ویب ڈیسک ۔۔ چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ ووٹنگ مرحلے سے پہلے ہی حل ہونے کی امیدپیداہوگئی۔ جیونیوزنےذرائع کےحوالےسےخبردی کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اوربھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے تجویز کردہ فارمولے پر متفق ہو جاتے ہیں تو یہ معاملہ ووٹنگ تک نہیں پہنچےگا۔ نئے فارمولے کو پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گااوراگرتینوں فریق کسی متفقہ نتیجے پر پہنچتے ہیں تو ممکن ہےبورڈ میٹنگ کی ضرورت بھی نہ پڑے۔ ذرائع کےمطابق اگر فارمولا طے پا جاتا ہے تو بورڈ ممبرز کو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا،تاہم اس فارمولے کو "ہائبرڈ”کےعلاوہ کوئی اورنام …
مزید پڑھیں »محسن نقوی کادورہ انڈیاسےمتعلق دوٹوک اعلان
ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جا کر کھیلے اور بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئے۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے تمام فیصلے اب برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ ہم آئی سی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور پیسے کے بدلے سمجھوتہ کرنے کا کوئی سوال نہیں ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو مایوس نہیں کریں گے، اور جو بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے، وہ پاکستان کی بہتری …
مزید پڑھیں »رشب پنت آئی پی ایل کی تاریخ کےمہنگےترین کھلاڑی بن گئے
ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی دو روزہ تقریب کا آغاز ہوا، جہاں فرنچائزز نے اپنی ٹیموں میں بہترین کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی بولیاں لگائیں۔ اتوار کو سب سے پہلے پنجاب کنگز نے بھارتی کرکٹر شریاس ائیر کو 26 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا، جس کے بعد شریاس ائیر آئی پی ایل کی …
مزید پڑھیں »عاقب جاویدقومی ٹیم کےہیڈکوچ مقرر
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈنےسابق کرکٹرعاقب جاویدکوقومی کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقررکردیاہے۔ عاقب جاویدکودورہ زمبابوےکیلئےہیڈکوچ مقررکیاگیاہےجہاں تین وڈےاورتین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزشیڈول ہے۔ یادرہے دورہ آسٹریلیا سےپہلے گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاجس کےبعدریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ذرائع کےمطابق گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔ گیری کرسٹن سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔
مزید پڑھیں »ٹیم نہ بھیجنےکی انڈیاکوقیمت چکاناہوگی
ویب ڈیسک ۔۔ سیکیورٹی وجوہات کابہانہ بناکرکرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھجوانےکابھارتی حربہ اس بارشایدکام نہ کرے۔ کرکٹ ماہرین کےمطابق عین ممکن ہےیہ جوازبی سی سی آئی کےگلےکی ہڈی بن جائے ۔۔ ذرائع کےمطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئنزٹرافی کیلئےماسٹرسیکیورٹی پلان کی منظوری خودآئی سی سی نےدی، جس کےبعدبھارتی کرکٹ بورڈاورمودی سرکارکےپاس سیکیورٹی کی بنیادپرٹیم پاکستان نہ بھیجنےکاکونساقانونی یااخلاقی جوازبچتاہے؟ واضح رہےکہ چیمپئنز ٹرافی کے لیےپاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا اورانگلش کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے ایک ماسٹرسکیورٹی پلان تیار کرکے آئی سی سی اور ٹرافی میں شریک تمام ممبر ممالک کو بھیجا۔ یہ ماسٹر سکیورٹی پلان دس اکتوبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ …
مزید پڑھیں »پاکستان نہ جانےکی ٹھوس وجوہات بتائیں: آئی سی سی کابھارت سےمطالبہ
ویب ڈیسک ۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کر لیں۔ ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈنےآئی سی سی سےکہاتھاکہ بھارت پاکستان نہیں آناچاہتاتونہ آنےکی وجوہات کولکھ کردے،کیونکہ بھارت نےآئی سی سی کوپاکستان نہ جانےکیلئےزبانی طورپرکہاتھا۔ اب سامنےآنےوالی خبروں کےمطابق بھارت کی طرف سےتحریری جواب ملنےپرپاکستان بھارتی بورڈسےٹھوس وجوہات کامطالبہ کرسکتاہے۔ کہاجارہاہےکہ بی سی سی آئی کوپاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی اورآئی سی سی کو ان وجوہات کی روشنی میں کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔ ذرائع کےمطابق وجوہات ٹھوس نہ ہوئیں توبھارت …
مزید پڑھیں »کون ہےجوبھارتی ٹیم کوپاکستان بلاسکتاہے؟
ویب ڈیسک ۔۔ سب جانتےہیں بھارت باضابطہ طورپرچیمپئنزٹرافی کیلئےاپنی ٹیم پاکستان بھیجنےسےانکارکرچکاہےاورلگ بھگ یہ طےہےکہ اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی ۔ تاہم اس کےباوجودکسی کویقین ہےکہ کوئی ہےجواس ساری صورتحال کویکسربدل سکتاہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں ہونے جا رہی ہےاورایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ بھارت حسب توقع سیکیورٹی کا بہانہ بنا کرایونٹ میں شرکت سے صاف انکار کر چکا ہے۔ بھارت نےچیمپئنزٹرافی کیلئےپاکستان کےساتھ اپنےمیچزکوکسی اورملک میں کرانےپرزوردیاہےلیکن پاکستان بھی ڈٹ گیاہےکہ یاتوبھارت چیمپئنزٹرافی کھیلنےپاکستان آئےیاپھرآئندہ کبھی اس سےکوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔ اس قسم کی صورتحال میں ایک بھارتی …
مزید پڑھیں »بھارت نہ آیاتوبھگتےگا: پی سی بی
ویب ڈیسک ۔۔ بھارت چیمپئنزٹرافی کھیلنےپاکستان نہیں آئےگااورآئی سی سی نےبھارت کےاس فیصلےسےباضابطہ طورپرپی سی بی کوآگاہ کردیاہے۔ پی سی بی یعنی پاکستان کرکٹ بورڈنےبھارت کےپاکستان نہ آنےکی صورت میں اسےسخت جواب دینےکافیصلہ کیاہے۔ پی سی بی کےمطابق اگربھارت چیمپئنزٹرافی کیلئےپاکستان نہ آیاتوپاکستان آئندہ کبھی بھارت کےساتھ نہیں کھیلےگا۔ پی سی بی کےمطابق تعلقات ٹھیک ہونےتک بھارت سےکوئی میچ نہیں کھیلیں گےاورپاکستان اپنےاس موقف سےکسی صورت پیچھےنہیں ہٹےگا۔ حکومتی ذرائع کےمطابق پاکستان نےہربارٹیم بھارت بھیجی اوراچھاتاثردیالیکن جواب میں بھارت نےہربارجینٹلمین گیم کوسیاست کی نذرکیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کہتےہیں پاکستان چیمپئنزٹرافی میں بھارت کےساتھ اپنےمیچزکیلئےکسی ہائبرڈماڈل کوقبول نہیں …
مزید پڑھیں »پی سی بی کےدوبڑےمستعفی
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےڈائریکٹرصہیب شیخ اورخواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نےنئےاپنےعہدوں سےاستعفیٰ دےدیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صہیب شیخ نے 2016 سے 2019 تک کرکٹ بورڈ میں خدمات سرانجام دیں۔ 13 ماہ پہلےانہوں نےکرکٹ بورڈ کو دوبارہ جوائن کیا۔تانیہ ملک اکتوبر2021 میں خواتین کرکٹ کے سربراہ کےعہدےپرفائزتھیں۔ پی سی بی کےچیف آپریٹنگ افسرسلمان نصیرکہتےہیں صہیب شیخ اورتانیہ ملک پی سی بی کی مینیجمنٹ ٹیم کے کلیدی رکن تھے، صہیب شیخ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2016 میں پی ایس ایل کاآغاز کیا۔ انہوں نےکہاتانیہ ملک نے پاکستان میں …
مزید پڑھیں »پاکستان کی انگلینڈکےخلاف تاریخی فتح
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےراولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز2ایک سےاپنے نام کرلی۔ قومی ٹیم نےفیصلہ کن میچ میں انگلش ٹیم کو9وکٹوں سےہرایا۔ شان مسعودکی قیادت میں پاکستان کی یہ پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔ راولپنڈی کے فیصلہ کن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا،جوایک وکٹ کےنقصان پرباآسانی پوراکرلیا۔ پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر44 ماہ بعد ٹیسٹ سیریزجیتی ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرزنےشاندار بولنگ کی اورمہمان ٹیم کومشکل میں ڈالےرکھا۔ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری …
مزید پڑھیں »