ویب ڈیسک ۔۔ کینیڈانےچینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دےکرملک سے اپنےتمام دفاتربند کرنےکاحکم دے دیا۔ امریکی اخبار’دی گارجین‘کے مطابق کینیڈین وزیرسائنس وصنعت فرانسس فلپ چمپیگن نےٹک ٹاک کو فوری طور پرکینیڈامیں اپنے آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا۔ کینیڈین وزیر کے مطابق ٹک ٹاک کے دفاتر بند کیے جا رہے ہیں، ایپلی کیشن کے استعمال پر پابندی نہیں لگائی جا رہی۔ انہوں نے کہاحساس اداروں سمیت مختلف اداروں نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قراردیا، جس کےبعد ایپلی کیشن انتظامیہ کو اپنے دفاتر بند کرنےکیلئےکہاگیا۔ کینیڈین حکومت نےاگرچہ ٹک …
مزید پڑھیں »ٹیکساس اسمبلی کےپاکستانی رکن کااعزاز
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی نژادامریکی سلمان بھوجانی دوسری بارٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کےرکن منتخب ہوگئے۔ بطورڈیموکریٹک امیدوارسلمان بھوجانی دوسری باریہ انتخابات جیتنےمیں کامیاب ہوئےلیکن اس مرتبہ انہیں یہ انتخاب بلامقابلہ جیتنےکااعزازحاصل ہوا۔ کراچی سےتعلق رکھنےوالےسلمان بھوجانی یونیورسٹی آف ٹیکساس،ڈیلاس کے گریجویٹ ہیں اورانہوں نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ اٹارنی اورسٹی کونسل کے رکن بھی رہ چکےہیں۔ سلمان بھوجانی نےاپنے پہلے دورمیں جن امورپرقانون سازکرائی ان میں سے ایک بل میں ریاست کے ری پبلکن گورنرگریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا گیاکہ غزہ جنگ بندی کے لیے تمام تر وسائل اختیار کیے جائیں۔ صحت کی …
مزید پڑھیں »ٹرمپ امریکہ کے47ویں صدرمنتخب
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ری پبلکن پارٹی کےڈونلڈٹرمپ امریکہ کےصدرمنتخب ۔ انہوں نےڈیموکریٹک پارٹی کی کملاہیرس کوشکست دی ۔ اپنی جیت کےبعدفلوریڈامیں اپنےحامیوں سےخطاب کرتےہوئےٹرمپ نےایک بارپھراعتمادکااظہارکرنےپرامریکی عوام کاشکریہ اداکیااورکہاکہ وہ ایک پھرمیک امریکہ گریٹ اگین کےسفرکاآغازکریں گے۔ امریکہ کوموجودہ سےبھی بہتربنائیں گے۔ ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاوہ امریکی عوام کےمستقبل کومحفوظ بنائیں گے۔ انہوں نےایک بارپھرسرحدوں کومحفوظ بنانےکی بات کی ۔ انہوں نےووٹ دینےپرامریکہ میں بسنےوالےعربوں اورمسلمانوں کاشکریہ بھی اداکیا۔ ٹرمپ نےالیکشن مہم چلانےوالی اپنی ٹیم کوبھی خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ انہوں نےبہترین کام کیا۔ نومنتخب امریکی صدرنےکہاکہ امریکہ کوایک گریٹ ملک بنانےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔ امریکہ کےتمام معاملات اب بہترہونےوالےہیں۔ ٹرمپ …
مزید پڑھیں »نتائج درست ہوئےتوتسلیم کروں گا: ٹرمپ
ویب ڈیسک ۔۔ ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کہتےہیں انتخابات منصفانہ ہوئےتونتائج تسلیم کرنےوالےوہ پہلےشخص ہوں گے۔ فلوریڈامیں ووٹ کاسٹ کرنےکےبعدصحافیوں سےبات کرتےہوئےسابق صدرنےکہاکہ انہیں اپنےحامیوں سےیہ کہنےکی کوئی ضرورت نہیں کہ ہارنےکی صورت میں تشددسےگریزکریں ۔ میں ایسااس لئےنہیں کہوں گاکیونکہ میں جانتاہوں میرےسپورٹرزامن پسندہیں ، تشددپسندنہیں ۔ ٹرمپ نےانتخابی مہم میں ساتھ کام کرنےوالوں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ میری ٹیم نےبہت اچھی انتخابی مہم چلائی ۔
مزید پڑھیں »ٹرمپ کامسلمانوں سےبڑاوعدہ
ویب ڈیسک ۔۔ ٹرمپ کوووٹ دیں اورامن واپس لائیں ۔ ری پبلکن صدارتی امیدوارکاامریکی اوردنیابھرکےمسلمانوں کیلئےپیغام ۔۔ مشی گن میں صدارتی مہم کےاختتامی مرحلےمیں سوشل میڈیاپربیان میں کہاان کی مہم کےنتیجےمیں امریکہ میں آبادعرب اوردیگرمسلمان ریکارڈتعدادمیں انہیں ووٹ دینگے ۔ ٹرمپ کےمطابق انہوں نےمسلمانوں اورعربوں سےمشرق وسطیٰ میں امن لانےکاوعدہ کیاہے۔ ٹرمپ نےکہامسلمانوں کوپتاہےکملاہیرس اوران کی جنگجوکابینہ مشرق وسطیٰ پرحملہ کرکےلاکھوں مسلمانوں کاقتل عام کروائیں گے ۔ ان کےاس عمل سےتیسری عالمی جنگ چھڑنےکاخطرہ ہے۔ ٹرمپ کوووٹ دیں ، امن واپس لائیں۔ امریکی ریاست مشی گن میں عرب مسلمانوں کی بڑی تعدادآبادہےاورمشی گن کےشہرڈیئربورن کوامریکہ کاعرب کیپٹل بھی کہاجاتاہے۔ جمعہ …
مزید پڑھیں »امریکی الیکشن: خواتین کس کی طرف ہیں ؟
ویب ڈیسک ۔۔ امریکہ میں ہونےوالےصدارتی الیکشن کیلئےابتدائی ووٹنگ کے ٹرن آؤٹ میں مردوں کو تقریباً 10 پرسنٹیج پوائنٹس سے پیچھے چھوڑ دیا۔ کملا ہیرس اوران کےحامیوں کولگتاہےکہ یہ ٹرینڈڈیموکریٹک امیدوارکی جیت میں اہم کرداراداکرسکتاہے۔ دوسری جانب ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم چلانےوالوں کااصرارہےکہ انہیں اس ٹرینڈسے کوئی پریشانی نہیں کیونکہ یہ محض مرد ڈیموکریٹک ووٹرزکے اب تک گھرمیں بیٹھنےکانتیجہ ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے منسلک فرم ٹارگٹ سمارٹ کے مطابق جمعہ تک قومی سطح پرابتدائی ووٹرزمیں سے 53فیصدخواتین اور44فیصد مرد تھے۔ یہ مارجن تقریباً 2020 کے انتخابات جیسا ہے جو جو بائیڈن نے جیتا تھا، جب ابتدائی ووٹنگ میں …
مزید پڑھیں »انڈونیشیامیں آئی فون پرپابندی
ویب ڈیسک ۔۔ انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت پرپابندی لگادی گئی ۔مقامی میڈیامیں شائع رپورٹس کےمطابق حکومت نےیہ اقدام ایپل کی جانب سےانڈونیشیا میں سرمایہ کاری کےوعدوں کوپورانہ کرنےپراٹھایاہے۔ انڈونیشیئن میڈیانےاپنی رپورٹس میں بتایاکہ ایپل نےانڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائدسرمایہ کاری کرنےکاوعدہ کیالیکن تاحال ساڑھے9 کروڑڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انڈونیشیا کی وزارتِ صنعت نے ایپل کی ڈیوائسزکےآئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کےاجراء کوبلاک کردیاہے۔ انڈونیشین قوانین کےمطابق غیرملکی کمپنیوں کوکام کرنے کےلیےاپنی مصنوعات کی تیاری میں 40 فیصد مقامی مواد استعمال کرناہوتا ہے۔کوئی غیر ملکی کمپنی انڈونیشیامیں …
مزید پڑھیں »کملاہیرس نےبائیڈن کاتختہ الٹا: ڈونلڈٹرمپ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ امریکی سیاست میں جس قسم کی زبان اب استعمال ہوناشروع ہوگئی ہے،کچھ سال پہلےتک کوئی اس کاتصوربھی نہیں کرسکتاتھا ۔ امریکی سیاست کونئےرنگوں میں رنگنےوالےڈونلڈٹرمپ نومبرمیں ایک بارپھرصدارتی الیکشن لڑنےجارہےہیں ۔ وہ موجودہ صدرجوبائیڈن اوراپنی مخالف صدارتی امیدوارکملاہیرس پرالزام لگانےاورانہیں زچ کرنےکاکوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتے۔ اپنےتازہ ترین بیان میں انہوں نےدعویٰ کیاہےکہ جوبائیڈن کےخلاف بغاوت ہوئی اوران کاتختہ الٹاگیاہے۔ ٹرمپ کےمطابق جوبائیڈن انہیں کملاہیرس سےزیادہ پسندکرتےہیں کیونکہ کملاہیرس نےبائیڈن کوہٹاکرصدارتی امیدوارکی جگہ لی ہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارکملاہیرس نےٹرمپ کوصدارتی منصب کیلئےان فٹ قراردیتےہوئےان سےاپنی صحت کی رپورٹ شیئرکرنےکامطالبہ کیاہے۔ امریکہ …
مزید پڑھیں »ٹرمپ کےمقابلےکیلئےاوبامامیدان میں آگئے
ویب ڈیسک ۔۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی طرح امریکی سیاست کےرنگ بھی تبدیل ہورہےہیں ۔ ری پبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ اورڈیموکریٹک امیدوارکملاہیرس کےایک دوسرےکےخلاف الزامات کاسلسلہ بڑھتاہی جارہاہے۔ سیاہ فام امریکی نوجوانوں میں ٹرمپ کی بڑھتی مقبولیت کودیکھ کرڈیموکریٹک پارٹی نےسابق صدربراک اوباماکومیدان میں اتاردیاجوامریکہ کی اہم ریاستوں میں اپنی پارٹی کی صدارتی امیدوارکملاہیرس کی انتخابی مہم میں ٹرمپ کوکھری کھری سنارہےہیں ۔ سابق امریکی صدربراک اوبامانےپٹس برگ پنسلوینیامیں صدارتی مہم کی ریلی سےخطاب کرتےہوئےڈونلڈٹرمپ کوپاگل قراردےدیا۔ کہاسب خودسےپوچھیں کہ کیااس شخص نےکبھی ڈائپربھی تبدیل کیاہے؟ اوبامانےسیاہ فام نوجوانوں کومخاطب کرتےہوئےکہاکہاکہ آپ کملاہیرس کوصرف اس لئےووٹ دینےسےہچکچارہےہیں کیونکہ وہ ایک خاتون ہیں …
مزید پڑھیں »مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کاخطرہ؟
ویب ڈیسک ۔۔ حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملےمیں شہادت کےبعدمشرق وسطیٰ کی پہلےسےخراب صورتحال میں مزیدبگاڑپیداہوگیاہے۔ اسرائیلی حکومت نےجہاں حسن نصراللہ کی شہادت کواپنی فتح قراردیاوہیں حزب اللہ کااسرائیل کےخلاف جنگ جاری رکھنےکااعلان آنےوالےحالات کاپتادےرہاہے ۔ ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کہتےہیں شرارتی اوربزدل دشمن کواپنےفعل پرشرمندہ ہوناپڑےگا ۔ اسرائیل کےسب سےبڑے پشت پناہ امریکاکابھی بڑابیان آگیا۔ وائٹ ہاوس کی جانب سےبیروت میں کی گئی کارروائی کی مکمل حمایت کااعلان ۔ امریکی حکومت کی جانب سےسرکاری بیان میں کہاگیاہےکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھی جائےگی اوراسےکسی صورت اکیلانہیں چھوڑاجائےگا۔ یہاں ہم اپنےقارئین کویہ بتاتےچلیں کہ …
مزید پڑھیں »