Khurram Aslam

الرجی کاموسم طویل اورشدیدہونےکاامکان

Global warming can prolong seasonal allergies

ویب ڈیسک ۔۔ مشی گن یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے ہیں کہ انسانی ساختہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے نتیجے میں الرجی کا موسم طویل اور شدید ہونے کا امکان بڑھ جاتاہے۔ تحقیقی ٹیم کے مطابق، 1995 اور 2014 کے مقابلے میں اس صدی کے آخر تک موسم بہار میں پولن کا اخراج 40 دن پہلے شروع ہو جائے گا۔ موسمی الرجی کے شکار افراد کے لیے موسم ختم ہونے سے پہلے 19 دن اضافی پولن کی گنتی ہو سکتی ہے۔ مزید برآں، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اورسی …

مزید پڑھیں »

عالمی خوشی رپورٹ : سعودی عرب کا25واں نمبر

World Happiness Report, Saudi Arab No. 125

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب اس سال کی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں ایک مقام ترقی کرکے25ویں نمبرپرآگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حل کے نیٹ ورک کی طرف سے شائع کردہ، سروے میں دنیا کے 156 ممالک میں خوشی کی سطح کی پیمائش کی گئی ہے۔ پچھلےسعودی عرب کانمبر26 واں تھا۔ رپورٹ میں سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے مملکت کی ترقی کا جائزہ لیا گیا ہےجس میں عوام کامعیارزندگی ایک اہم عوامل تھا۔ مطالعہ میں بتایا گیا کہ مملکت نے اپنی مجموعی گھریلو پیداوار، سماجی مدد، متوقع عمر، زندگی کے فیصلے …

مزید پڑھیں »

دبئی ایکسپو2020:سعودی پویلین کیلئےبیسٹ کیٹگری ایوارڈ

Saudi Arabia pavilion best category award at Dubai Expo 2020

ویب ڈیسک ۔۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا "سعودی عرب وژن 2030” پروگرام ریاست کو ایک روایتی اور قدامت پسند اسلامی ملک سےجدید دنیاکاحصہ بنارہا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال کہ مملکت اپنی تصویر کو جدید بنا رہی ہے دبئی ایکسپو 2020 سےآیا جہاں سعودی عرب پویلین نے دو اعزازی ایوارڈزکے علاوہ بہترین پویلین کیٹیگری کاایوارڈجیتا۔ یہ ایوارعالمی شہرت یافتہ میگزین ایگزیبٹرکے انتخاب کےبعددئیےجاتےہیں جوجوہرایڈیشن کےدوران دئیےجاتےہیں۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے پویلین نے لارج سویٹ کیٹیگری میں بہترین پویلین کا ایوارڈ جیتا، ساتھ ہی بہترین بیرونی ڈیزائن اور بہترین ڈسپلے کا اعزازی ایوارڈ بھی …

مزید پڑھیں »

امریکانےروسی صدرکوجنگی مجرم قراردےدیا

Putin a war criminal, US president Biden

ویب ڈیسک ۔۔ روسی صدرپیوٹن قاتل اورٹھگ ہیں ، وہ یوکرین کےخلاف غیراخلاقی جنگ لڑرہےہیں۔ ان خیالات کااظہارامریکی صدرجوبائیڈن نےایک تقریب کےدوران صحافیوں سےبات کرتےہوئےکیا۔ انہوں نےکہاکہ وہ سمجھتےہیں کہ پیوٹن جنگی مجرم ہیں ۔ دوسری جانب روس نے امریکی صدر کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کابیان مسترد کر دیا۔ صدر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بیان بازی ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیان بازی ایسی ریاست کا سربراہ کر رہاہے جس کے بموں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے …

مزید پڑھیں »

یوکرین:روسی فوج کی سلطان سلیمان مسجدپربمباری

Russian forces shell mosque in Mariupol

ویب ڈیسک ۔۔ یوکرینی وزارت خارجہ کےمطابق روسی افواج نےہفتےکےروزماریوپول میں ایک مسجد پروحشیانہ گولہ باری کی۔ مسجدمیں ترک شہریوں سمیت کم از کم 80 شہریوں کو پناہ دی گئی تھی۔ وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ماریوپول میں سلطان سلیمان دی میگنیفیشنٹ اور ان کی اہلیہ روکسولانا (حرم سلطان) کی مسجد پر روسی حملہ آوروں نے گولہ باری کی۔ اس حملےمیں کسی جانی نقصان کےبارےمیں کوئی اطلاع نہیں ۔ مڈل ایسٹ آئی کےمطابق اس مسجدمیں یوکرینی حکومت نےترک شہریوں سمیت دیگرافرادکوگولہ باری سےبچنےکیلئےپناہ دی ہوئی ہے۔ ماریوپول شہرکےمئیرنےمسجدپربمباری کےبعدفیس بک پرترک صدرکومخاطب کرتےہوئےلکھاہےکہ کیامسٹراردوان جانتےہیں کہ اس بمباری …

مزید پڑھیں »

دنیاکاامیرترین آدمی اصل میں بہت {غریب} ہے

Elon Musk lives life under poverty line

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیسلااوراسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کےمالک، دنیاکےامیرترین شخص اور216ارب ڈالرزکےمالک ایلن مسک کےبارےمیں کچھ ایسےحقائق منظرعام پرآئےہیں جوعجیب بھی ہیں اورحیران کن بھی۔ ایلن مسک کی گرل فرینڈکینیڈین گلوکارہ گریمزنےوینیٹی فئیرنامی میگزین کودئیےگئےانٹرویومیں ایلن مسک کی زندگی کےایسےرازوں سےپردہ اٹھایاہےجواس سےپہلےہمارےسامنےنہیں آئےتھے۔ یہ حقائق ایک عام آدمی کےحوالےسےتوعام سےہی لگتےہیں لیکن ایلن مسک کی بات کریں تویہی عام سی باتیں ناقابل یقین لگتی ہیں۔ انٹرویوکےدوران ایلن مسک کی گرل فرینڈگریمزنےیہ انکشاف کرکےسب کوحیران وپریشان کردیاکہ 216ارب ڈالرزکےمالک اکثراوقات حدغربت سےبھی نیچےوالی زندگی گزارتےہیں ۔ گلوکارہ کےمطابق ایک بارانہوں نےلاس اینجلس میں رہائش کے دوران میٹریس کی سائیڈ پر …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی صدرکادورہ ترکی؛کیاکھوناکیاپانا؟

Israeli President's historic Turkey visit

ویب ڈیسک ۔۔ اسرائیلی صدراسحاق ہرزوگ ترکی کےدوروزہ دورےپربدھ کوانقرہ پہنچےجہاں انہوں نےترک اپنےترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ 2008 کے بعد سے کسی اسرائیلی سربراہ کا ترکی کایہ پہلادورہ ہےاوراس کی وجہ یہ ہےکہ دونوں ملک اپنےخراب تعلقات کوپھرسےبہتربناناچاہتےہیں۔ ہرزوگ کا دورہ ترکی ایک ایسےوقت میں ہورہاہےجب یہ دونوں ملک کیف اور ماسکو کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انقرہ روانہ ہونےسےپہلےاسرائیلی صدرکاکہناتھاکہ ہم ہرچیزپرمتفق نہیں ہونگے۔ دونوں ملکوں کےتعلقات حالیہ برسوں کےدوران اتارچڑھاوکاشکاررہےہیں۔ تاہم اپنے تعلقات کو دوبارہ شروع کرنےکی کوشش کریں گے اورمحتاط انداز میں استوارکریں گے۔ انقرہ پہنچ کراسرائیلی صدرنےمصطفیٰ …

مزید پڑھیں »

واٹس ایپ پرپیغامات اب ایسےوصول ہونگے

WhatsApp Changes Messages Features

ویب ڈیسک ۔۔ انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 2022 میں آئی اوایس کے لیے اپنا پہلا بیٹا متعارف کرانا شروع کرادیا ہے۔ واٹس ایپ ٹریکرویبیٹاانفوکی ایک حالیہ تلاش کے مطابق، واٹس ایپ صارفین آئی فون کے لیے آنے والی اپ ڈیٹ میں میسج نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ صارفین کی پروفائل تصویریں بھی دیکھ سکیں گے۔ ویبیٹاانفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق، نیا فیچرکےساتھ صارفین کو کسی شخص یا گروپ کی جانب سے پیغام موصول ہونےپرنوٹیفکیشن کےساتھ بھیجنے والے کی ایک چھوٹی تصویربھی دیکھنےکوملےگی۔ ویبیٹاانفوکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیچر فی الحال …

مزید پڑھیں »

سام سنگ موبائل فونزاب ہینگ ہونگےنہ گرم

Samsung software update

ویب ڈیسک ۔۔ سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے مختلف اسمارٹ فونز کے لیے ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کرےگی جس کےبعدتوقع ہےکہ فون کےہینگ ہونےاوربہت زیادہ گرم ہونےکامسئلہ کافی حدتک حل ہوجائےگا۔ جنوبی کوریائی ٹیک جائنٹ کاکہناہےکہ اس کی پہلے سے لوڈ کردہ گیم آپٹیمائزنگ سروس نان گیمنگ ایپس کی کارکردگی کو منظم نہیں کرتی ہے۔ کارکردگی میں کمی کو کچھ گیمز جیسا کہ گینشن امپیکٹ کے ساتھ ساتھ ایپس بشمول انسٹاگرام، نیٹ فلکس اورکچھ گوگل ایپس کےساتھ پایاگیا۔ یہ بات قابل ذکرہےکہ تھری ڈی مارک گیک بنچ جیسی بینچ مارکنگ ایپس پرفارمنس …

مزید پڑھیں »

سینیٹرلنڈسےگراہم کاپیوٹن کےقتل کامطالبہ

Senator Lindsay Graham demands Putin's assasination

ویب ڈیسک ۔۔ سینئر امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں عجیب اورانوکھااوربڑی حدتک قابل اعتراض مطالبہ کیا کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعدروس میں کوئی شخص صدرولادیمیر پیوٹن کو قتل کردے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘کے مطابق نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘کے میزبان سین ہینیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینیٹر نے کہا کہ ’یہ کس طرح ختم ہوگا؟ روس میں اس اقدام کے لیے کسی شخص کو باہر نکلنا ہوگا‘۔ بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹ میں اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ’صرف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کر …

مزید پڑھیں »