مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لیجنڈکرکٹرجاویدمیاندادکہتےہیں پی ایس ایل کاماحول بن گیاہے،تمام ٹیمیں اچھاسکورکررہی ہیں ، اب رنزکےمقابلےمیں رنزبنانےپڑیں گے،تبھی جیت ملےگی ۔ نجی ٹی وی کےپروگرام میں ماہرانہ تجزیہ دیتےہوئےجاویدمیاندادنےکہاکہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں اچھےرنزکررہی ہیں اورسب کومعلوم ہوگیاہےکہ کیسےکھیلناہے۔ انہوں نےکہاٹورنامنٹ میں ہونےوالےہائی اسکورنگ میچوں کےبعدیہ پتاچلتاہےکہ دوسری باری میں بیٹنگ کرنےجوٹیم بھی پورےاوورکھیلےگی ،اس کی جیت کےامکانات روشن رہیں گے۔ کرکٹ کوہمیشہ سچوئشن دیکھ کرکھیلاجاتاہے۔ کرکٹ میں آپ کچھ کہہ نہیں سکتے،ایک بال پرچھکااوردوسری پرآوٹ ۔
مزید پڑھیں »ملتان سلطانزنےفتوحات کی ہیڑک کرلی
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےرواں سیزن میں ملتان سلطانزکی شاہانہ فتوحات کاسلسلہ جاری ۔ سوموارکوسنسنی خیزمقابلےکےبعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو7رنزسےہرادیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےٹاس جیت کرملتان سلطانزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی توسلطانزکاآغازیوں اچھانہ تھاکہ کپتان محمدرضوان بغیرکوئی رن بنائےپویلین لوٹ گئے۔ تاہم شان مسعودنےرضوان کی کمی پوری کرتےہوئے گلیڈی ایٹرزکےبالرزپربھرپورلاٹھی چارج کیا۔انہوں نےآٹھ چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے88 رنز کی اننگز کھیلی۔۔ صہیب مقصود اورروسو21،21رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے16گیندوں پر28رن بناکرملتان کا ٹوٹل 174تک پہنچا۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کے دونوں اوپنرزاحسن علی اور ول سمیڈ 29 کے مجموعی اسکورپرپویلین لوٹ …
مزید پڑھیں »پی ایس ایل : اسلام آبادیونائیٹڈکافاتحانہ آغاز
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز۔۔ 169رنزکاہدف 16ویں اوورمیں حاصل کرکےباآسانی پشاورزلمی کوہرادیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی تو 35 رنز پر اسکے4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پھرشعیب ملک اور ردرفورڈ نے مل کر پشاور کو مشکل سے نکالا۔اور 73 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ردرفورڈ 70 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اسلام آباد کی طرف سے حسن علی اور فہیم اشرف نے دودوشکارکئے۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز نےآتےہی ماردھاڑشروع کردی اور جارحانہ اندازمیں کھیلتےہوئے10 اوورز میں 112رنز بنا ڈالے پال اسٹرلنگ 57 رنز …
مزید پڑھیں »پاکستان سپرلیگ : لاہورقلندرزنےفتح کاکھاتاکھول لیا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کاساتواں ایڈیشن کراچی کنگزکیلئےڈراوناخواب بن گیا۔۔ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا۔ لاہور قلندرزنے171 رنز کا ہدف آخری اوور میںحاصل کرکےجیت اپنےنام کی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کےمیچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگزکی بیٹنگشرجیل خان اور بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا آغاز فراہم کیا۔۔شرجیل خان 60 اور بابر اعظم 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ محمد نبی نے 15 اور جو کلارک نے 24 رنز بنائے۔۔کراچی نے مقررہ اوورز میں …
مزید پڑھیں »ہانیہ عامرپشاورزلمی کی برانڈسفیرمقرر
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔پشاورزلمی فرنچائزکی جانب سےٹویٹ کرکےکہاگیاہے کہ : ہم پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پرہانیہ عامرکےساتھ اپنی وابستگی جاری رکھنے پرخوش ہیں۔ پشاورزلمی کےمطابق ہانیہ جلدہی بڑےکول اندازمیں پیلےطوفان کی حمایت کرتی دکھائی دیں گی۔ ہانیہ کے ساتھ ساتھ فرحان سعیدکو پی ایس ایل فرنچائزکابرانڈایمبیسیڈرمقررکیاگیاہے۔ماہرہ خان اورعلی رحمان خان بھی پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ ماہرہ خان گزشتہ چار سال سے زلمی کےساتھ منسلک ہیں۔
مزید پڑھیں »گلیڈی ایٹرزنےکراچی کنگزکوہنستےکھیلتےہرادیا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کے چوتھےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کوہنستےکھِیلتے8وکٹوں سےہرادیا۔ یوں پشاورزلمی سےاپنےپہلےمیچ میں شکست کےبعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرزپوائنٹس ٹیبل پراپنااکاونٹ کھولنےمیں کامیاب ہوگئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پی ایس ایل سیون کےپہلےمرحلےمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزکےدرمیان ایونٹ کےچوتھے میچ میں گلیڈی ایٹرزنےٹاس جیت کردانشمندانہ فیصلہ کرتےہوئےکراچی کنگزکو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگزکی بیٹنگ ابتداہی میں گلیڈی ایٹرزکا مقابلہ کرنےمیں مشکلات کاشکارنظرآئی اورکپتان بابراعظم کےعلاوہ کوئی بھی کھلاڑی حریف بولرنسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ کاٹک کرمقابلہ نہ کرسکا۔ کراچی کنگزکےکپتان بابر اعظم 32رنزبنا کر نمایاں بلےبازرہے،ان کے علاوہ صرف 4 کھلاڑی ڈبل …
مزید پڑھیں »لاہورقلندرزکاپی ایس ایل میں براآغاز
ویب ڈیسک ۔۔ حسب روایت لاہورقلندرزکاپاکستان سپرلیگ میں براآغاز۔ ملتان سلطانزنےسنسنی خیز مقابلےکےبعدلاہورقلندرزکو5وکٹوں سےشکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کاتیسرامیچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانزاورلاہور قلندرزکےدرمیان کھیلا گیا، جس میں سلطانز نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اورقلندرزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےملتان سلطانزکےبولرزاورفیلڈرزکوچھٹی کادودھ یاددلادیا۔ لاہور قلندرزکی جانب سے عبداللہ شفیق اورفخر زمان نےبیٹنگ کاآغاز کیا تو پہلی وکٹ 89 رنز پر گری جس میں عبداللہ شفیق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پھرکامران غلام آئے اور فخر زمان کے ساتھ مل کر اسکورمیں اضافہ کرتےرہےلیکن فخر زمان 76 رنز پر احسان …
مزید پڑھیں »پشاورزلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرسےفتح چھین لی
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے میچ میں پشاورزلمی نےسنسنی خیزمقابلےکےبعد191رنزکابظاہرانتہائی مشکل ہدف 19اعشاریہ 4 اوورزمیں 5 وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔ پشاورزلمی کے کپتان شعیب ملک کی قائدانہ اننگزکی بدولت پشاورزلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےہاتھوں سےیقینی فتح چھین لی۔ شعیب 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز کی تیزگام اننگز کھیل کراپنی ٹیم کی فتح کویقینی بنایا۔ یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز191رنزکےبڑےہدف کادفاع کرنےمیں ناکام رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی بیٹنگپشاورزلمی نےٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوبیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلےکھِلیتےہوئےکوئٹہ کی ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں …
مزید پڑھیں »پی ایس ایل : آج 2اہم میچ کھیلےجائیں گے
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کارنگارنگ میلہ جاری ہےاورآج اس میلےمیں دومیچ کھیلےجائیں گے۔ آج ہفتہ کےروزہونےوالےپہلےمیچ میں ملتان سلطانزکی ٹیم لاہورقلندرزکاسامناکرےگی جبکہ کراچی کنگزکامقامبلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسےہوگا۔ پہلا میچ دن کے دو بجے اور دوسرا رات سات بجے کھیلاجائےگا ۔ دن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اورلاہور قلندرزآمنےسامنےہونگے۔ اس میچ میں دفاعی چیمپئن سلطانزکاپلڑااس لئےبھاری لگتاہےکیونکہ ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں کراچی کنگزکو7 وکٹوں سےہراچکےہیں ہیں۔ ادھرلاہورقلندراپنے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پُرجوش ہیں ۔ ٹیم کو حارث روف،راشد خان محمد حفیظ ، فخر زماں جیسےبہترین اورکارآمدہتھیاروں کی مددحاصل ہے۔ دوسرے میچ میں کراچی کنگ …
مزید پڑھیں »پی ایس ایل 7:ملتان سلطانزنےفتح کابگل بجادیا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن سیون کارنگارنگ میلہ سج گیا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانزکافاتحانہ آغاز۔ایونٹ کی مضبوط ٹیم کراچی کنگزکا125رنزکاانتہائی آسان ہدف آسانی سےانیسویں اوورمیں حاصل کرلیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کےافتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانزنےخطرےکی گھنٹی بجادی۔ کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کرعقلمندانہ فیصلہ کرتےہوئےفیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو درست ثابت ہوا۔ کراچی کنگزکی بیٹنگہوم ٹیم کےبلےبازملتان سلطانزکےبولرزکےآگےبےبس دکھائی دئیےاور مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکے۔ کپتان بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز اور جو کلارک 24 گیندوں پر 26 رنز بناسکے، جبکہ …
مزید پڑھیں »