ویب ڈیسک: پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنہ مسعود ملک کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ۔ یہ خبر ان کے ساتھی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی، تاہم حارث رؤف کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ شاداب خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، "حارث رؤف اور ان کے اہل خانہ کو پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد! اللہ تعالیٰ ننھے مہمان اور خاندان کو صحت، خوشیوں اور برکتوں سے نوازے۔” اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بھی انسٹاگرام پر …
مزید پڑھیں »سلمان آغاکی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی: احمدشہزاد
ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کھلاڑی اورموجودہ تجزیہ کاراحمد شہزاد نےدورہ نیوزی لینڈکیلئےٹیم سلیکشن کوہدف تنقیدبناتےہوئے کہا ہے کہ سلمان علی آغاکی ٹی20 کرکٹ میں مشکل سے جگہ بنتی ہےلیکن اسےٹیم کاکپتان بنادیا گیا۔ لاہور میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر اور راشد لطیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے دورہ نیوزی لینڈ کےلیے ٹیم سلیکشن کو آڑے ہاتھوں لیااورکہاآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم ہاری اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ہمارا مائنڈسیٹ بن گیا ہے کچھ کھلاڑیوں کو باہر نکالنا ہی نہیں۔ راشد لطیف کا کہنا تھابھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل …
مزید پڑھیں »نیوزی لینڈچیمپئنزٹرافی کےفائنل میں
ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بار پھر ‘چوکرز’ کا داغ مٹانے میں ناکام رہی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست کھا بیٹھی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔ دونوں بلے …
مزید پڑھیں »فخرزمان،صائم ایوب کب صحت یاب ہونگے؟
ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ صائم ایوب کی انجری اور بحالی کی مدت نوجوان اوپنر صائم ایوب کوجنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران دائیں ٹخنے کا فریکچرہوا۔ اس کے باعث انہیں کم از کم چھ ہفتوں کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے باہرہوناپڑا، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اسکواڈ میں شامل نہیں ہو سکے۔ فخر زمان کی انجری اور بحالی کا عمل دوسری جانب، …
مزید پڑھیں »پاکستانی چیمپئنزٹرافی سےآفیشلی آوٹ
ویب ڈیسک ۔۔ چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی آخری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا، جسے کیوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز …
مزید پڑھیں »کیوی کھلاڑیوں کےچہرےخوشی سےکھل اٹھے
ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستانیوں کی میزبانی دیکھ کرخوش سےنہال ہوگئے۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہےاورافتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کےنیشنل سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامٹ کے آغاز سےپہلےفوٹو شوٹ کے دوران کیوی کھلاڑی پاکستان کی میزبانی کی تعریف کئےبنانہ رہ سکے۔ تصویریں بنواتےہوئےکیوی پلیئرز نے دلچسپ جملے بولے۔کین ولیمسن نے خوش آمدید کراچی کہا، تو راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ کیوی بیٹر ڈیرل مچل نےکہایہ چیمپئنز ٹرافی کا وقت ہے، …
مزید پڑھیں »چیمپئنز ٹرافی، ٹیموں کے پریکٹس میچز اور سیشنز کا شیڈول
ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ٹیموں کے پریکٹس میچزاورسیشنز کا شیڈول جاری ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، افغانستان کی کرکٹ ٹیم 13 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن کرے گی۔ اس کے بعد 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینزاورافغانستان کےدرمیان پریکٹس میچ کھیلاجائےگا۔ ذرائع کے مطابق، آسٹریلیا کی ٹیم 18 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں انٹرا اسکواڈ سیمولیشن میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 19 اور 20 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کریں گی، جبکہ 21 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور …
مزید پڑھیں »چیمپئنزٹرافی کیلئےپاکستانی سکواڈکااعلان
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکواڈ میں گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے مقابلے میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیٹرز کے طور پر بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز …
مزید پڑھیں »ٹی وی ہوسٹ نےنوواک جوکووچ سےمعافی مانگ لی
ویب ڈیسک – معروف آسٹریلین ٹی وی میزبان نےنوواک جوکووچ سے معافی مانگ لی۔ ٹی وی ہوسٹ نےآسٹریلین اوپن کے دوران 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن اور ان کے سربیائی مداحوں کامذاق اڑایا تھا۔ میزبان نے وضاحت جاری کرتےہوئےکہاان کا تبصرہ محض ہلکی پھلکی مزاحیہ گفتگو کے طور پرکیاگیاتھا۔ 37سالہ جوکووچ نےاتوارکی شام روڈ لیور ایرینا میں جیری لیہیکا کےخلاف سٹریٹ سیٹس میں فتح کے بعد ہونے والے معمول کے آن کورٹ انٹرویو میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے جوکووچ نے چینل نائن کے سینئر سپورٹس پریزنٹر ٹونی جونز پر الزام لگایا …
مزید پڑھیں »ملتان ٹیسٹ : پاکستان نےوسٹ انڈیزکوہرادیا
ویب ڈیسک: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 251 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 123 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ پاکستانی اسپنرز نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام 20 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے 4، اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک اتھانزی …
مزید پڑھیں »