Khurram Aslam

بسمہ اللہ پڑھ کرخنزیرکاگوشت کھانےوالی خاتون کوسخت سزا

Indonesia's woman tiktoker sentenced

ویب ڈیسک ۔۔ انڈونیشیاکی عدالت نےمتنازعہ ویڈیواپ لوڈکرکےمسلمانوں کےجذبات مجروح کرنےوالی ٹک ٹاکرخاتون کودوسال قیداوربھاری جرمانےکی سزاسنادی ۔ خبرکی تفصیل کےمطابق انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سماترا کی پالیمبانگ عدالت نے ٹک ٹاک ٹاکر لینا لتفیاوتی کو توہین مذہب کے کیس میں جرم ثابت ہونےپرسزا سنائی۔ خاتون ٹک ٹاکرکی جانب سےایک ویڈیواپ لوڈکی گئی جس میں وہ مسلمانوں سےکہتی ہےکہ وہ خنزیرکاگوشت کھانےسےپہلےبسمہ اللہ پڑھیں۔ سوشل میڈیاصارفین نےاس قسم کی متنازعہ ویڈیواپ لوڈکرنےپرخاتون ٹک ٹاکر پرشدیدتنقیدکی ۔ بہت سےلوگوں نےاسےخاتون کی جانب سےشہرت حاصل کرنے کے لیے اسٹنٹ قراردیا۔ عدالتی فیصلےکےمطابق اس خاتون کودوسال قیدکےعلاوہ پاکستانی روپوں میں تقریباً45لاکھ روپےکےقریب جرمانہ …

مزید پڑھیں »

ٹرمپ قاتلانہ حملےمیں زخمی

attack on trump

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ قاتلانہ حملےمیں بال بال بچ گئے ۔ گولی ان کےکان کوچھوتی ہوئی گزرگئی جس سےٹرمپ معمولی زخمی ہوئے۔ حملہ پنسلوانیاکےعلاقےبٹلرمیں انتخابی ریلی کےدوران پیش آیا۔ سابق صدرجس وقت لوگوں سےخطاب کررہےتھے،اسی وقت وہاں گولیاں چلنی شروع ہوگئیں ۔ فائرنگ شروع ہوتےہی ٹرمپ نیچےبیٹھ گئےاورریلی میں کھلبلی مچ گئی ۔ لوگ جان بچانےکیلئےبھاگنےلگے۔ تھوڑی دیربعدجب فائرنگ رکی توٹرمپ دوبارہ کھڑےہوئےاورانہوں نےاپنےحامیوں کی طرف دیکھ کرمکہ لہرایا۔ اسی دوران سیکرٹ سروس کےاہلکارانہیں اپنےحصارمیں لےکروہاں سےچلےگئے۔ امریکی میڈیاکےمطابق حملہ آورکوماردیاگیاجس کی شناخت جوناتھن کروکس کےنام سےہوئی ہےاوروہ ایک رجسٹرڈریپبلکن تھا۔ فائرنگ میں حملہ آورکےعلاوہ ایک اورشخص ہلاک …

مزید پڑھیں »

نیوزی لینڈنےورک ویزارولزمیں نرمی کردی

new zealand relaxes work visa

ویب ڈیسک ۔۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے بین الاقوامی طلباء کے شریک حیات کے لیے ملک میں کام کرنے کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔ حکام نے امیگریشن پالیسیوں پر نظر ثانی کی ہے جس کا مقصد مخصوص شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےوالےبین الاقوامی طلباکےپارٹنرزکیلئےنیوزی لینڈمیں کام کےمواقع بڑھاناہے۔ یہ تبدیلیاں کام کی اہلیت کے معیار کو آسان بنا کر زیادہ سے زیادہ طلباء اور ان کے خاندانوں کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ اپ ڈیٹ کردہ گائیڈلائنزکے مطابق، مخصوص اعلیٰ تعلیم کے پروگراموں میں داخلہ لینے والے طلباء کے شریک حیات، خاص طور …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی درندگی نےدل دہلادئیے

ویب ڈیسک ۔۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سےفلسطینیوں کےساتھ جانوروں جیسےسلوک کی ایک نئی ویڈیونےدنیابھرمیں درددل رکھنےوالوں کوہلاکررکھ دیاہے۔ سفاک صیہونی فوجیوں نےجبالیہ کیمپ میں گھر خالی نہ کرنے پر ایک معمر فلسطینی خاتون پرخونخوارکتا چھوڑدیا۔ الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے حاصل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں فوجی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کےکتےنےمعمر فلسطینی خاتون کے گھر میں داخل ہوکر ان پر حملہ کرکےانہیں شدیدزخمی کردیا۔ الجزیرہ کےمطابق ویڈیو کچھ ہفتوں پرانی ہے اور حملے کا شکار ہونے والی خاتون کی شناخت دولت التنانی کے نام سے ہوئی ہے، …

مزید پڑھیں »

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

Raw network in Australia

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک کےقیام کاپتاچلنےکےبعدسخت ایکشن،4بھارتی جاسوسوں کواپنےملک سےنکال دیا۔ اس سےپہلےاپریل میں بھی دوجاسوسوں کوآسٹریلیاسےبےدخل کیاگیاتھا۔ چارجاسوسوں کی بے دخلی کا انکشاف آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے اپنی تحقیقات میں کیا۔ اس سےپہلےاپریل میں امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نےاپنی خبرمیں انکشاف کیاتھا کہ دو بھارتی جاسوسوں کوآسٹریلیاسےنکال دیاگیاہے۔ قارئین کےعلم میں ہوناچاہیےکہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکی مشکوک سرگرمیاں کینیڈااورامریکہ میں بھی بےنقاب ہوچکی ہیں اورمیڈیارپورٹس کےمطابق اس کامقصدبیرون ملک بھارتی باشندوں پرکڑی نظررکھناہے،تاکہ یہ پتاچل سکےکہ کتنےفیصدلوگ خالصتان کےمعاملےپرسکھوں کی حمایت کررہےہیں۔ رپورٹس کےمطابق آسٹریلیامیں جاسوسی نیٹ ورک …

مزید پڑھیں »

یواےای ورک پرمٹ،رہائشی ویزااب بہت آسان

UAE visa documentation

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نےغیرملکیوں کے لیےبڑےریلیف کااعلان کرتےہوئےرہائشی ویزا اور ورک پرمٹ سے متعلق دستاویزات کی تیاری کی مدت میں کمی کردی ہے۔ یہ پیشرفت ورک بنڈل فیزٹوکےسلسلےمیں سامنےآئی ہےجس کےتحت اب ریزیڈینسی ویزااورورک پرمٹ کیلئےدستاویزات کی تیاری کیلئےوقت 30دنوں سےکم کرکے5دن کردیاگیاہے۔ ورک بنڈل نامی اسکیم کامقصدآجراوراجیردونوں کیلئےآسانیاں پیداکرناہے۔ اس سےنئےملازمین کوہائرکرناآسان ہوگااورجوپہلےسےکام کررہےہیں ان کیلئےورک پرمٹ وغیرہ کوری نیوکرناپہلےکی نسبت بہت آسان ہوجائےگا۔ ورک بنڈل کوابتدائی طور پر مارچ میں دبئی میں متعارف کرایا گیالیکن پھراس کادائرہ دیگراماراتی ریاستوں تک بڑھادیاگیا۔ ورک بنڈل کےدوسرےمرحلےمیں 6لاکھ کمپنیوں اور70لاکھ سےزائدملازمین کوکورکیاجائےگا۔ تیسرےمرحلےمیں …

مزید پڑھیں »

ایکس پرفحش مواددکھانےکی اجازت

X allows sexual content

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےبڑےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس کی طرف سےبہت بڑااعلان سامنےآگیا۔ انتظامیہ کےمطابق صارفین کوفحش یاجنسی مواددکھانےکی باضابطہ طورپرمشروط اجازت دی جارہی ہے۔ ایکس کی طرف سےکہاگیاہےکہ جنسی موادپرواضح طورپراس کالیبل ہوناچاہیےاوردوسرےیہ کہ صارف اسےکسی نمایاں جگہ جیسےکہ پروفائل یابینرپرڈسپلےنہیں کرسکتا۔ کمپنی نےاپنی ویب سائٹ پرکی گئی حالیہ اپ ڈیٹ میں کہاکہ صارفین کوجنسی موضوعات سے متعلق مواد تخلیق، تقسیم اور استعمال کرنے کے قابل ہونا چاہیےاوریہ کہ اسےباہمی رضامندی سے تیار اور تقسیم کیا جائے۔ جنسی اظہار، چاہے بصری ہو یا تحریری، فنکارانہ اظہار کی ایک جائز شکل ہو سکتی ہے۔ ایکس کی ایڈلٹ میٹریل کی تعریف کےمطابق …

مزید پڑھیں »

بزنس ٹائیکون کی93برس میں پانچویں شادی

rupert murdoch married at 93

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آسٹریلین بزنس مین اورمیڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 برس کی عمر میں پانچویں شادی کرکےسب کوحیران کردیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق روپرٹ نےپانچویں شادی روس سےتعلق رکھنےوالی 67 سالہ سابق ماہرحیاتیات ایلینا زوکوو سے کیلیفورنیا میں کی۔ ایلینا زوکوو کی یہ دوسری شادی ہے۔ دونوں کی ملاقات ایک ایسی پارٹی میں ہوئی جسےروپرٹ کی سابقہ اہلیہ نےارینج کیاتھا۔ روپرٹ مرڈوک کےپہلی بیوی پیٹریشیابوکرسےچھ بچےہیں۔ روپرٹ مرڈوک نےاس سے پہلےآسٹریلوی فلائٹ اٹینڈینٹ پیٹریشیا بوکر، اسکاٹش نژاد صحافی اینا مان، چینی صنعتکار ونڈی ڈینگ اور امریکی ماڈل و اداکارہ جیری ہال سےشادی کی۔ آسٹریلوی ٹی وی چینل فاکس …

مزید پڑھیں »

جرمنی میں کیریئربنانےکاسنہری موقع

Germany Introduces Chance Card

ویب ڈیسک ۔۔ جرمنی میں کیریئربنانےکاسنہری موقع ۔ جرمن حکومت نےآخرکار’چانس کارڈ’متعارف کرادیاجس کےتحت کوئی بھی غیرملکی جاب آفرکےبغیرجرمنی آسکتےہیں۔ چانس کارڈیکم جون سےنافذالعمل ہوگیاہےاوراسےایک ایسےوقت میں لانچ کیاگیاہےجب جرمنی کوہنرمنداورغیرہنرمندلیبرکےشدیدبحران کاسامناہے۔ چانس کارڈسےفائدہ اٹھاتےہوئےغیریورپی ممالک کےلوگ بھی جاب آفرکےبغیرجرمنی آکراپنےلئےروزگارتلاش کرسکتےہیں۔ جرمن وزیرداخلہ نینسی فیزرکہتی ہیں ہم اس بات کویقینی بنارہےہیں کہ محنت کش اورہنرمندافرادملک میں آئیں اورہماری معیشت میں اپناحصہ ڈالیں۔ جہاں تک چانس کارڈکیلئےاہلیت کاسوال ہےتووہ تمام افرادجن کےپاس کم ازکم دوسال کی پیشہ ورانہ ٹریننگ ہویاان کےپاس اپنےملک کی کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی ڈگری ہواوران کی عمر35سال سےکم ہو،اس کارڈکیلئےاپلائی کرنےکےاہل ہیں۔ چانس کارڈ میں دلچسپی …

مزید پڑھیں »

ہم جنس پرستوں کو”گالی”پرپوپ کی معافی

Pope apology to gay men

ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں کیتھولک عیسائیوں کےروحانی پیشواپوپ فرانسس کوہم جنس پرست مردوں کےخلاف توہین آمیزالفاظ کےاستعمال پرمعافی مانگناپڑگئی۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ پوپ فرانسس نے،ان رپورٹس کےبعدکہ انہوں نےبشپس کی ایک میٹنگ کےدوران ہم جنس پرست مردوں کیلئےکوئی توہین آمیزالفاظ استعمال کئےہیں،معافی مانگ لی ہے۔ اطالوی میڈیاکےمطابق پوپ بشپس کی ایک سالانہ میٹنگ میں ان سےسوالات لےرہےتھے۔ اسی دوران ان سےسوال ہواکہ کیاہم جنس پرست مردوں کوکیتھولک مدرسوں یابشپس کےتعلیمی اداروں میں داخلہ دیناچاہیے؟ مجلس میں موجودلوگوں نےنام نہ ظاہرکرنےکی شرط پراطالوی میڈیاکوبتایاکہ پوپ نےاس سوال کےجواب میں کہاکہ نہیں مدرسےتوپہلےہی ۔۔۔ سےبھرےہوئےہیں۔ عینی …

مزید پڑھیں »