم نگری میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں آیادونوں واقعی کوئی فلم کرنےجارہےہیں یاکسی نئےپروگرام کی تیاری ہے۔

مزید پڑھیں »