ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سمیت دنیابھرکےمسلمانوں کیلئےخوشخبری ہےکہ اس سال انشااللہ فریضہ حج کی ادائیگی ہوگی۔
اس حوالےسےنائب وزیرِ حج سعودی عرب عبدالفتاح مشاۃ نےکہاہےکہ رواں برس حجِ بیت اللّٰہ کو معطل نہیں کیا جائےگا، اس سال ان شاء اللّٰہ حج کے فریضے کی ادائیگی ہوگی۔
عبدالفتاح مشاۃ کےمطابق سعودی حکومت نےحج کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہےہیں۔
سعودی نائب حج کامزیدکہناتھاکہ حج کیلئے آنے والوں کیلئے ویکسین لازمی ہوگی۔ حج کے بارے میں تفصیلات اور طریقہ کار کے بارے میں شوال میں اعلان کیا جائے گا۔
نائب وزیرِ حج سعودی عرب نےکہاکہ حجاج کی تعداد کا اعلان کورونا وائرس کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے شوال میں کیا جائے گا۔